Tag: edible oil

  • حساس ادارے، سول انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن، 25 ٹن مضر صحت ایرانی خوردنی تیل پکڑا گیا

    حساس ادارے، سول انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن، 25 ٹن مضر صحت ایرانی خوردنی تیل پکڑا گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ماڈل کالونی میں حساس ادارے اور سول انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں 25 ٹن سے زائد مضر صحت ایرانی خوردنی تیل پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں حساس ادارے اور سول انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران 25 ٹن سے زائد مضر صحت ایرانی خوردنی تیل پکڑا ہے، جس کی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

    آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر اور انٹیلیجنس ادارے کے افسران شریک تھے، چھاپا مار ٹیم کے مطابق اسمگل شدہ ایرانی کھانے کا تیل مضر صحت اور انتہائی ہلکے معیار کا ہے، جو گودام اور گھروں میں چھپایا گیا تھا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، قیوم آباد کے ایک گودام میں جانوروں کی چربی اور ایرانی خوردنی تیل کو مکس کیا جاتا ہے، اور تیل کا پراسیس مکمل کیا جاتا ہے۔

    پانی بحران پر قابو پانے کے لیے بھی کارروائیاں شروع

    حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ایرانی تیل انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے، آپریشن ٹیم کے مطابق تیل علاقے میں سڑک کنارے کھانے پینے کے اسٹالز اور ریسٹورینٹس کو فروخت کیا جاتا تھا۔

    سول انتظامیہ نے گودام اور مصنوعات کو سیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کا امکان

    کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی وزرات خزانہ نے درآمد کیے جانے والے خوردنی تیل (کوکنگ آئل) پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کوکنگ آئل مزید مہنگا ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے امپورٹ کیے جانے والے کوکنگ آئل پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ کوکنگ آئل پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی، خوردنی تیل پر فی الحال 2 فیصد ایڈیشنل امپورٹ ڈیوٹی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

    دوسری جانب مقامی سطح پر خوردنی تیل کی 40 کلو گرام کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔

    امپورٹڈ کوکنگ آئل پر ڈیوٹی بڑھانے سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوگا جس سے اس کے صارفین پر بوجھ پڑے گا۔

  • پاکستان : خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

    پاکستان : خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد : ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر6.4 فیصد اوربناسپتی گھی کی پیداوارمیں 6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک میں 81897 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 76982 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اگست میں ملک میں 39845 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ سال اگست میں ملک میں 38713 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی مقامی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر6.6 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

    جولائی اوراگست میں ملک میں 229133 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 214950 میٹرک ٹن تھی۔

    ماہ اگست میں ملک میں 110061 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 109334 میٹرک ٹن تھی۔

  • ملکی تاریخ میں خوردنی تیل کی ریکارڈ درآمدات، وجہ کیا ہے؟

    ملکی تاریخ میں خوردنی تیل کی ریکارڈ درآمدات، وجہ کیا ہے؟

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران کتنا خوردنی تیل درآمد کیا گیا؟ ادارہ شماریات نے ہوشربا اعداد وشمار پیش کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے،پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل دوہزار بائیس تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42.73 کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکر اپریل بائیس تک کی مدت میں دو ہزار سات سو چورانوے ارب ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 1.957 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اسی طرح اپریل دو ہزار بائیس میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 293.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو مارچ میں 320.92 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 226.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    مالی سال سال دو ہزار اکیس میں پام آئل کی درآمدات پر2.443 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں سویابین آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 157.38 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوارن اب تک سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 123.55 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 48 ملین ڈالرتھا، اپریل میں سویابین آئل کی درآمدپر18.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو مارچ میں 28.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 1.057 ملین ڈالرتھا جبکہ مالی سال 2021 میں سویابین آئل کی درآمد پر88.88 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