Tag: education

  • خیبرپختونخوا:پی ٹی آئی نےتعلیم، صحت اورپولیس ریفارمزمیں مثالی کام کیاہے، پرویز خٹک

    خیبرپختونخوا:پی ٹی آئی نےتعلیم، صحت اورپولیس ریفارمزمیں مثالی کام کیاہے، پرویز خٹک

    لندن : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت نے صوبے میں تعلیم، صحت اور پولیس ریفارمز میں اہم کارنامے انجام دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے میں تبدیلی لانے سے پہلے ہم نے خود کو تبدیل کیا ہے، اس وجہ سے ان کا مستقبل تابناک ہے۔

    تقریب میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے، پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے تعلیم، صحت اور پولیس ریفارمز میں اہم کارنامے انجام دیئے ہیں، کے پی پولیس ریفارمز نے پاکستان میں پولیس کے نظام کو مثالی بنایا ہے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پانچ سالوں میں جو وعدے کیے گئے پورے کرنے کی کوشش کی، صوبے میں قوانین کی تبدیلی اور بیوروکریسی سے اختیارات لینا بڑا چیلنج تھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے نے اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ چند سال میری سیاسی زندگی کا سب سے بہترین دور ہیں، کیوں کہ اس دوران مجھے عمران خان جیسی سچی اور ایماندار قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میں تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ مدرسوں میں سرمایہ کاری کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، اوور سیز پاکستانی آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، کیوں کہ پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوبائی اور وفاقی پارلیمنٹ کے دیگر ارکان کے ہمراہ لندن کے دورے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خیبر پختون خواہ: معذور اور خصوصی بچوں کے لیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے کی منظوری

    خیبر پختون خواہ: معذور اور خصوصی بچوں کے لیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے کی منظوری

    پشاور: وزیر تعلیم خیبر  پختون خواہ محمد عاطف خان کی زیر صدارت ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ٹیلی تعلیم منصوبے کے تحت معذور اور خصوصی بچوں کے لیے لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظیفے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے میں 14 اضلاع کے 130 اسکولوں میں ٹیلی تعلیم کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کی۔

    ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیسن کے 17 سو اسکول موجود ہیں جبکہ اسکول جانے کی صلاحیت نہ رکھنے والے خصوصی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

    جون جولائی کی ایڈوانس فیس، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی اسکول میں پہلے سے موجود اساتذہ زیادہ تربیت یافتہ نہیں ان کی تربیت کے لیے باقاعدہ اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ابتدائی طور پر 40 اساتذہ اسلام آباد سے بچوں کو آن لائن پڑھائیں گے۔

    محکمہ تعلیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جسمانی طور پر معذور 37 ہزار طلباء کی تعلیم کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور معذور طلباء کو قریبی کم خرچ پرائیویٹ اسکولوں میں داخل کرایا جائے گا جبکہ خصوصی طلباء کو ماہانہ 700 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

    کے پی کے، تعلیم کے شعبے میں تین تاریخی فیصلے کیے ہیں، عمران خان

    خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں (اسکولوں) میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس کے معاملے پر نوٹس لیں، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بے لگام ہے جو من مانی فیسیں وصول کر رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخواہ: سرکاری اسکولوں میں اخلاقیات سکھانے کا خصوصی اہتمام

    خیبرپختونخواہ: سرکاری اسکولوں میں اخلاقیات سکھانے کا خصوصی اہتمام

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی اخلاقی تربیت میں بہتری کے لیے خصوصی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں باقاعدگی سے اسمبلی میں شرکت ممکن بنانے کے ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت کے لیے اب خصوصی سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا۔

    خیبر پختونخواہ اسکول بورڈ کے مطابق بچوں کی اخلاقی تربیت میں بڑوں کی عزت کرنا، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، حفظان صحت کی آگاہی سمیت مخلتف بہتر اخلاقی عادات کی تشکیل شامل ہے۔

    اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ رفیق خٹک کا کہنا ہے کہ ہم بچوں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام کر رہے ہیں، اس سے نہ صرف بچوں میں شعور آئے گا بلکہ ان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی آبیاری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں میں بحث و مباحثے ہوں گے جن میں بچے مختلف موضوعات پر موافقت و مخالفت میں اپنے دلائل دے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے تعلیمی میدان میں کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے سرکاری اسکول والدین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اب والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائیویٹ اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں کا رخ کرتے ہیں۔

    ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تعلیم کا معیار نہ صرف بلند ہوا ہے بلکہ اس نے پرائیویٹ اسکولوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سندھ میں تعلیم سے متعلق کمیٹی تشکیل

    سندھ میں تعلیم سے متعلق کمیٹی تشکیل

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیم سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی اسکول ایجوکیشن اسٹینڈرڈز 2013 کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اساتذہ کے اصلاحاتی بل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر 5 سال بعد تمام اساتذہ کے ٹیسٹ ہوں گے۔ آئندہ 4 سال میں ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی قائم کریں گے۔ اساتذہ کی تقرری تھرڈ پارٹی کے ذریعے میرٹ پر ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو ٹریننگ کورسز کوالیفائی کرنے ہوں گے۔ جن اساتذہ کی ناقص کارکردگی رہی انہیں فارغ کردیا جائے گا۔ ’5 سالوں میں ہمیں اسکولوں کا ماحول بہتر کرنا ہے۔ تعلیم کو بہتر ہی نہیں بلکہ اعلیٰ معیار کا کرنا چاہتا ہوں‘۔

    انہوں نے کہا کہ میں اگلے 10 سالوں کے لیے تعلیمی اصلاحات بنانا چاہتا ہوں۔ 1 لاکھ 50 ہزار اساتذہ کو تربیت دے کر بہترین استاد بنانا ہے۔ اسکول کا کم سے کم معیار بھی نئے قانونی اصلاحات میں مقرر کریں۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تعلیم سے متعلق کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر تعلیم، سیکریٹریز تعلیم فضل اللہ پیچوہو، عبدالعزیز اور سیکریٹری قانون شامل ہیں۔

    مذکورہ کمیٹی اسکول ایجوکیشن اسٹینڈرڈز 2013 کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کرکیولم بل 2015 کا بھی جائزہ لے کر سفارشات دے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مجوزہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنا روڈ میپ دے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ اے پی ایس: شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرعام ٹیم کا مشن

    سانحہ اے پی ایس: شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرعام ٹیم کا مشن

    کراچی : ’’سرعام‘‘ کی ٹیم نے سانحہ پشاور کے شہید بچوں سے عہد کیا ہے کہ وہ ضرورت مندوں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں گے، اس کے لیے ٹیم کا مشن ہے کہ جتنے بچے شہید ہوئے ان کے نام اتنے ہی بچوں کو تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سرعام‘‘ کے میزبان اقرارالحسن کی سربراہی میں اس مشن کے لئے پاکستان کی مشہورشخصیات اور دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔

    اداکارفہد مصطفی، گلوکارعلی ظفر، گلوکارعارف لوہار، امن کی سفیر ملالہ یوسفزئی اور کرکٹر کامران اکمل ’’سرعام‘‘ کی ٹیم کے ہم قدم ہوگئے۔

    ’’سرعام‘‘ کی ٹیم کا عزم ہے کہ سانحہ میں جتنے بچے شہید ہوئے ان کے نام پر اب اتنے بچے اسکول جائیں گے اور یہ بچے وہ ہوں گے جو اسکول جانے سے محروم ہیں اور انہیں اچھے اسکولوں میں تعلیم دلوائی جائے گی۔

    اقرار الحسن کا پیغام ہے کہ ٹیم ’’سرعام‘‘ کا مشن پورا کرنےمیں آپ بھی ہمارا ساتھ دیجئے اوربچوں کو اسکول بھیجنے کاعزم کیجئے۔

    اس حوالے سے کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے، انہوں نے کہا کہ ’’سرعام‘‘ کی ٹیم اور دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے تعاون سے کسی ایک بچے کی تعلیم کی ذمہ داری میں اٹھاتا ہوں۔

    اس کے علاوہ معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ان شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میں ٹیم ’’سرعام‘‘ کے ساتھ ہوں اور ایک بچے کی تعلیم کی ذمہ داری میں لیتی ہوں اور میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ بھی اس نیک کام میں ٹیم’’سرعام‘‘  کا ساتھ دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اسلامی جمعیت طلبہ کاہونہارطلبہ کے لیے ٹیلنٹ ایوارڈ

