Tag: Egypt

  • بیٹی کی شادی کی تقریب میں بیوی کو ’طلاق مبارک‘ کا اعلان، حاضرین ششدر

    بیٹی کی شادی کی تقریب میں بیوی کو ’طلاق مبارک‘ کا اعلان، حاضرین ششدر

    قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے بیٹی کی شادی کی تقریب میں مائک پر اچانک بیوی کو ’طلاق مبارک‘ کا اعلان کر کے حاضرین کو ششدر کر دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے دمیاط گورنری میں ایک شخص نے بیٹی کی شادی کے روز ہال میں ہی بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

    مصری نے مائک پر ’بیٹی کو شادی مبارک اور بیوی کو طلاق مبارک‘ کہتے ہوئے بیٹی کی شادی والے روز بیوی کو طلاق دے دی، نہ صرف یہ بلکہ انھوں نے اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

    ویڈیو میں مصری کو عربی زبان میں بیوی کو طلاق دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

    مصری نے بیٹی کی شادی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’دولہا اور دُلہن کو شادی کی ہزار بار مبارک ہو، میں اس موقع پر دلہن کی ماں کو بھی ہزار ہا مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے طلاق دیتا ہوں، وہ تین طلاق کے ساتھ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے۔‘

    مطلقہ خاتون نے سابق شوہر کے اس عمل کو اپنے اور بیٹی کے خلاف سازش قرار دے دیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مصری کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    خاتون کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات تھے، جولائی میں دونوں کے درمیان علیحدگی بھی ہو گئی تھی، اور خاتون نے بچوں کی وجہ سے شوہر کا گھر نہیں چھوڑا تھا۔

    تاہم طلاق کا اعلان اس خاص موقع پر کیوں کیا گیا، اس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

  • مصر: جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے بیوی نے شوہر کی جان بچا لی

    مصر: جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے بیوی نے شوہر کی جان بچا لی

    قاہرہ: مصر میں شوہر کی جان بچانے کے لیے بیوی نے بڑی قربانی دے دی، اپنے جگر کا ایک ٹکڑا عطیہ کر دیا۔

    العربیہ چینل کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی شمال مشرقی کمشنری میں مقیم 43 سالہ ھبہ عطیہ ابراہیم نے کافی عرصے سے ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا شوہر کو اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر ان کی جان بچا لی۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور اب دونوں تیزی سے رو بہ صحت ہیں۔

    ھبہ عطیہ ابراہیم نے انٹرویو میں بتایا کہ انھیں 17 برس قبل منگنی کے محض ایک ماہ بعد معلوم ہوا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو ہیپٹائٹس کا مرض لاحق ہو گیا ہے، اب مرض آخری سٹیج پر پہنچ چکا تھا، لیکن کہیں سے پیوندکاری کے لیے جگرکا عطیہ نہیں مل رہا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ ہرسمت سے مایوس ہونے کے بعد انھوں نے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اس تجویز پر شوہر نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ اگر کچھ ہوا تو بچوں کا کیا ہوگا، لیکن اہلیہ کے اصرار پر وہ بھی مان گئے۔

    مصری خاتون کے مطابق جب ان کی منگنی کے بعد ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا تو والدین نے تسلی دی کہ یہ قسمت کا کھیل ہے، موت ایک صحت مند انسان کو بھی کسی بھی وقت آ سکتی ہے، اور بیمار صحت مند ہو سکتا ہے۔

    ھبہ عطیہ ابراہیم نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی خوش گوار گزری، تین بچے بھی ہوئے، والدین کے مرنے کے بعد شوہر نے بہت خیال رکھا، لیکن کچھ عرصہ قبل شوہر کا مرض بہت بڑھ گیا تو ڈاکٹروں نے جگر کی پیوند کاری تجویز کی۔

    مصری خاتون نے بتایا کہ سب واقف کاروں سے رجوع کیا گیا مگر کسی نے جگر کا چوتھائی ٹکرا دینے کی حامی نہیں بھری، جس پر انھوں نے اپنے جگر کا ٹکڑا دینے کا فیصلہ کر لیا۔

