Tag: education

  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ

    تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرنا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نےجامعہ کراچی میں منعقد سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل ہیں تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں کردارادا کرنا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی بہتر تربیت اور حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے ، لہذا اس سلسلے میں جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتربنائی جائے گی.

    انہوں کہا کہ کراچی کے شہریوں کے تعاون سے شہر میں امن بحال ہوا ہے ، باہمی تعاون سے ہی کراچی آپریشن جاری ہے، انہوں کہا کہ دیر پا امن کے قیام تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، طالب علم اور کراچی کے شہری قانون نافذ کرنیوالےاداروں سےتعاون کریں، تاکہ شہر قائد امن کا گہوراہ بنے ، کیونکہ کراچی آدھا پاکستان ہے اور وطن عزیز کا معاشی حب ہے، کراچی میں قیام امن سے پاکستان کی ترقی مشروط ہے۔

    اس موقع پرڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی مدعو کرنے پروائس چانسلراوررجسٹرار کا شکریہ بھی ادا کیا.

  • ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں‘ احسن اقبال

    ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تعلیم کے بغیرمعاشرے کی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کواقتصادی طور پرکامیاب بنانےکیلئے تعلیم پرتوجہ دے رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے بزنس ایجوکیشن کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم سماجی اورذہنی نشوونما کا باعث بنتا ہے ، تعلیم کے بغیرمعاشرے کی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے ہیں‌،ماضی میں تعلیم پرمناسب سرمایہ کاری نہیں کی گئی نہ ہی ملک کی پیداواری ضروریات پرتوجہ نہیں دی گئی ، انہوں نے کہا کہ ملک کواقتصادی طور پرکامیاب بنانےکیلئے تعلیم پرتوجہ دے رہے ہیں.

    یہاں پڑھیں:ملکی معیشت کودرست سمت پرگامزن کردیا ہے، احسن اقبال

    بزنس ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 1999میں وزیراعظم نوازشریف نےتعلیمی اصلاحات پیش کیں، تاہم پی ایم ایل این کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی ، انہوں نے کہا کہ 2013 تک ماضی کی حکومتوں نےملکی برآمدات پر بھی توجہ نہیں دی، توانائی کاشعبہ یکسرنظراندازکیا گیا، جس سے صنعتیں بند ہوگئیں اور ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔

  • اسکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب کے اساتذہ سراپا احتجاج

    اسکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب کے اساتذہ سراپا احتجاج

    گوجرانوالہ: حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف ہیڈماسٹر اور اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،  ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی نجکاری اور انہیں این جی اوز کے حوالے کرنے کے فیصلے پر پنجاب کے مختلف ضلع کے اساتذہ نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔

    ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے ہیڈماسٹرزاور اساتذہ نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف پریس کلب سے جی ٹی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔


    پڑھیں: ’’ اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان ‘‘


    ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے ، ریلی کے شرکا ء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسکولوں کو نجی تنظیموں کے حوالے کیا جا رہا ہے جس سے نظام تعلیم بری طرح متاثر ہو جائے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ نجکاری کے فیصلوں کوفوری واپس لے ۔

    خیال رہے رواں سال مئی کے ماہ میں پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے  پنجاب اسمبلی کے باہر کفن پوش احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، بعد ازاں دو روز بعد وزیر تعلیم پنجاب سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹیچرایسوسی ایشن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

  • تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پرویز خٹک

    تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پرویز خٹک

    ایبٹ آباد:  وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں، دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیم کے شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    ایبٹ اباد پبلک اسکول کی سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اے پی ایس اسکول کا شمار پاکستان کے اہم تعلیمی ادراوں میں کیا جاتا ہے، یہاں سے فارغ التحصیل طباء پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی اسکروٹنی کے لیے کمیٹی قائم ‘‘

     وزیر اعلی نے تقریب کے موقع پر اسکول کی زیر تعمیر بلڈنگ اور دیگر تمام پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر اعلی نے نصانی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور طلائی تمغہ تقسیم کئے، طلباء نے تقریب کے موقع پر جمناسٹک، جسمانی تربیت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

