Tag: Edhi home

  • وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ ایدھی ہوم پہنچ گئیں

    وینا ملک اپنے شوہر کے ہمراہ ایدھی ہوم پہنچ گئیں

    کراچی : اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت کرنے اور ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے ایدھی ہوم میٹھا در کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کے شوہر اسد خٹک اوران کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے، مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج ایدھی صاحب سے ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر برائیوں کے باوجود دنیا میں اچھے لوگ موجود ہیں، جن کے باعث آج تک دنیا قائم ہے۔

    اس موقع پر وینا ملک نے عبدالستار ایدھی کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور فلاحی کاموں میں اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا۔


    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماں کا رشتہ دنیا کا سب سے انمول رشتہ ہے، یتیم بچوں کے ساتھ آج کے اہم دن بچوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

    فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ اگر کسی پراجیکٹ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو سوچ کر فیصلہ کرسکتی ہوں۔

    وینا ملک اور ان کے شوہر نے ایدھی ہوم میں موجود بچوں کے ساتھ نظمیں پڑھیں اور بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلے۔

    مزید پڑھیں     اداکارہ ’ وینا ملک ‘ نے بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا

    فیصل ایدھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی طبیت میں بہتری آئی ہے، دکھی انسانیت کی خدمت رکھنے والوں کے لئے ایدھی صاحب کا نظریہ مشعل راہ ہے۔

  • بھارتی لڑکی گیتا نے سرپرستی کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

    بھارتی لڑکی گیتا نے سرپرستی کے دعویداروں کو پہچاننے سے انکار کردیا

    کراچی : اے آر وائی نیوز کی آواز پر گیتا کی شناخت کیلئے ایک بھارتی خاندان نے فیصل ایدھی سے رابطہ کر لیا۔لیکن گیتا نے مذکورہ خاندان کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز سننے اور بولنے سے معذوربھارتی شہری گیتا کی آواز بن گیا۔ گیتا کی کہانی آے آر وائی نیوزکی زبانی سننے کے بعد بھارت سے ایک خاندان نے ایدھی ہوم رابطہ کرلیا۔

    لیکن جب گیتا کو مذکورہ خاندان کے افراد کی تصویرِیں دکھائی گئیں تو گیتا نے پہچاننے سے انکار کردیا۔ امرتسر سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کا دعویٰ ہے کہ ان کی بچی بھی بارہ سال پہلے لاپتہ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز کے مارننگ شو میں گیتا کو دیکھنے اور اُس کی کہانی سننے کے بعد بھارتی سرکار بھی جاگ اٹھی اور فوراً اپنے ہائی کمشنر کو کراچی بھیج دیا تھا۔

  • کراچی:غریب والدین 6 بچے ایدھی ہوم چھوڑ گئے

    کراچی:غریب والدین 6 بچے ایدھی ہوم چھوڑ گئے

    کراچی: ماں باپ غربت سے تنگ آکر چھ بچوں کو ایدھی ہوم چھوڑ گئے، گورنر سندھ نے اے آر وائی نیوزکی خبر کا نوٹس لے لیا۔

    سنگ دل والدین چھ بچے ایدھی ہوم چھوڑ گئے،بچوں کی عمریں آٹھ ماہ سے آٹھ سال تک ہیں، جب بچے ایدھی ہوم لائے گئے تو ان کے جسم پر کپڑے تک نہیں تھے۔

     ماں باپ غربت کے باعث اپنے جگر کے ٹکڑے ایدھی ہوم چھوڑنے پر مجبور ہوئے، معصوم بچوں کا کہناتھا کہ امی ابو نے نانا کے گھر جانے کا کہہ کریہاں چھوڑدیا۔

    گورنرڈاکٹرعشرت العباد نےایدھی سینٹرمیں چھوڑے گئےچھ بچوں کےاخراجات اٹھانےکاوعدہ کرلیا۔

    اے آروائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ نے گورنر ہاوس کے عملے کو فوری طور پر ہدایت کی اور کہا کہ گو رنر ہا وس کا عملہ فوری طور پر ایدھی سینٹرجاکر معاملے کی جانچ پڑتال کرے۔

     گورنر سندھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ان بچوں کے تمام اخراجا ت خود برداشت کریں گے اور بچے اپنے والدین کے پاس رہائش پذیر رہیں گے۔