Tag: Edhi

  • ایدھی صاحب کے بعد فنڈز میں کمی آئی، فیصل ایدھی

    ایدھی صاحب کے بعد فنڈز میں کمی آئی، فیصل ایدھی

    کراچی: فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ والد کے ہوتے ہوئے بھی فاؤنڈیشن کے فنڈ میں اونچ نیچ آتی رہتی تھی لیکن ان کے بعد مسائل بہت بڑھ گئے ہیں تاہم امید ہے کہ عوام رمضان المبارک کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کو ضرور یاد رکھیں گے۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے فنڈز میں کمی آئی، یہ مسائل والد صاحب کے دور میں بھی آتے تھے مگر ہم ہرصورت ایدھی صاحب کے انسانیت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد کے لیے سحر و افطار میں کھانے پینے کا انتظام حسب روایت کیا جارہا ہے، غرباء اور مستحقین کی خدمت کا کام ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

    فیصل ایدھی نے عوام سے اپیل کی کہ عوام رمضان المبارک کے موقع پر فاؤنڈیشن کو یاد رکھیں اور دل کھول کر عطیات دیں تاکہ ایدھی صاحب کے مشن کو اور آگے لے جایا جاسکے۔

    ویڈیو دیکھیں

    پروگرام میں ایدھی صاحب کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے کہا کہ ہمارے سر سے ایدھی کا سایہ اٹھ گیا اُن کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے، ایدھی صاحب مضبوط سسٹم بنا کر گئے اس لیے اُن کا مشن آگے بڑھانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔

  • عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش، ٹوئٹر پر ایدھی کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ

    عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش، ٹوئٹر پر ایدھی کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ

    کراچی : سماجی خدمت کے روشن ستارے عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، ایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے میں سوشل میڈیا بھی پیش پیش ہے ۔

    پاکستان کے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو اس دار فانی سے کوچ کئےکئی ماہ بیت چکے ہیں مگراسانیت کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کاسلسلہ آج بھی جاری ہیں۔
    آج اس عظیم ہستی کا اناسی واں یوم پیدائش ہے ملک اور بیرونِ ملک سے انھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر بھی دنیا بھر سےلوگ پیغامات بھیج رہے ہیں۔ ٹوئٹر پربھی ایدھی صاحب کا ہیش ٹیگ پہلے نمبرپر ٹرینڈ کر رہا۔

    نیٹ دنیا بھر میں بابائے انسانیت اور ان کے کاموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ میں سرچ انجن گوگل بھی پیش پیش ہے، گوگل نے اپنے سرورق پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور فلاحی کاموں کےڈوڈل کو آویزاں کرکے ان کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • سال 2016: ایدھی نے کراچی میں حادثات وواقعات کی رپورٹ جاری کردی

    سال 2016: ایدھی نے کراچی میں حادثات وواقعات کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن نے شہرِ قائد میں رواں سال مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

    ایدھی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و زشمار کے مطابق رواں سال 1746مختلف حادثات و واقعات پیش آئے۔

    اعداو شمار کے مطابق کراچی میں مختلف فائرنگ کے واقعات کے سبب290افراد جاں بحق اور 352 افرادزخمی ہوئے۔

    دوسری جانب شہر قائد کی سڑکوں پر مختلف ٹریفک حادثات میں403افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سینکڑوں زخمی بھی ہوئے جنہیں ایدھی اور دیگر فلاحی تنظیموں نے بروقت طبی امداد دی۔

    رواں سال کراچی میں مختلف واقعات میں 44افراد نے خودکشیاں کیں۔

    رپورٹ کے مطابق بم دھماکوں میں 68جاں بحق 219زخمی ہوئے جبکہ دیگر واقعات میں 370افراد جان کی بازی ہار گئے۔

  • ایدھی، صابری اور حنیف محمد کے اہل خانہ وزیراعظم کی راہ تکتے رہ گئے

    ایدھی، صابری اور حنیف محمد کے اہل خانہ وزیراعظم کی راہ تکتے رہ گئے

    کراچی: وزیر اعظم نواز شریف شہر میں گھومتے رہے لیکن ایدھی، امجد صابری اور لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے اہل خانہ کو بھول گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آج صبح ایک روزہ مصروف ترین دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی، گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت سمیت نیوی وارشپ ٹینکر کا افتتاح کیا تاہم وہ اپنے دورے پر پوری طرح عمل کرنے سے گریزاں نظر آئے اور واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

    پڑھیں :  وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے شیڈول میں عبدالستار ایدھی اور امجد صابری کے اہل خانہ سے ملنے کی بھی خبر شامل تھیں تاہم اُن کی آمد پر ہردفعہ کی طرح اس بار بھی شہریوں کو ٹریفک کی اذیت سے گزرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں :  امجد صابری آہوں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک

    وزیر اعظم نے دورہ کراچی میں پاکستان میں ریاست کی ذمے داریاں اپنے سر لینے والے سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت تک نہیں کی، جبکہ وزیر اعظم ایدھی رہائش گاہ سے چند منٹ کی مسافت پر تقریب میں شریک بھی ہوئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: عبدالستار ایدھی قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک، ہر آنکھ اشک بار

    علاوہ ازیں نوازشریف نے کراچی میں بے دردی سے قتل کیے جانے والے معروف قوال امجد صابری کی رہائش گاہ بھی نہیں پہنچے جہاں مقتول کو اہل خانہ وزیر اعظم کی راہ تکتے رہ گئے، اس موقع پر امجد صابری کے بھائی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متوقع ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ’’معلوم نہیں نوازشریف صاحب رہائش گاہ آئیں گے یا پھر ہمیں گورنر ہاؤس جانا ہوگا‘‘۔

    اسی طرح گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے لیجنڈ کرکٹر لٹل ماسٹر محمد حنیف کے اہل خانہ بھی وزیر اعظم کی توجہ سے محروم رہے۔

    یاد رہے معروف سماجی رہنماء کے انتقال کے وقت وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وطن واپس پہنچے تھے اور انہوں نے طبیعت ناسازی کے باعث لاہور سے کراچی سفر کرنے کا منع کرتے ہوئے نماز جنازہ میں شرکت کرنے سے معذرت کی تھی تاہم آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے نماز جنازہ میں شرکت کرکے عبدالستار ایدھی کو سیلیوٹ پیش کیا تھا۔

  • گیتا کی واپسی: نریندرمودی، وزیراعظم پاکستان اورایدھی خاندان کے مشکور

    گیتا کی واپسی: نریندرمودی، وزیراعظم پاکستان اورایدھی خاندان کے مشکور

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گیتا کی بحفاظت بھارت واپسی پروزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ایدھی خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ گیتا کی بھارت واپسی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے شکرگزارہیں۔


     

    نریندرمودی نےاپنے ایک اورٹویٹر پیغام میں گیتا کو بھارت میں خوش آمدید بھی کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیتا کا بھارت واپس آنا ایک انتہائی خوشگوارموقع ہے اور انہیں گیتا کے ساتھ وقت گزار کر بے حد خوشی ہوئی۔

    اس موقع پر انہوں نے ایدھی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیتا کا خیال رکھنے پر بے حد شکرگزار ہیں اور ان کا
    یہ اقدام ان کی رحم دلی اور انسان دوستی کے اعلیٰ درجات پر ہونے کی دلیل ہے۔

    نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ایدھی خاندان نے گیتا کے لئے جو کچھ کیا اس کا نعم البدل نہیں تاہم میں اظہار مسرت کرنے کے لئے ایدھی فاوٗنڈیشن کو ایک کروڑ روپے رقم دے رہا ہوں کہ وہ اس قسم کے کارخیر کرتے رہیں۔

  • پاکستان میں زلزلے سے اموات، پاکستانی ہائی کمیشن میں گیتا کے اعزاز میں تقریب ملتوی

    پاکستان میں زلزلے سے اموات، پاکستانی ہائی کمیشن میں گیتا کے اعزاز میں تقریب ملتوی

    نئی دہلی: پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں آنے والے زلزلے سے ہونے والی اموات کے سبب نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں گیتا نامی بھارتی لڑکی کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔

    قوم سماعت اور گویائی سے محروم گیتا 2003 میں لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاوارث پائی گئی تھی اور تب ہی سے اس کے اہل خانہ کی تلاش جاری تھی اس عرصے میں گیتا پاکستان کی فلاحی تنظیم ایدھی فاوٗنڈیشن کے پاس قیام پذیرتھی۔

    گیتا کے خاندان کی تلاش کئی سال جاری تھی اور گزشتہ دنوں یہ تلاش زور پکڑ گئی تھی جس کے سبب ایدھی فاونڈیشن گیتا کواس کے خاندان سے ملانے میں کامیاب ہونے کے قریب ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور علی میمن کا کہنا تھا کہ زلزلے کے سبب پاکستان میں ہونے والے بڑے جانی نقصان کے سبب گیتا کے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گیتا آج صبح ہی بین الاقوامی پرواز سے نئی دہلی پہنچی ہیں۔

  • گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

    گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

    کراچی : پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ مقیم رہنے والی گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، 22 سال کی گیتا پیرکے روز ایدھی کےپانچ رضاکاروں کے ساتھ بھارت کے لئے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بولنے اور قوت سماعت سے محروم گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، بھارت جانے کا ٹکٹ مل گیا، گیتا کو اس کے اپنوں سے ملوانے کے لئے بلقیس ایدھی ، صبا ، سعد اور حمزہ ایدھی بھی اور بھارتی سفارت خانے کے ایک افسرپی کے جین بھی گیتا کے ساتھ بھارت جائیں گے۔

    گیتا کے رشتہ دار اس سے ملنے کے لئے دہلی پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اگر گیتا کا ڈی این اے اس کے رشتہ داروں سے تعلق ثابت نہ کرسکا تو گیتا کے لئے کسی مناسب ادارے کا انتخاب کیا جائے گا،جہاں اسے رکھا جائے گا۔

    گیتا کو گیارہ بارہ سال کی عمر میں لاہور سے پکڑا گیا تھا جس کے بعد حکام نے اسے ایدھی فائونڈیشن کے سپرد کردیا گیا تھا، گیتا کواپنے گھر والوں کا پتہ نہیں تھا۔

    اس لئے اس بھارت نہیں بھیجا جاسکا تھا، کچھ دن پہلے گیتا نے بھارت میں موجود اپنے رشتہ داروں کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچان لیا تھا۔


    Geeta set to leave for India by arynews

  • کراچی:غریب والدین 6 بچے ایدھی ہوم چھوڑ گئے

    کراچی:غریب والدین 6 بچے ایدھی ہوم چھوڑ گئے

    کراچی: ماں باپ غربت سے تنگ آکر چھ بچوں کو ایدھی ہوم چھوڑ گئے، گورنر سندھ نے اے آر وائی نیوزکی خبر کا نوٹس لے لیا۔

    سنگ دل والدین چھ بچے ایدھی ہوم چھوڑ گئے،بچوں کی عمریں آٹھ ماہ سے آٹھ سال تک ہیں، جب بچے ایدھی ہوم لائے گئے تو ان کے جسم پر کپڑے تک نہیں تھے۔

     ماں باپ غربت کے باعث اپنے جگر کے ٹکڑے ایدھی ہوم چھوڑنے پر مجبور ہوئے، معصوم بچوں کا کہناتھا کہ امی ابو نے نانا کے گھر جانے کا کہہ کریہاں چھوڑدیا۔

    گورنرڈاکٹرعشرت العباد نےایدھی سینٹرمیں چھوڑے گئےچھ بچوں کےاخراجات اٹھانےکاوعدہ کرلیا۔

    اے آروائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ نے گورنر ہاوس کے عملے کو فوری طور پر ہدایت کی اور کہا کہ گو رنر ہا وس کا عملہ فوری طور پر ایدھی سینٹرجاکر معاملے کی جانچ پڑتال کرے۔

     گورنر سندھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ان بچوں کے تمام اخراجا ت خود برداشت کریں گے اور بچے اپنے والدین کے پاس رہائش پذیر رہیں گے۔

  • ایدھی،چھیپا ٹرسٹ ڈکیتی میں ملوّث چھ ملزمان گرفتار

    ایدھی،چھیپا ٹرسٹ ڈکیتی میں ملوّث چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : ساؤتھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ میں ڈکیتی میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایدھی فاؤنڈیشن سے لوٹی گئی ڈھائی کروڑ مالیت کی رقم، پرائزبانڈ اور زیورات برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوتھ عبدالخالق شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ایدھی فاونڈیشن ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم جمشید خان کو کوہاٹ سے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے گئے پرائز بانڈز بھی برآمدہوئے ہیں،

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزم جمشید خان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان عمران اللہ خان ، محمد سلیم اورڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے

    دوران تفتیش ملزم محمد علی کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو کہ چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ میں ہونیوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھی دیکھے گئے تھے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ سات لاکھ ستائس ہزار کے پرائز بانڈز ،تیرہ لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی ،چوبیس طلائی چوڑیاں،چار انگوٹھیاں،ایک لاکٹ اور ایک کان کا جھمکا برآمد ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے پانچ کروڑ روپے میں سے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلئے ہیں مزید برآمدگی کیلئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہے۔

    آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایدھی فاؤنڈیشن میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • لاہور: کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی ریہرسل

    لاہور: کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی ریہرسل

    لاہور: لاہور کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریہرسل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں نے ٹریننگ اور ریہرسل کی ہے۔ ریہرسل میں رینجرز، پولیس، ریسکیو، ایدھی اور بی ڈی ایس نے حصہ لیا ہے۔ ان اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی مشق کی ہے۔