    مزید پڑھیں: ’’ تعلیم کا فروغ، جنوبی کوریا نے 10 سولر سسٹم اسکول انتظامیہ کے حوالے کردیے ‘‘

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں تعلیم کے بجٹ کے لیے سب سے زیادہ رقم مختص کی تھی جبکہ کے پی کے میں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر ہونے کے بعد والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکول سے ہٹا کر  سرکاری اسکولوں میں داخل کروارہے ہیں۔

  • تعلیم کا فروغ، جنوبی کوریا نے 10 سولر سسٹم اسکول انتظامیہ کے حوالے کردیے

    تعلیم کا فروغ، جنوبی کوریا نے 10 سولر سسٹم اسکول انتظامیہ کے حوالے کردیے

    کراچی: جنوبی  کوریا کی جانب سے پاکستان میں تعلیم عام کرنے کیلئے ایک مہم کے تحت تعلیم اداروں میں نصب کرنے کے لیے دس سولر انرجی سسٹم نجی ادارے کے حوالے کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کورین کمپنی کے نمائندوں اورکورین ٹریڈ کمیشن کے ڈائریکٹر نے نجی ادارے کو ایک تقریب میں تعلیمی اداروں کے لیے شمسی توانائی سے بجلی بنانے والا سسٹم انتظامیہ کے حوالے کیے۔

    اس موقع پر کوٹرا کے ڈا ئریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے لیے مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے تعاون جاری رہے گا، ہم پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    یاد رہے سولر سسٹم شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان جہاں سورج سارا سال اپنی آب و تاب کے ساتھ چمکتا ہے یہ سسٹم ملک کے لیے بہت ثود مند ہے۔

    پاکستان جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل عام ہے وہیں اس سسٹم کے نصب کیے جانے سےاس سنگین مسئلے پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔

  • انٹرمیڈیٹ کراچی نے کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

    انٹرمیڈیٹ کراچی نے کامرس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق امتحانات میں تینتالیس ہزار دوسو بیس بچوں نے شرکت کی تاہم ں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 43 فیصد رہا، کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین، فیز8 کی طالبہ عائشہ آصف بنت آصف یوسف نے 954 لے کر حاصل کی۔

    کامرس ریگولر گروپ میں دوسری پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین فیز 8 کی طالبہ عائشہ مبشر بنت مبشر نے 936 نمبر حاصل کر کے کی جبکہ تسیری پوزیشن تابانیز کالج کے طالب علم محمد اسحاق ولد آفتاب احمد نے 931 نمبر لے کر کی۔

    کامرس پرائیوٹ گروپ میں محمد مزمل ولد مصدق پاشا نے 836 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن فائزہ رؤف بنت محمد رؤف احمد نے 884 نمبر لے کر حاصل کی اور تیسری پوزیشن 840 نمبر حاصل کرنے والی طالبہ ثنا بنت محمد سکندر  نے حاصل کی۔

    انٹرمیڈیٹ کامرس گروپ ریگولر کے نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

    انٹرمیڈیٹ کامرس گروپ پرائیوٹ کے نتائج دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

     

  • سندھ کی تعلیمی صورتحا ل دیگر صوبوں سے بدتر قرار

    سندھ کی تعلیمی صورتحا ل دیگر صوبوں سے بدتر قرار

    کراچی: صوبہ سندھ دیگر شعبوں کی طرح تعلیم میں بھی دیگر صو بوں سے پیچھے ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی تعلیم کے شعبے میں بدترین کارگردگی کا پول کھل گیا۔

    اسی حوالے سے نجی ادارے نے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطا بق چاروں صو بوں میں سندھ کی تعلیمی صورتحا ل کو سب سے بدتر قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں صوبہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کوشعبہ تعلیم میں بی گریڈ جبکہ صوبہ سندھ کو سی گریڈ دیا گیاہے۔

    جائزہ رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کے ایک سو تیس ممبران میں سے صرف پانچ ممبر ان کے حلقوں میں سے تھوڑی بہت بہتری آئی جن میں وزیرِ اعلٰی سندھ کے انتخابی حلقے پی ایس۔29(خیرپور۔1) کوبی گریڈ ملاہے ۔

