Tag: Edward Snowden

  • پیوٹن کا ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان

    پیوٹن کا ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان

    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پروگرام کا بھانڈا پھوڑنے والے شخص کو روسی شہریت مل گئی، صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سابق امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دے دی۔

    39 سالہ ایڈورڈ اسنوڈن امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ تھے، وہ سی آئی اے میں بھی کام کر چکے تھے، 9 سال قبل انھوں نے امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے نگرانی کے پروگرام کی معلومات دنیا کے سامنے بے نقاب کی تھیں۔

    اسنوڈن پر امریکا کی خفیہ معلومات پبلک کرنے کا الزام ہے، اور امریکا کو وہ جاسوسی کے الزام میں مطلوب ہیں، جب کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے 2013 سے روس میں مقیم ہیں۔

    روس میں جاپانی قونصل جنرل مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    لیک ہونے والی دستاویزات میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کی گئی کارروائیوں کا اعتراف کیا گیا تھا، جس میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔

  • سی آئی اے کے سابق اہل کار کو روس نے ایک اور تحفہ دے دیا

    سی آئی اے کے سابق اہل کار کو روس نے ایک اور تحفہ دے دیا

    ماسکو: سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے مستقل رہائش کی اجازت دے دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی (این ایس اے) اور سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روس میں مستقل رہائشی اجازت نامہ دے دیا گیا۔

    ایڈروڈ اسنوڈن 7 سال قبل ماسکو پہنچے تھے اور امریکا سے بچنے کے لیے انھوں نے روس میں پناہ حاصل کر لی تھی۔ وہ 2013 سے روس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسنوڈن نے 2013 میں برطانوی اخبار گارجین میں شائع رپورٹ میں امریکی ایجنسی این ایس اے کی جانب سے لاکھوں شہریوں کے ٹیلی فون کا ریکارڈ جمع کرنے کا انکشاف کیا تھا، اس کے بعد انھوں نے روس میں پناہ لی تھی۔

    دوسری طرف امریکا نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے تحت روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسنوڈن کو ملک بدر کر دے تاہم روس نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

    37 سالہ سابقہ سی آئی اے اور این ایس اے کنٹریکٹر کو امریکا میں سزا سنائے جانے پر 30 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے لیکن اب روس میں انھیں مستقل رہائش ملنے کے بعد اس بات کا امکان نہیں رہا ہے۔

  • سائبرحملوں کےلیےوائرس امریکی سیکورٹی ادارے نےبنایا‘ ایڈورڈ اسنوڈن

    سائبرحملوں کےلیےوائرس امریکی سیکورٹی ادارے نےبنایا‘ ایڈورڈ اسنوڈن

    ماسکو: سی آئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن کا کہناہےکہ امریکہ، روس اور یورپ کی کمپنیوں پر کیے گئے وائرس حملے میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے نے بنایا۔

    تفصیلات کےمطابق سابق سی آئی اے اہلکارایڈورڈ اسنوڈن نے سائبر حملوں سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئےکہاکہ حال ہی میں دنیا بھر میں تاوان کے لیے سائبرحملوں میں استعمال ہونے والا وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے نے بنایا تھا۔

    ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا ’ایٹرنل بلو‘ نامی وائرس امریکی سیکورٹی ادارے این ایس اے کا ڈیجیٹل ہتھیار ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزامریکہ، روس، یورپی ممالک اور بھارت کی مختلف کمپنیوں پرتاوان کے لیے سائبر حملے کیے گئے تھا۔


    دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک


    دوسری جانب گزشتہ روز امریکی قومی سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذمہ داروں کے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہےکہ گذشتہ ماہ بھی ڈیڑھ سو ممالک میں 3 لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے نامی وائرس سے سائبر حملے کیے گئےتھے جن میں ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی خفیہ ادارے نے پاکستان میں کمیونیکیشن ڈیٹا کی جاسوسی کی، ایڈورڈ سنوڈن

    برطانوی خفیہ ادارے نے پاکستان میں کمیونیکیشن ڈیٹا کی جاسوسی کی، ایڈورڈ سنوڈن

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ادارے جی سی ایچ کیو نے پاکستان میں کمیونیکیشن ڈیٹا کی جاسوسی کی.

    سی آئی اے کے سابق اہلکارایڈورڈ سنوڈن نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ڈیٹا کمیونیکشن کی جاسوسی برطانوی حکومت کی اجازت سے کی گئی ،جس کا بظاہر مقصد دہشتگردوں کی شناخت اور نشاندہی کرنا تھا۔

    ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا تھا کہ جاسوسی کے لئے کمپیوٹرنیٹ ایکسپلوائٹیشن کا استعمال کیا گیا اور سسکو کمپنی کے راؤٹرز کو ہیک کرکے معلومات حاصل کی گئیں۔

    سنوڈن کے مطابق جدید اسمارٹ فونز کو سکیورٹی ایجنسیوں کی رسائی سے محفوظ رکھنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے، اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے اپنی معلومات کوجاسوسی سے بچانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کرسکتے۔ خفیہ ایجنسیاں فون کے مالک کے علم میں لائے بغیر پیغامات، تصاویر اور گفتگو ہیک کرسکتی ہیں۔