Tag: eggs

  • انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرل

    انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرل

    پیرس: فرانس میں ایک سیاست دان نے اس وقت ایک خاتون کی پٹائی کر ڈالی جب اس نے ان پر پبلک سے ملاقات کے دوران انڈا پھینک دیا۔

    سیاست دانوں پر جوتے اور گندے انڈے اور ٹماٹر پھینک کر اپنی نفرت اور شدید ناپسندیدگی کا اظہار دنیا بھر میں دیکھا جاتا رہا ہے، ایسے واقعات میں سیاست دانوں کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم فرانسیسی سیاست دان نے بالکل مختلف رد عمل کا مظاہرہ کیا، فرانس کے جزیرے کورسیکا کے شہر ایجاکیو میں سیاسی پارٹی ’ریکنکیٹ‘ کے بانی اور صدر ایرک زیمور ہفتے کے روز انتخابی مہم پر نکلے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے پیچھے سے آ کر نعرے لگاتے ہوئے ان پر انڈا پھینک دیا۔

    اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاست دان ایرک زیمور نے جوابی وار کرتے ہوئے خاتون پر مکے برسائے، تاہم ان کے قریب کھڑے ساتھیوں نے انھیں روک کر خاتون کو مزید پٹنے سے بچایا۔

    واقعے کے بعد کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایرک زیمور کے عمل کا دفاع کیا گیا، اور اس دفاع پر انھیں سراہا گیا۔

  • امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا مشکل ہو گیا، مگر کیوں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا مشکل ہو گیا، مگر کیوں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    نیویارک: آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں بیف یعنی گائے کے گوشت سے انڈے زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ ایک درجن انڈوں کی قیمت ایک پاؤنڈ گوشت کی قیمت سے زیادہ ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے امریکیوں کے لیے ناشتہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

    عالمی سطح پر برڈ فلو کی وبا کے نتیجے میں 10 کروڑ مرغیاں ہلاک ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں انڈوں کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    امریکا میں 1980 میں بیورو آف لیبر ڈیٹا کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ 12 انڈوں کی قیمت ایک پاؤنڈ گائے کے گوشت کی قیمت سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    امریکا میں زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے جنوری میں بڑے گریڈ A انڈوں کے ایک درجن کی قیمت ریکارڈ 4.82 ڈالر (1278 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک سال پہلے 2 ڈالر سے بھی کم تھی۔

    دوسری طرف امریکا میں ایک پاؤنڈ بیف کی قیمت 4.64 ڈالر ہے جو گزشتہ برس 5.12 ڈالر تھی۔

    خیال رہے کہ امریکا میں ناشتے کے لیے انڈوں کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے مگر اس کی قیمت میں ریکارڈ اضافے نے لوگوں کے لیے دن کی سب سے اہم غذا کا حصول مشکل بنا دیا ہے، اورنج جوس کی قیمتوں میں بھی اضافے کی وجہ سے امریکی عوام کے ناشتے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    پچھلے ایک سال کے دوران انڈوں کی قیمت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب امریکی انھیں میکسیکو کی سرحد کے پار اسمگل کرنے کا سہارا لے رہے ہیں۔

  • مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے دیے

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مونگ پھلی اور لہسن کھانے کی شوقین مرغی نے ایک دن میں 31 انڈے دے کر سب کو حیران کر دیا، مرغی مکمل طور پر صحت مند ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرغی کے مالک گریش چندر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں کو مرغیاں پالنے کی خواہش تھی اور وہ کہیں سے 2 چوزے خرید کر لائے تھے۔

    گریش چندر کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں نے چوزوں کو بہت محبت سے پالا اور تمام گھر والے ان کی خوراک کا بھی بے حد خیال رکھتے ہیں کہ وہ بھوکے نہ رہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو ان کے بچوں نے بتایا کہ ایک مرغی نے 5 انڈے دیے ہیں، یہ حیران کن بات تھی کہ ایک مرغی اتنے کم وقت میں ایک ساتھ 5 انڈے دے۔

    شام میں سب مزید حیران رہ گئے جب مرغی 10 سے 15 منٹ کے وقفے سے 10، 10 انڈے دینے لگی، رات 10 بجے تک اس نے پورے 31 انڈے دے ڈالے۔