    اسلامی جمعیت طلبہ کاہونہارطلبہ کے لیے ٹیلنٹ ایوارڈ

    کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے اسٹڈی ایڈ پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام شہر کے ہونہار اور باصلاحیت طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ دینے کے لئے ٹیلنٹ ٹری بیوٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے پروگرام میں جماعت اسلامی( کراچی) کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔ میٹرک‘ انٹر‘ اے اور او لیول میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔تقریب میں شہر بھر کے سرکاری و نجی اسکولزو کالجز کے طلباء سمیت والدین اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں اور قابلیت میں کوئی ثانی نہیں رکھتی‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ نوجوان خراب ہاتھوں میں استعمال ہونے کے بجائے ملک و قوم کی خدمت میں اپنے آپ کو صرف کریں۔

    اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ طلباء کی فلاح اور حوصلہ افزائی کے لیے اس پروگرام کا انعقاد درحقیقت ایک تعلیم دوست عمل ہے جو کہ جمعیت کا پرانا شیوہ اور سرمایہ ہے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ آج پورے کراچی کے قابلِ فخر و باہمت طلباء کو جمع کرکے ہم نے درحقیقت شہر کراچی کی اصل شناخت کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے، یہ شہر کراچی کل بھی علم و دانش اور روشنیوں کا شہر تھا، اور آج بھی اس شہر کو ہم اپنے ہنر، محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کے ذریعے ہم اسے دوبارہ روشنیوں اور خوشیوں کا شہر بنا کر دم لیں گے۔

    نائب امیرِ جماعت اسلامی کراچی اور ذہنی امراض کے ماہر نیورولوجسٹ ڈاکٹر واسع شاکر کا کہنا تھا کہ چاہے کتنے ہی برے حالات ہوجائیں، ہمت اور حوصلے سے کام لینا اصل بہادری ہے ۔اور کامیاب درحقیقت وہی ہے جو دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتا ہے ۔

    اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے طلباء کی رہنمائی کے لئے کیریئر کا ؤ نسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف یوتھ ٹرینر سعد زبیری نے ملٹی میڈیا ورکشاپ کے ذریعے اپنے کیریئر کے چناؤ اور شاہراہ زندگی پر بہتر کارکردگی کے حوالے سے رہنمائی دی۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کامیابی ان کے قدم چومتی جو خود اپنے آپ سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ جو ہر نئے دن نئے چیلینجز کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کامیابیوں کے ساتھ ، ہمیں آخرت کی کامیابی کی بھی فکر کرنا چاہئے ۔ شرکاء نے جمعیت کی اس کو شش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ ان کا کہنا تھا جمعیت نے شہر بھر سے ہونہار طلباء کو جمع کر کے در حقیقت علم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کچرے کی گاڑی میں سفر کرنے والا طالب علم، توجہ کا مرکز

    کچرے کی گاڑی میں سفر کرنے والا طالب علم، توجہ کا مرکز

    کراچی: تعلیم کی اہمیت جس شخص کی سمجھ میں آجائے پھر وہ اس کے حصول میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرتا ہے۔

    تعلیم انسان کو غربت کے اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور معاشرے کو اچھا انسان فراہم کرتی ہے اس لیے جہالت کے اندھیروں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ناخواندگی کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔

    ہمارے اردگرد تین اقسام کے لوگ بستے ہیں جس میں سے ایک طبقہ ایسا ہے جن کے پاس دولت کے انبار  ہیں اور وہ اسی حساب سے اپنی زندگیاں گزارتے ہیں جبکہ دوسرا متوسط طبقہ جو جائز ضروریات پوری کرتے ہوئے اپنی زندگی کو گزارتا ہے اور تیسرا طبقہ ایسا ہے جو معاشی تنگ دستی کی وجہ سے کئی مصائب کا شکار رہتا ہے اور جائز خواہشات بھی پوری نہیں کرپاتا۔

    عام طور پر تیسرے یعنی غریب طبقے میں پیدا ہونے والے بچے دیگر دو طبقات کی طرح زندگی کو بھرپور یا اچھے طریقے سے نہیں گزار پاتے، جیسے اسکول کے لیے وین کا کوئی انتظام اور پرائیوٹ کی جگہ سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

    انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصویر کراچی کے علاقے میں واقع یونیورسٹی روڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچرا اکٹھا کرنے والی گاڑی میں ایک بچہ اسکول یونیفارم پہنے بیگ لیے بیٹھا ہوا ہے۔

    مذکورہ تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بچہ اپنے اہل خانہ کے کسی سربراہ کے ہمراہ اسکول کی چھٹی کے بعد گھر جارہا ہے، یہ تصویر انٹرنیٹ پر شیئر ہوتے ہی مقبول ہوگئی۔