  • وزیر اعظم 7 اور 8 نومبر کو مصر کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم 7 اور 8 نومبر کو مصر کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی کلائمٹ چینج کانفرنس کوپ 27 میں شرکت کے لیے 7 اور 8 نومبر کو مصر کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 7 اور 8 نومبر کو 2 روزہ دورے پر مصر روانہ ہوں گے، وزیر اعظم 7 نومبر کو شرم الشیخ میں کلائمٹ چینج کی کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کوپ 27 کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں، پاکستان کوپ 27 کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ موسمیاتی انصاف (کلائمٹ جسٹس) کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا، وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملیں گے، وزیر اعظم ناروے کے ہم منصب کے ہمراہ گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیر اعظم 7 نومبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، کانفرنس کی میزبانی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان کانفرنس میں گروپ آف 77 چائنہ کی سربراہی بھی کرے گا۔

  • صفائی ملازمہ کو 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک مل گیا، ملازمہ نے کیا کیا؟

    صفائی ملازمہ کو 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک مل گیا، ملازمہ نے کیا کیا؟

    قاہرہ: مصر میں ایک صفائی ملازمہ نے 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک واپس کردیا، سوشل میڈیا پر خاتون کی ایمانداری کے چرچے ہو رہے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر میں اس وقت سوشل میڈیا پر لیڈیز کلب میں خاتون ہاؤس کیپر کی ایمانداری کو بے حد سراہا جا رہا ہے جنہوں نے صفائی کے دوران ملنے والا چیک واپس کر دیا۔

    خاتون کارکن نے واش روم میں صفائی کے دوران ملنے والے 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک فوری طور پر کلب حکام کے حوالے کردیا، عبیر علی اسکندریہ کے سموحہ سپورٹس کلب میں صفائی کارکن کے طور پر ملازمت کرتی ہیں۔

    عبیر علی نے بتایا کہ وہ مطلقہ ہیں، اپنی دو چھوٹی بچیوں کے اخراجات اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے ایک کلب کے لیڈیز واش روم میں معمولی تنخواہ پر صفائی کا کام کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ واش روم کی صفائی کے دوران 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئی، زیادہ حیرت اس بات پر تھی کہ چیک کو کوئی بھی کیش کروا سکتا تھا۔

    عبیر علی نے بتایا کہ میں نے زیادہ سوچ بچار نہیں کی، اگر بد نیتی ہوتی تو بینک جا کر چیک کیش کروا کے اپنے سارے مسائل حل کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا۔

    سموحہ کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ اب تک کوئی گمشدہ چیک لینے نہیں آیا، اس سے لگ رہا ہے کہ شاید ابھی تک مالک کو معلوم ہی نہیں ہے کہ چیک گم ہو گیا ہے۔

    عبیر علی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم کا چیک دیکھ کر دل میں کوئی غلط خیال نہیں آیا۔

  • اس پُل پر گاڑیاں کیسے چڑھتی ہوں گی؟َ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    اس پُل پر گاڑیاں کیسے چڑھتی ہوں گی؟َ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    گذشتہ چند دنوں سے مصر میں ایک پُل کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور صارفین کو اپنی جانب متوجہ کررکھا ہے۔

    تصاویر میں پل کی حیرت انگیز اونچائی کے حوالے سے لوگوں کی مختلف آرا سامنے آرہی ہیں جب کہ میڈیا پر کچھ تبصرہ نگاروں نے دعویٰ کیا کہ یہ انجینیرنگ کی خصوصیات کے مطابق نہیں ہے۔

    دوسری جانب کچھ ایسے صارفین جنہوں نے اس پُل کو کبھی قریب سے نہیں دیکھا ان کا کہنا ہے کہ اس پُل پر گاڑی کو چڑھانا کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ ذرا سے بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    ہم یہ بات آپ کو بتاتے چلیں کہ مصر میں قائم یہ ایک عام پل ہے جسے "سمیرا موسیٰ پل” کہا جاتا ہے اور یہ ان نئے منصوبوں میں شامل ہے جنہیں نئی جدت اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ یہ "سمیرا موسیٰ پل” جو چار پلوں کے سنگم پر واقع ہے فیلڈ مارشل طنطاوی کی سڑک پر تیار کیا گیا ہے۔

    تاہم اس پُل کی حقیقت یہ ہے کہ اس کی کچھ تصاویر قریبی زاویوں سے لی گئی تھیں اور پھر فوٹوشاپ پروگراموں کے ذریعے اس میں کچھ ترمیم کی گئی جس کے بعد یہ دیکھنے میں بہت اونچا پل دکھائی دیتا ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں۔