    گریش کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہوا کہ شاید مرغی بیمار ہوگئی ہے لیکن ڈاکٹر کو دکھانے پر علم ہوا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔

    ان کے مطابق مرغی کو مونگ پھلی کھانے کا بہت شوق ہے، وہ ایک دن میں تقریباً 200 گرام مونگ پھلی کھا جاتی ہے اور گھر والے خاص طور پر اس کے لیے مونگ پھلی منگواتے ہیں، علاوہ ازیں لہسن بھی اس کی روزانہ کی خوراک میں شامل ہے۔

    گریش کا کہنا ہے کہ اس کی حتمی وجہ تو کوئی ماہر ہی بتا سکتا ہے تاہم انہیں لگتا ہے کہ اس کی وجہ خاص خوراک اور سب گھر والوں کا پیار ہے۔

  • ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوشیار

    ہاف فرائی انڈے کھانے والے ہوشیار

    صبح کی پہلی غذا کے لیے عموماً انڈا بہترین سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر آپ انڈے کو فرائی کر کے کھانے کے عادی ہیں تو پھر آپ کو اس کے خطرے سے آگاہ ہونا چاہیئے۔

    انڈا ایک مکمل غذا ہے اور دنیا کی بڑی آبادی کی صبح کی پہلی غذا بھی یہی ہے۔ اسے مختلف طرح سے پکایا جاتا ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد اکثر فرائی کیا ہوا انڈا کچی زردی کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی زردی اگرچہ مزیدار ہوتی ہے لیکن اس میں سب سے بڑا خطرہ سالمونیلا کا ہے۔

    سالمونیلا ایک بیکٹیریا ہے جو آلودہ پانی اور غذا میں پایا جاتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں جیسے اسہال، بخار، سردی لگنا اوربعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ شدید علامات کے طور پر سامنے آتا ہے۔

    سالمونیلا کچے یا کم پکے ہوئے کھانوں میں پکے ہوئے اجزا کے مقابلے میں زیادہ عام ہے۔ جانوروں سے حاصل شدہ کوئی بھی غذا جیسے انڈے، مرغی، گائے کا گوشت اور مچھلی کے سالمونیلا سے آلودہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

    ماہر غذائیات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کسی بھی غذا کو کھانا محفوظ نہیں ہے اگر وہ کچی یا کم پکی ہوئی ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ جب انڈے کو فرائی کریں تو اسے کم از کم 2 سے 3 منٹ تک پکائیں، جب آپ فرائی پین کو ہلائیں تو انڈے کی سفیدی کو ہلنا نہیں چاہیئے، اور جیلی جیسی سفیدی باقی نہیں رہنی چاہیئے۔ زردی کو بالکل بھی کچا نہیں رہنا چاہیئے۔

    ماہرین کے مطابق ٹوٹے ہوئے خول والے انڈوں کو ضائع کرنا ضروری ہے، اگر آپ اپنے انڈے کسی فارم سے حاصل کرتے ہیں، تو انڈے پکانے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھولیں، آخر میں، بیکٹیریا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کچے انڈوں کو محفوظ کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھو لیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی یا کم پکی ہوئی زردی عموماً صحت مند بالغ افراد کے لیے محفوظ ہوتی ہے، تاہم حاملہ خواتین، 5 سال سے کم عمر بچے، اور وہ لوگ جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو انہیں کچی زردی کھانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

  • دنیا بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

    دنیا بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟

    امریکہ اور فرانس میں برڈ فلو کی بیماری پھوٹنے کے باعث دنیا بھر میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ادھر یوکرین جنگ کی وجہ یورپی ممالک اور مشرق وسطی میں انڈوں کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایسے افراد خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں جو کم آمدنی پر گزر بسر کرتے ہیں اور انڈوں کو گوشت کے مقابلے میں بہتر پروٹین غذا سمجھتے ہیں۔

    انڈوں کی مانگ ایسٹر جیسے خاص تہواروں پر زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ امریکہ میں یورپ میں بیشترخاندان چھٹیاں اپنے گھروں پر گزار رہے ہوتے ہیں اور انڈوں سے بنی چیزیں استعمال کرتے ہیں۔