    جبکہ صوبے کے باقی تمام ممبران صوبائی اسمبلی نےبی یا سی گریڈ حاصل کرسکے، سب سے بدترین کارکردگی دکھانے والے حلقوں میں عزیز احمد جتوئی کا حلقہ پی ایس۔41 (لاڑکانہ۔ قمبر شہداد کوٹ) سامنے آیا جس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ای گریڈ ملا ۔

    دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے بعدسے اسکولوں میں سہولیات کے حوالے سے زیادہ بہتری نہیں آئی یہی وجہ ہے کہ پچپن فیصد انتخابی حلقوں نے سی یا اس سے کم گریڈ حاصل کیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے ممبران صوبائی اسمبلی اپنے صوبے میں تعلیم کی صورتحال میں بہتری چاہتے ہیں تو چالیس اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سے وہ اس کام کا آغاز
    کر سکتے ہیں۔

  • اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    اعلیٰ تعلیم کی مد میں 40 ارب روپے کا اضافہ

    بہاولپور: وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمن بہاولپورکی اسلامیہ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے ایک بڑے توسیعی منصوبے کا اعلان بھی کیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے توسیعی منصوبوں کے لئے پانچ کروڑ روپے منظورکئے جاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے لئے پہلی بار اتنا بڑا بجٹ اکھٹے مختص کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف مینیجمنٹ سائنسز اور دو ہاسٹلز کی تعمیر کی جائے گی۔

    بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 2013 میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے تھے جن میں اضافہ کرکے 40 ارب کا اضافہ کرکے رواں سال 80 ارب روپے کردیا گیا۔

  • بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلباء سے کروڑوں روپے کا فراڈ

    بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلباء سے کروڑوں روپے کا فراڈ

    ایبٹ آباد : بیرون ملک تعلیم کے نام پر طالب علموں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی کے متاثرہ طلباء سراپا احتجاج بن گے۔

    مظاہرین نے حکومت سے تعلیمی ادارے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ طالب علموں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ استاد انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے ان سے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجنئیرنگ کے کورس کرانے کیلئے ان سے کڑوڑوں روپے وصول کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کی ڈگری ایڈیکسل یوکے سے رجسٹرڈ ہے تاہم کورس مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ کوئی بھی ڈگری یوکے سے رجسٹرڈ نہیں، اور کالج انتظامیہ کالج بند کرکے فرار ہو گئی ہے۔

    کالج انتظامیہ کے دونوں اعلیٰ عہدیدار ایبٹ آباد یونیورسٹی میں بطور پروفیسرز اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

    طلباء کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھی درخواست دے دی ہے، طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا مستقبل تاریک کرنے والی انتظامیہ کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • بیلاروس نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی

    بیلاروس نے وزیرِاعظم نوازشریف کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی

    منسک : بیلاروس کی اسٹیٹ یونی ورسٹی نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی، اس موقع پروزیراعظم کاکہنا تھا کہ تعیلیم ہماری اولین ترجیح ہے ہماری حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیاہے۔

    وزیراعظم نواز شریف ان دنوں بیلاروس کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے بیلاروس کی اسٹیٹ یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تاریخ کے اہم ترین موڑ سے گزررہے ہیں، ہمیں سیکیورٹی اورڈیولپمنٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں جن پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیم ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہماری حکومت نے تعلیم کے بجٹ کو دوگنا کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے بجٹ کو جی ڈی پی کے 4 فیصد تک لے جائیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایشین انفرا اسٹرکچرڈیولپمنٹ بینک کا قیام اہم ہے، پاک چین اکانومک کاریڈور سے خطے کی ترجیحات بدل جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور مشرقی ہممسایوں کو تجارتی شاہراؤں کے ذریعے ملاناچاہتے ہیں۔

    انہوں نےتقریر کا اختتام بانی پاکستان کے اس قول سے کیا کہ ’’اقوام کی فلاح و بہبود کا راز انکے دانشوروں میں پوشیدہ ہے‘‘۔