    پل کی انجینیرنگ

    انجینیر انور امین جو سمیرا موسیٰ پل کے لیے ایگزیکیوٹنگ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ اسے رنگ روڈ کے متوازی ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پل 10 لین پر مشتمل ہے اور اس کی مکمل اونچائی 27 میٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پل ٹریفک کو جنوب کی سمت سے قاہرہ منتقل کرتا ہے، یہ پل روٹ نمبر ایک، روٹ نمبر تین، سویز روڈ اور مقطم کے علاقے کو ملاتا ہے۔

    مصری وزیراعظم نے قوم کو حقیقت بتا دی

    درایں اثناء مصری وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کے تیار کردہ اس منصوبے پرعمل درآمد کی رفتار اور بناوٹ پر تنقید کی جا رہی ہے جو کہ عجیب بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سمیرا موسیٰ پل کے بارے میں جو کچھ سوشل میڈیا پرکہا جارہا ہے وہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے کیونکہ بظاہر جو کچھ نظر آرہا ہے وہ غلط ہے اس کی اصل تصویر یہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیو محض "فوٹو شاپ” ٹیکنالوجی کے استعمال کا ثبوت ہے، تصویروں میں اس کی انجینیرنگ کی غلطی کو اجاگر کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پل اونچا ضرور ہے مگر جتنا کہ فوٹو شاپ کے ذریعے دکھایا گیا ہے ایسا بھی نہیں، انہوں نے نوجوانوں سے بھی کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور محتاط رہیں۔

  • نوجوان نے سرعام اپنی منگیتر کا گلا گھونٹ دیا

    نوجوان نے سرعام اپنی منگیتر کا گلا گھونٹ دیا

    قاہرہ: مصر کے شمال مشرقی شہر میں ایک نوجوان نے سرِ عام اپنی منگیتر کو تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق مصر کے شمال مشرقی شہر پورٹ سعید میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کو سرِ عام تشدد کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔

    مقامی سیکیورٹی فورس کے بیان کے مطابق خلود السید فاروق درویش نامی مقتولہ کی لاش النصر اسپتال میں لائی گئی، جسے اس کے منگیتر نے شاہراہ پر راہ گیروں کے سامنے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔

    سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ مشرقی پورٹ سعید کی اوجینا اسٹریٹ کی عمارت الحدیدی کے علاقے میں پیش آیا ہے، نوجوان نے لڑکی کو پہلے مکے اور لاتیں ماریں، پھر دونوں ہاتھوں سے اس کا گلا دبا کر اسے جان سے مار دیا۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کی عمر 20 سال ہے، لڑکی کے سر پر تیز دھار آلے سے حملے اور گردن پر گلا گھوٹنے کے نشانات موجود ہیں۔

    پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ملزم محمد سمیر احمد لڑکی کا منگیتر ہے، دونوں کی جلد شادی ہونے والی تھی اور وہ دونوں ایک ہی جگہ کام کرتے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مصر میں لڑکیوں کے قتل کے تین واقعات ریکارڈ پر آ چکے ہیں۔

  • بے بسی کی انتہا : بیٹے کو کتابیں نہ ملنے پر باپ نے خود کو آگ لگالی

    بے بسی کی انتہا : بیٹے کو کتابیں نہ ملنے پر باپ نے خود کو آگ لگالی

    قاہرہ : غریب باپ نے اپنے بیٹے کی تعلیم میں رکاوٹ ڈالنے پر اسکول کے باہر کھڑے ہوکر خودکشی کی کوشش کی، سوشل میڈیا پر واقعے کیخلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک مجبور باپ جو اپنے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اٹھانے سے قاصر تھا جس کے باعث اس نے اسکول انتظامیہ سے کورس کی کتابیں دینے کی درخواست کی تھی۔

    اسکول کی پرنسپل نے بہانہ بنا کر طالب علم کو نہ صرف کتابیں فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا بلکہ اس کے ساتھ نامناسب سلوک بھی کیا جس کا اس شخص کو بہت صدمہ تھا۔

    البحیرہ کمشنری کے قصبے میں واقع اسکول کے سامنے طالب علم کے والد نے دل برداشتہ ہوکر مبینہ طور پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

    اقدام خود سوزی کے بعد وہاں موجود افراد نے زخمی کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بچہ پرائمری اسکول کی پہلی کلاس میں زیرتعلیم ہے۔

