Tag: edhi centre

  • عبداللہ کو لینے اس کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے

    عبداللہ کو لینے اس کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے

     

    کراچی : ننھے عبداللہ کو لینے کے لیے اس کا سوتیلا بھائی اور والد کراچی پہنچ گئے۔ عبداللہ جلد اپنے پیاروں کے درمیان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دو دریا سے مبینہ طور پر ایدھی سینٹر پہنچائے جانے والے ننھے عبداللہ کی کہانی میں نیا موڑ آگیا۔ عبدللہ کے والد اور سوتیلا بھائی اسے لینے کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

    ننھے عبداللہ کو تو اپنی ماں کا انتظار ہے لیکن اب اسے ماں نہ مل سکے گی۔ عبداللہ کے سوتیلے بھائی انصر چوہدری نے فریئر تھانے میں بیان ریکارڈ کرادیاہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والد کی طبعیت ٹھیک نہیں رہتی، ان کا کہنا تھا کہ گھر والوں کو بہت بعد میں معلوم ہوا کہ والد نے کراچی میں دوسری شادی کی ہوئی ہے۔

    سوتیلے بھائی انصر چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے اور پھر عبداللہ کو لے کر جائیں گے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس کے مرکزی کردار رضوان کا جرائم کا ریکارڈ موجود ہے، ننھا عبداللہ ابھی بھی اپنی ماں کا منتظر ہے۔

    کمسن عبداللہ کے والد خانیوال میں رہائش پذیرہیں اور ان کی عبداللہ کی والدہ حلیمہ سے دوسری شادی تھی ،69 سالہ اقبال نے بیٹے کو لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

    ترجمان ایدھی سینٹر کے مطابق عبداللہ کے والد آج اسے لینے آسکتے ہیں۔ دوسری جانب معصوم عبداللہ کی ماں کے قتل کے مبینہ ملزم رضوان کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ رضوان کی بیوی سونیا کی گرفتاری کے بعد اس کا ابتدائی بیان بھی قلم بند کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ رضوان بہت سی لڑکیوں سے بات چیت کرتا تھا جس کے حوالے سے تفیصلات جمع کی جا رہی ہیں۔

     

  • دو دریا سے ملنے والے بچے کے حوالے سے کہانی کا نیا رخ سامنے آگیا

    دو دریا سے ملنے والے بچے کے حوالے سے کہانی کا نیا رخ سامنے آگیا

    کراچی : چند روز قبل ایدھی سینٹر کو ملنے والا عبداللہ نامی بچہ ایدھی سینٹر کیسے پہنچا اور کس نے پہنچایا، اس حوالے سے اے آروائی نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی۔ مذکورہ بچہ دو دریا سے نہیں ملا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق 25 مئی کی رات کو گیارہ بج کر سینتیس منٹ پر ایک شخص اپنی جیپ میں ایدھی سینٹر کے باہر پہنچا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایدھی سینٹر پہنچانے والاجو شخص رضوان ہے اس نے چیک پرنٹ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔

    ایدھی سینٹر کے اندر پہنچا اور اس نے ایدھی سینٹر میں یہ بتایا کہ اس کو یہ بچہ دو دریا سے ملا ہے جسے ایدھی فاؤنڈیشن نے مسنگ چائلڈ کے طور پر اپنے پاس رکھ لیا اور اس کے والدین کی تلاش شروع کردی۔

    دوسری جانب رضوان وہی شخص ہے جس نے ایک ماہ قبل عبداللہ اورا س کی و الدہ کو دہلی کالونی میں ناصر منزل میں دوسری منزل پر فلیٹ کرائے پر دلوایا ،کرائے نامہ میں بھی رضوان نے اپنا اوورسیز والا شناختی کارڈ لکھوایا جبکہ رضوان نے ایدھی سینٹر میں غلط بیانی سے کام لیا کہ بچہ اس کو دو دریا سے ملا ہے۔

    پولیس کے مطابق رضوان اس کیس میں مرکزی ملزم ہے جس کی تلاش زور و شور سے جاری ہے ،گذشتہ روز ناصر منزل سے ملنے والی حلیمہ نامی خا تون کی لاش نے یکسر واقعے کا رخ موڑ دیا۔

    پولیس کے مطابق جب تک رضوان نامی شخص گرفتار نہیں کرلیا جاتا تب تک واقعے کو فوری طور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ملنے والی لاش کی خراب حالت کے باعث وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا اور لاش کو کیمیکل ایگزامن کیلئے لیبارٹری بجھوادیا گیا ہے جس کے بعد اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ ملنے والی لاش کو کس طرح سے قتل کیا گیا ہے۔

     

  • رانگ نمبر کی کاسٹ کا ایدھی سنٹر کا دورہ

    رانگ نمبر کی کاسٹ کا ایدھی سنٹر کا دورہ

    عنقریب ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر کی کاسٹ نے ایدھی فاؤنڈیشن کے روح رواں عبدالستار ایدھی کی عیادت کے لئے ایدھی سنٹرکا دورہ کیا۔

    رانگ نمبر کی کاسٹ نے ممتاز سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی عیادت کے علاوہ سنٹر مین موجود بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلچسپ وقت گزارا۔

    فلمی ستاروں نے بچوں کے ہمراہ سیلفی تصاویر لیں، ان میں تحائف تقسیم کئے اوران کا دل لبھایا۔

    زیر نظر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانش تیمور، یاسرنواز، دانش نواز، جنیتا اسماء اورسوہا علی ابڑو نے بچوں کے ہمراہ کس قدر بہترین وقت گزارا ہے۔

    Team #wrongno meets #edhi sb and the kids at Edhi Centre Karachi #aryfilms #edhi #danish #janita #sohai Posted by ARY Films on Thursday, July 2, 2015