Tag: eggs

  • برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    برطانیہ میں اوباش نوجوانوں کا معذور خاتون پر مبینہ تشدد

    لندن : برطانیہ میں تصاویر بنانے کے لیے معذور خاتون پر آٹا ڈالنے اور انڈوں سے مبینہ تشدد کرنے والے اوباش نوجوانوں کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے گذشتہ روز معذور خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے جرم میں 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے متاثرہ خاتون پر آٹا ڈال کر انڈے مارے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوباش نوجوانوں کی جانب سے پارک میں بیھٹی بزرگ خاتون پر مبینہ تشدد کرنے کی تصاویر بناکر سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر شائع کردی گئی تھی، جس میں 4 نوجوانوں کو خاتون کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون پر حملہ کرنے والے 2 نوجوانوں کی عمر 17 برس جبکہ دیگر دو نوجوانوں کی عمر 15 برس ہے، جنہیں مبینہ حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی مذکورہ حملہ آور ضمانت پر رہا ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے چالیس سالہ خاتون کو جمعے کی شام ساڑھے 5 بجے زبانی تشدد کرنے کے بعد آٹا ڈال کر انڈوں کا نشانہ بنایا تھا، جس کے تنیجے میں خاتون کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے تاہم کوئی جسمانی چوٹ نہیں آئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اوباش نوجوانوں کا بزرگ شہری کے ساتھ ناروا سلوک کرنے اور واقعے کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سایٹ پر شیئر کرنے کے بعد لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکا میں 20 کروڑ انڈے صارفین سے واپس مانگ لیےگئے

    امریکا میں 20 کروڑ انڈے صارفین سے واپس مانگ لیےگئے

    امریکا کے ایک فارم سے متعدد ریاستوں میں بھیجے جانے والے کروڑوں انڈے وائرس سے متاثرہ ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر واپس منگوا لیے گئے‘ انڈوں میں خطرناک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ایک فارم سے متعدد ریاستوں میں جانے والے بیس کروڑ انڈے سیلمونیلا نامی وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے تحت فوڈ این ڈرگ انتظامیہ کے حکم پر واپس منگوائے گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

    وفاقی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کے مطابق نارتھ کیرولینا کے وائرس سے متاثرہ فارم کے انڈے کل نو ریاستوں کے گروسری اسٹورز اور ریستورانوں کو بیچے گئے تھے جن میں کولاراڈو، فلوریڈا، نیو جرسی، نیویارک، نارتھ کیرولینا، پنسلیوانیا، ساؤ تھ کیرولینا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا شامل ہیں۔ یہ انڈے مختلف برانڈ اسٹورز اور ویفل فوڈ ریسٹورینٹ کو فروخت کیے گئے تھے اور ان کے استعمال سے مجموعی طور پر 22 افراد کے سیلمونیلا نامی وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ انڈے شمالی کیرولینا کی ہائیڈ کاؤنٹی کے انڈیانا بیسڈ روز ایکڑ فارم سے مارکیٹ میں آئے تھے اور انفیکشن کی شکایت کے بعد ایف ڈی اے نے فارم کا جائزہ لیا‘ جہاں وائرس کا انکشاف ہوا۔ تشخیص ہونے کے بعد کمپنی نے رضاکارانہ طور پر فارم سے بھیجے گئے 20 کروڑ سے زائد انڈے واپس منگوائے۔

    خیال رہے کہ یہ وائرس اسہال اور متلی کا سبب بنتا ہے اور اگر مرض کی درست وقت پر تشخیص نہ ہو تو اس میں مبتلا افراد موت کے منہ میں بھی جاسکتے ہیں۔ سی ڈی سی کے مطابق اس وائرس کے سبب ہر سال امریکا میں 12 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں، 23 ہزار سے زائد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے اور 450 کے قریب افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ان بیمار ہونے والے میں 10 لاکھ افراد صرف غذا میں وائرس ہونے کے سبب بیمار ہوتے ہیں۔

    ایف ڈی اے نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی گروسری میں خریدے گئے انڈے چیک کریں اور اگر وہ مذکورہ فارم کے ہیں تو جہاں سے انہوں نے وہ انڈے خرید ے ہیں وہیں واپس کرکے اپنی پوری رقم واپس لے لیں ‘ لیکن کسی بھی صورت متاثرہ انڈے استعمال نہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انڈوں کااستعمال سرطان سمیت متعدد موذی بیماریوں سےمحفوظ رکھتاہے

    انڈوں کااستعمال سرطان سمیت متعدد موذی بیماریوں سےمحفوظ رکھتاہے

    کراچی : (ویب ڈیسک ) انڈوں کا باقاعدہ استعمال سرطان سمیت متعدد موذی بیماریوں سے محفوظ رکھتاہے۔

    طبی تحقیق کے مطابق انڈوں میں شامل اینٹی آکسایڈنٹ اجزاء سرطان اور امراض قلب کا خطرہ کم کردیتےہیں، اگرچہ پکنے کے بعد انڈوں میں اینٹی آکسائیڈنٹ کی شرح نصف رہ جاتی ہے، تاہم یہ مقدار بھی ان قاتل امراض کے خلاف مددگار ثابت ہوتی ہے، انڈوں کے باقاعدہ استعمال سے بلڈ پریشربھی کم ہوجاتا ہےاس میں شامل پروٹین سےبلند فشارخون میں کمی آجاتی ہے جس کے باعث امراض قلب کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