    متاثرہ شخص کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اسکول پرنسپل کے نامناسب سلوک سے انتہائی دل برداشتہ تھا جبکہ بیٹے کی فائل بھی اسکول کے سرکاری ریکارڈ سے غائب کردی گئی تھی۔

    خاتون نے بتایا کہ واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے گھر آکر کورس کی کتابیں دیں اور بچے کی اسکول فائل بھی مل گئی اور اس کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے نوٹس لے کر واقعے کی ذمہ دار اسکول پرنسپل کوعہدے سے ہٹا دیا اور مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سامنے طلب کرلیا۔

  • عربی بچہ پیدائشی طور پر انگلش کیسے بولنے لگا؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

    عربی بچہ پیدائشی طور پر انگلش کیسے بولنے لگا؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

    قاہرہ : مصر میں پیدا ہونے والے عرب والدین کے بچے کی غیر معمولی صلاحیتوں نے سب کو حیران کردیا، بچہ پیدائشی طور پر عربی نہیں بلکہ صرف انگریزی بول سکتا ہے۔

    بچے کی غیر معمولی ذہانت اس کے والدین کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے کیونکہ نوح کو اس کی بیماری کی وجہ سے اسکول میں داخلہ بھی نہیں مل پا رہا۔

    یہ کہانی ایک عرب بچے کی ہے جو پیدائشی طور پر عربی نہیں بلکہ صرف انگریزی بول سکتا ہے، سوشل میڈیا پر ’نوح کا حق تعلیم‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مصر میں چند روز قبل ایک 8 سالہ بچے کے دفاع کے لیے ایک مہم شروع کی گئی تھی۔ 8سالہ نوح تعلیم سے محروم تھا اور اس کی غیرمعمولی صلاحیت کے باوجود کوئی اسکول اسے داخلہ دینے کو تیار نہیں۔

    ننھے نوح کا کا مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب اس کے والدین نے اپنے دیگر بچوں کی طرح اسے اسکول داخل کرانے کیلئے درخواست دی۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوح کے پیدائشی ایسپرجر سنڈروم اور آٹزم سپیکٹرم ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اسے اسکول داخل نہیں کیا جاسکتا۔ مذکورہ بیماری ایسی ہے کہ جس سے بچہ صرف انگریزی بول سکتا ہے۔

    بچے کی غیر معمولی صلاحیتیں
    نوح کی والدہ ایمان عمر نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ انگریزی سیکھے بغیر روانی سے بول سکتا مگر وہ عربی نہیں بول سکتا۔!

    انہوں نے کہا کہ اس کی دوسری صلاحیتیں کچھ عرصہ قبل ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ وہ کارٹون فلمیں تیار کرسکتا ہے۔ ان کرداروں کو ڈرائنگ کرنے اور انہیں تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مانٹیجز اور پروڈکشن بھی کرتا ہے، اس کے علاوہ وہ ان پر اپنی آواز بھی ریکارڈ کرتا ہے!”۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے نوح کو ایسے اسکولوں میں داخل کرنے کی کوشش کی جہاں صرف انگریزی میں تعلیم دی جاتی ہے مگر آٹزم کی وجہ سے اسے داخلہ نہیں مل سکا۔

    والدہ نے انکشاف کیا کہ بعض عہدیداروں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ مزید ایک سال کے لیے نوح کو اسکول نہ بھیجیں۔ اس کے بعد کسی ایسے سرکاری ادارے میں داخل کیا جائے مگر ہمیں بچے کے آٹزم کے عارضے کی وجہ سے ہمیں وہاں بھی بچے کے داخلے کی اجازت نہیں ملی۔

    سب سے بڑا مسئلہ
    نوح کی ماں نے وضاحت کی کہ وہ 19 دیگر اسکولوں میں بھی گئیں لیکن انہوں نے اسے ہمارے پڑوس میں اس کی بیماری کی وجہ سے یا اس وجہ سے کہ وہ دوسرے اوقات میں داخلہ لینے کے لیے مقررہ عمر سے دو ماہ بڑا تھا داخلہ نہیں دیا۔

    تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کا بچہ عمر کے آٹھویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اسکول میں داخلے کے لیے مقررہ عمر سے تجاوز کر جائے گا اور اس وجہ سے وہ مستقل اور ہمیشہ کے لیے تعلیم سے محروم رہے گا۔