    رائٹر اور امریکی حکام کے مطابق سال دو ہزار پندرہ میں برڈ فلو کے آغاز کے بعد سے امریکہ کے کمرشل فارمز میں انیس ملین انڈے دینے والی مرغیاں ہلاک ہوچکی ہیں جو تقریباً ملک کی چھ فیصد بنتا ہے۔

    اس حوالے سے فرانس کی صورت حال بھی کچھ مختلف نہیں جہاں یہ تعداد لگ بھگ آٹھ فیصد بنتی ہے، جنگلی پرندوں سے پھیلنے والی بیماروں سے مرغیاں کے غول کے غول متاثر ہوجاتے ہیں۔

    یوکرین میں جاری حالیہ جنگ اور جان لیوا وائرس نہ صرف یہ کہ انڈوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے بلکہ مرغیوں کی خوارک مہنگا ہونے اور ملازمین کی قلت کا باعث بھی بن رہا ہے۔

    انڈوں کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف بیکریوں اور خوارک فراہم کرنے والی کمپنوں کے منافع میں کمی ہوتی ہے جو میدہ اور دیگر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے ہی متاثر اور مہنگی ہوجاتی ہیں۔

    یوکرین میں حالیہ جنگ کے باعث دنیا بھر میں خوراک کی قیمتیں مارچ کے مہینے میں تیرہ فیصد تک اوپر جاچکی ہیں۔ یواین فوڈ ایجنسی کے مطابق اس سے آٹے اور مکئی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ایسے افراد خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں جو کم آمدنی پر گزر بسر کرتے ہیں اور انڈوں کو گوشت کے مقابلے میں بہتر پروٹین غذا سمجھتے ہیں۔

  • 4 سالہ بچے کی ڈرائیونگ کی مہارت نے سب کو حیران کردیا

    4 سالہ بچے کی ڈرائیونگ کی مہارت نے سب کو حیران کردیا

    چین میں 4 سالہ بچے نے انڈوں کے درمیان سے کھلونا گاڑی گزار کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    چین میں ایک بچے نے سڑک پر 2 درجن سے زائد انڈے سجا دیے اور پھر اپنی ڈرائیونگ کی مہارت دکھائی۔

    4 سالہ بچے نے اپنی کھلونا کار کو درجنوں انڈوں کے درمیان سے گزار کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا، اس دوران سڑک پر رکھے انڈوں میں سے کوئی ایک بھی نہیں ٹوٹا۔

    بچے کی حیرت انگیز ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر ہر کوئی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

  • شہباز گل پر انڈا اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    شہباز گل پر انڈا اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈا اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزمان غلام عباس، چوہدری عتیق اور طارق جنید جٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ روز شہباز گل پر گندے انڈے اور سیاہی پھینکی، سیاہی سے شہباز گل کی آنکھ متاثر ہوئی ، ملزمان صحافیوں کے روپ میں شہباز گل پر حملہ آور ہوئے۔

    سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان سے صحافیوں کے جعلی کارڈ برآمد کرنے ہیں، ریمانڈ دیا جائے، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر من گھڑت ہے، ملزمان صحافی نہیں، سیاسی کارکن ہیں، ملزمان کےپاس جوکچھ تھا وہ پولیس کی تحویل میں ہے۔

    وکیل صفائی نے کہا انڈےاور سیاہی استعمال ہو گئی تھی، اب پولیس کیا برآمدکرنا چاہتی ہے، دفعہ 419 کے علاوہ تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، عدالت ضمانت منظور کرے۔

    بعد ازاں عدالت نے شہباز گل پر انڈا اور سیاہی پھنیکنے والے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

  • کیا بھورے رنگ کا انڈا سفید انڈے سے بہتر ہے؟

    کیا بھورے رنگ کا انڈا سفید انڈے سے بہتر ہے؟

    کھانے کی مختلف اشیا میں بھورے اور سفید رنگ کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، عموماً بھورے رنگ کی اشیا کو بہتر سمجھا جاتا ہے۔

    آپ جانتے ہوں گے کہ بھورے رنگ کی چینی سفید سے اچھی سمجھی جاتی ہے، اور بہت سارے لوگ صحت کے تناظر میں بھورے رنگ کی چینی کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اسی طرح بھوری روٹی سفید کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ بہتر ہوتی ہے، لیکن یہ صرف رنگ کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے اجزا کی وجہ سے اسے صحت کے لیے زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔

    تو کیا بھورے رنگ کا انڈا بھی سفید رنگ کے انڈے سے بہتر ہوتا ہے؟

    انڈا کھانے والے افراد کیلئے بڑا خطرہ!

    یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ بھورے رنگ کے انڈے سفید انڈوں کے مقابلے میں مہنگے فروخت ہوتے ہیں، یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ بھورے انڈے زیادہ غذائیت والے ہوتے ہیں یا ان کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے۔

    لیکن خیال رہے کہ انڈے کے خول کا رنگ مرغیوں کی نسل کے مطابق ہوتا ہے، سرخ پروں والی مرغیاں بھورے رنگ کے انڈے دیتی ہیں، اور سفید مرغیاں سفید خول والے انڈے دیتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیگر نسلوں کی مرغیاں نیلے یا سبز انڈے بھی دیتی ہیں۔

    دونوں قسم کے انڈوں میں موجود غذائی عناصر کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے، ایک ماہر خوراک ڈاکٹر گارگی شرما کہتے ہیں کہ براؤن انڈے ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو مناسب پروٹین حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    قیمتوں میں فرق اس لیے ہوتا ہے کہ سرخ یا بھورے پروں والی مرغیاں سفید کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہوتی ہیں، اور ان کی مارکیٹ رسد بھی کم ہے، جس کی وجہ سے بھورے رنگ کے انڈے بھی مہنگے ہوتے ہیں۔

  • کیا انڈے واقعی کولیسٹرول بڑھا سکتے ہیں؟

    کیا انڈے واقعی کولیسٹرول بڑھا سکتے ہیں؟

    انڈوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے، لیکن کیا واقعی انڈے صحت کے لیے مضر ہیں؟

    ایک ماہر غذائیت منمن گنریوال کا کہنا ہے کہ انڈے کو اس کی زردی کے ساتھ کھانا چاہیئے، انڈے کی زردی، جسے کولیسٹرول سے بھرپور سمجھا جاتا ہے، وہ فاسفولپڈز کا بہترین ذریعہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ ایک طرح کی چربی ہوتی ہے جس سے کولیسٹرول کے میٹابولزم پر فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں، ساتھ ہی جسم میں سوزش دور کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی مقدار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں پروٹین، بی وٹامنز، آئرن اور وٹامن اے بھی شامل ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دن میں بہت زیادہ یا بہت کم انڈے نہیں کھانے چاہئیں، توازن برقرار رکھنا صحت کے لیے اچھا ہے۔

  • یو اے ای: مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والے پرندوں اور انڈوں پر پابندی عائد

    یو اے ای: مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والے پرندوں اور انڈوں پر پابندی عائد

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں رہنے والے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے مشرقی ملائیشیا سے پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ماحولیات کی جانب سے ایچ ایس این 1 نامی خطرناک وائرس اور بخار کو ملک میں داخل ہونے اور شہریوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    وزارت ماحولیات کا کہنا تھا کہ ’’اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی صحت اور انہیں صحت بخش غذا اور ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں مستعد ہیں اور بائیو سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے اور وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیں گے‘‘۔

    مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والے پرندوں اور انڈوں کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایچ ایس این 1 نامی وائرس کی روک تھام کے لیے پابندی کی فہرست میں شامل گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 6 اگست کو خبردار کیا تھا کہ مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والی پولٹری اشیاء (پرندوں اور انڈوں) میں برڈ فلو کا وبائی مرض بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے دیگر حصّوں سے درآمد ہونے والا پولٹری مصنوعات کا گوشت تھرمل ٹریٹمنٹ کے ذریعے صفائی کے بعد متحدہ عرب امارات میں درآمد کیا جاتا ہے۔


    یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی


    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت ماحولیات رواں برس مئی میں شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی شہر کیرالہ سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی امپورٹ پر بھی پابندی عائد کرچکی ہے، جبکہ جنوبی افریقہ سے زندہ جانوروں کی درآمد بھی بند کردی گئی تھی۔