    صارفین نے بچے کی ہمت اور گاڑی چلانے والے شخص کے اقدام کو بے حد سراہا اور دیگر والدین سے گزارش کی کہ وہ بھی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے عام کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک میں تعلیم کا فروغ وزیراعظم کا ویژن ہے،مریم اورنگزیب

    ملک میں تعلیم کا فروغ وزیراعظم کا ویژن ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے ترقی یافتہ انسانی وسائل نا گزیر ہیں، اس لئے حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

    اسلام آباد کے مقامی سرکاری سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ وزیراعظم کا ویژن ہے، ماضی میں ملک میں شعبہ تعلیم برے حالات کا شکار تھا لیکن اب سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نجی سیکٹر کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرکار ی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے بجائے تعلیمی معیار بہتر بنایا گیا ہے ۔تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔جس کے لئے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔تعلیمی اصلاحات کے تحت سرکاری سکولوں کے طلباء کو بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔


    مزید پڑھیں : پُرامن خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا،مریم اورنگزیب


    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں مونٹیسوری کا آغاز کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی نجی اداروں جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے بجٹ سے قبل وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے دو ارب روپے جاری کئے، وزیراعظم تعلیم اصلاحات پروگرام کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اشتراک قائم کیا گیا ہے، اصلاحات پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے، زیرِ تعلیم بچوں کے نصاب کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوات کی طاہرہ  کی تعلیم کا بیڑہ آصفہ بھٹو نے اٹھا لیا

    سوات کی طاہرہ کی تعلیم کا بیڑہ آصفہ بھٹو نے اٹھا لیا

    کراچی :آصفہ بھٹو زرداری تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں آگئیں اور سوات کی طاہرہ کی تعلیم کا بیڑہ آصفہ بھٹو نے اٹھا لیا۔

    پیپلز پارٹی کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کی رہائشی طلبا طاہرہ کی تعلیم پر آنے والے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جب تک طاہرہ پڑھنا چاہے پڑھیں اور ساتھ ہی طاہرہ کی والدہ کا مکمل علاج کرانے کا بھی وعدہ کیا۔

    فیصلے پر طالبہ طاہرہ نے آصفہ بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہا آج آپ نے ہماری مدد کی ہے اور جب ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوجائیں گے تو دوسروں کی مدد کریں گے۔

    طاہرہ نے مزید کہا کہ میں اپنی والدہ سے بہت متاثر ہوں۔

    آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں

    خیال رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پولیو کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی پاکستان میں سفیر ہیں اور ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ بہت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا، موذی مرض کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

  • ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں گے، عمران خان

    ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےچیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاق میں ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں گے۔ میں آج جو پڑھا لکھا ہوں وہ صرف اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا حکومت نے 40ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کئے، سیاسی بھرتیاں اور کوٹے پر اساتذہ کو بھرتی نہیں کیا گیا، ایم این اے بنا تو چائے والے نے کہا مجھے ٹیچر بھرتی کرادیں، خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پرخرچ کیا، پختونخوا حکومت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ انگلش میڈیم اسکول صرف اعلیٰ تعلیم کے لئے ہونا چاہئے، لوگوں کو معاشرے کے مطابق تعلیم دی جانی چاہئے، اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ اساتذہ سفارش پر بھرتی ہوں، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کچھ اساتذہ بیرون ملک کام کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مدرسے کے ٹیچرز کو ٹریننگ دینے کی بات کی تو ملک میں شور مچ گیا، ہمیں تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی، اس پرپیسہ خرچ کرنا ہوگا، حکومت میں آکر کرپشن سے پکڑا گیا پیسہ تعلیم پر خرچ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : پہلی بار خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے، عمران خان


    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سوا 2کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں، نوجوان اس لئے بے روزگارہیں کیوں کہ انکواچھی تعلیم نہیں ملتی، بدقسمتی سے جان بوجھ کرملک میں تعلیم کونظرانداز کیا گیا، خیبرپختونخوا میں بننے والے 70فیصدادارے خواتین کے لئے ہیں، میں آج جو پڑھا لکھا ہوں وہ صرف اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے لئے زیاہ سے زیادہ وسائل استعمال کرنے چاہئیں، انگریزی کے ذریعے بچوں کو اپنے کلچر سے دور نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نمل یونیورسٹی میں 75 فیصد بچے اردو میڈیم سے آتے ہیں، نمل یونیورسٹی میں اردو میڈیم سے آنے والے بچوں کا کردار متاثرکن ہے۔