Tag: education minister sardar shah

  • اب اساتذہ کو بھی ٹیچنگ لائسنس بنوانا پڑے گا

    اب اساتذہ کو بھی ٹیچنگ لائسنس بنوانا پڑے گا

    کراچی : حکومت سندھ کی جانب سے منظوری کے بعد ڈاکٹرز اور انجنیئرز کی طرح اساتذہ کے ٹیچنگ لائسنس کے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع ہوجائے گا۔

    اس حوالے سے وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم کے میدان میں اصلاحات کے لئے انقلابی اقدام لے رہی ہے، ٹیچرنگ لائسنس پالیسی کی منظوری کے بعد اب ڈاکٹرز اور انجنیئرز کی طرح ٹیچرز کو بھی امتحان پاس کرکے لائسنس لینا ہوگا، جس سے استاد اور طالب علم کے علاوہ پورے تعلیمی نظام کو فائدہ ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری، زندگی ٹرسٹ کے سربراہ وہ معروف سماجی شخصیت شہزاد رائے، آغا خان یونیورسٹی کے انسٹیٹیوشن آف ایجوکیشن ڈولپمینٹ کے ڈین فرید پنجوانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں سندھ میں 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کرنا ایک بڑا چیلینج تھا جسے پیپیلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی وجہ بہتر طریقے سے سرانجام دیا گیا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ میرٹ پر آنے والے اساتذہ کی ٹریننگ اور مسلسل سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے لائسنس پالیسی سے بہت فائدہ ہوگا، سندھ ٹیچنگ پالیسی بنانے والا پہلا صوبہ ہے پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے دیگر صوبوں کو بھی لائسنس پالیسی پر کام کرنا چاہیے۔

  • ‘بازار، شادی ہال کھلے رہیں ، بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں’

    ‘بازار، شادی ہال کھلے رہیں ، بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں’

    عمرکوٹ : وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ بازار،شادی ہال کھلے رہیں بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں، بچہ شادی میں اور مارکیٹ میں بھی تو جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں ایسے 1400اسکول بند کیے جو فقط ریکارڈ میں موجود تھے، دیکھ رہےہیں اسکولوں کی منظوری کیسے دی گئی،رقم کیسی خرچ ہوگئی۔

    اسکولوں کی بندش کے سوال پر سردارعلی شاہ کا کہنا تھا کہ بازار، شادی ہال کھلے رہیں بسیں چلتی رہیں اوراسکول بندکریں یہ مناسب نہیں، بچہ شادی میں اور مارکیٹ میں بھی تو جا سکتا ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی کورونا سےمتعلق ایڈوائزری کی پابندی کریں گے۔

    یاد رہے ہفتے کے روز وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبے بھر میں اسکول کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

    اجلاس میں تمام شادی ہالز، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اومیکرون کیسز کی حقیقی تعداد معلوم کرنے کے لئے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا، سروے میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