    اس انسانیت سوز مسئلے کے پیش نظر سوشل میڈیا کے کارکنوں نے ہیش ٹیگ "نوح کا حق تعلیم” مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ہونہار بچے کو بچانے، اسے اسکولوں میں داخل کرنے اور اسے تعلیم کے حق سے محروم نہ کرنے کے لیے حکومتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    انہوں نے وزیر تعلیم سے بھی اپیل کی کہ انہیں ان تمام فیصلوں اور شرائط سے باہر رکھا جائے جو ان کے اور ان کے خاندان کے خواب میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

  • ٹیسٹ کروائے بغیر انجکشن لگانے کا خوفناک انجام

    ٹیسٹ کروائے بغیر انجکشن لگانے کا خوفناک انجام

    قاہرہ: مصر میں الرجی ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بائیوٹک انجکشن لینے پر 2 بہنیں جان کی بازی ہار گئیں، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں الرجی ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بائیوٹک انجکشن لینے پر 2 سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں، دونوں بہنوں ایمان اور سجدہ کو سردی لگنے پرمعمول کا نزلہ زکام ہوا۔

    والدہ نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے دوائیں تجویز کیں، فارمیسی پر فارماسسٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر کے نسخے میں لکھی گئی دوا دستیاب نہیں، اس کی جگہ متبادل دوا تجویز کی گئی۔ والدہ نے قریبی فارمیسیوں پر ڈاکٹری نسخے میں لکھی گئی دوا تلاش کی مگر وہ نہیں ملی۔

    بعد ازاں فارمیسی پر کام کرنے والی ایک خاتون نے دونوں بہنوں کو الرجی ٹیسٹ کیے بغیر اینٹی بائیوٹک انجکشن دیا جس سے ان کی طبعیت بگڑی اور الٹیاں آنے لگیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں کچھ دیر بعد دونوں چل بسیں۔

    پولیس میں رپورٹ درج کروائے جانے پر پبلک پراسیکیوشن نے فارماسسٹ اور فارمیسی پر کام کرنے والی خاتون کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، دونوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ فارمیسی کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ادویات کے مصری مرکز کے ڈائریکٹر محمود فواد نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، جنوری 2022 سے اب تک لاپرواہی کے باعث 28 اموات ہوچکی ہیں۔

    محمود فواد کا کہنا تھا کہ انجکشن دینا کس کا اختیار ہے؟ انجکشن دینا ڈاکٹر کا اختیار ہونا چاہیئے لیکن ڈاکٹر اپنے مریضوں کو یونہی چھوڑ دیتے ہیں اور مریض بھی اپنی آسانی کے لیے فارمیسی کا رخ کرتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سنہ 2016 کے دوران پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس سلسلے میں کوئی قانونی طریقہ کار وضع کیا جائے۔

  • حیرت انگیز آپریشن : بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا گیا

    حیرت انگیز آپریشن : بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا گیا

    قاہرہ : مصر میں طبی نوعیت کا ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے 12سالہ بچے کے پیٹ سے سائیکل کا ہینڈل نکال لیا۔

    مقامی اسپتال کی ایک طبی ٹیم نے ایک ناقابل یقین، حیرت انگیز اور کامیاب آپریشن کرکے بچے کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا۔

    قاہرہ کے شمال میں منوفیہ گورنری کے علاقے شیبن الکوم میں واقع ٹیچنگ ہسپتال میں 12 سالہ بچے کے اہل خانہ اسے ہنگامی طور پر اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ بچہ گلی میں سائیکل پر کھیل رہا تھا کہ زمین پر گر گیا۔

    بچے کے اہل خانہ نے بتایا کہ زمین پر گرنے کے باعث سائیکل کا ہینڈل اس کے پیٹ کو پھاڑ کر گھس گیا اور اسے شدید زخم آئے ہیں۔

    ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچے کی ہنگامی سرجری کی کامیاب آپریشن میں اس کے پیٹ سے ٹوٹا ہوا فریم برآمد کرلیا گیا جس کے بعد اسے خطرے سے باہر بتایا جا رہا ہے۔

    اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فتحی طاحون نے میڈیا کو بتایا کہ شدید درد اور مسلسل خون بہنے کی وجہ سے بچے کی حالت انتہائی تشویشناک اور بہت خراب تھی۔

    اس لئے ضروری معائنہ کے بعد اس کا فوری علاج شروع کردیا گیا اور چند گھنٹوں کے آپریشن کے بعد اس کی جان بچا لی گئی ہے۔