Tag: Educational institutions

  • کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے چار کلو سے زائد چرس،50 پیکٹ ہیروئن، اسلحہ اور15موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔

    یہ بات ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈالمیا میں کارروائی کے دوران پکڑے گئے ملزمان میں گروہ کا سرغنہ شاکرڈاڈا، ناصر، فیضان، حسین شاہ ،نثار عرف حاجی اور حذیفہ شامل ہیں۔

    ملزمان تعلیمی اداروں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں آئس اور کرسٹل فراہم کرتے تھے، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فون سے منشیات حاصل کرنے والے اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء کوریکارڈ بھی نکالا ہے۔

    موبائل ڈیٹا سے منشیات خریدنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی منشیات لینے والے طلبا کے والدین سے رابطہ کر کے ان معلومات سے ان کو بھی آگاہ کریں گے۔

    اظفر مہیسر کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے چھ رکنی گروہ سے ساڑھے کلوچرس،50 پیکٹ ہیروئن اور اسلحہ برآمد کیا ہے، مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں30مقدمات درج ہیں۔

    ملزمان کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں،ٹوٹل20رکنی گروہ ہے، گرفتار گروہ بلوچستان سے آپریٹ ہوتا ہے، جن جامعات کے طلبہ آئس کرسٹل حاصل کرتے ہیں ان کے وائس چانسلر سے بھی رابطے کیے ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یہ منشیات اب منظم جرائم میں شامل ہورہا ہے، شیشہ بار جیسے مقامات سے ایسے نشوں کی لت شروع ہوتی ہے، ہیروئن کے نشے کا ٹیسٹ تین ماہ تک آجاتا ہے، والدین اپنے بچوں کا ٹیسٹ ضرور کرائیں بچوں کی نہ سنیں۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، میجر جنرل عارف ملک

    تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں، میجر جنرل عارف ملک

    اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد عارف ملک نے کہا ہے کہ اسکول اور کالج میں منشیات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اس سلسلے میں سخت پالیسی اپنا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے تین روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں اقوام متحدہ کے ادارے سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کے مطابق میجر جنرل محمد عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔

    اسکول اور کالج کے طلباء وطالبات میں منشیات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ منشیات کا استعمال ہمارے معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے۔

    مزید پڑھیں: کچھ ادویہ سازکمپنیاں منشیات کی فراہمی میں ملوث نکلیں، آئی جی اسلام آباد

    منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل برداشت پالیسی اپنا رہے ہیں، اس سلسلے میں انسداد منشیات ایکٹ97 میں ترمیم کی کوشش کر رہے ہیں، ورکشاپ میں تعلیمی اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

  • چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اسلام آباد : چیف جسٹس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا اگرمنشیات ختم نہ کرسکے تو مستقبل تباہ اور ایک بیمار قوم پیدا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کھلے عام منشیات کی اسکولوں اور کالجوں میں فروخت تشویشناک ہے۔

    اٹارنی جنرل نے بتایا کہ صورتحال اسکولوں تک جاپہنچی ہے ، بچوں کو اسٹرابری کےنام پرچیزیں کھلائی جارہی ہیں۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ویڈیو دیکھی جس میں اچھےگھرکی لڑکی منشیات استعمال کررہی تھی، حیران ہوں ہمارےادارے کیا کر رہے ہیں۔

    جسٹس ثاقب نثار نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ حدودچھوڑیں ،منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کریں، جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا ایکشن لیں گے اورایک ہفتے میں رپورٹ آپ کو فراہم کریں گے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگرمنشیات ختم نہ کرسکےتو مستقبل تباہ اورایک بیمار قوم پیدا کریں گے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ میں سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور اینٹی نارکوٹکس سمیت دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا تھا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سڑسٹھ لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں جبکہ اڑتیس لاکھ افراد چرس اور آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں۔

    سال 2016 سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے نصف سے زیادہ بچے اسکولوں میں ہی سرعام منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، تعلیمی ادارے 22 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے موسم سرما میں اسکولوں کی تعطیلات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق 22 دسمبر سے 31 دسمبر2017 تک سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

    اس حوالے سے سندھ حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مشورے کے بعد سردیوں کی شدت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تعطیلات جنوری کے پہلے ہفتے سے کی جائیں لیکن بعد ازاں موسم کی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے یہ تعطیلات اپنے شیڈول کے مطابق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