Tag: egyptian artist

  • پینسل کی نوک پر بنی تصاویر : دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    پینسل کی نوک پر بنی تصاویر : دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    قاہرہ : مصر کے ایک مصور نے پنسل کی نوک پر اپنے ہنر سے تاریخی کارنامہ انجام دے کر دنیا کو حیرت زدہ کردیا، یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش تھی۔

    مصر کے صوبہ البحیرہ کے 28 سالہ مصور ابراہیم بلال نے پینسل پر مصر اور اسلامی قدیم تاریخی یادگاریں تراشی ہیں، جنہیں اسلامی آرٹ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

    قاہرہ کے اسلامی آرٹ میوزیم کی117 ویں سالگرہ کے موقع آرٹ میوزیم کی نمائش جاری ہے جو 13 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں یہ فن پارے رکھے گئے ہیں۔ یہ مصر اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔

    اس حوالے سے ابراہیم بلال نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس فن کو خود سیکھنے کی کوشش شروع کی،  میرا کوئی باقاعدہ استاد نہیں تھا، میں نے تراشنے کے مختلف تجربے کیے، مجھے پنسلوں پر تراشتے ہوئے تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر ایک فنکار کا یہ ڈیزائن پسند آیا تو میں نے اس پر غور شروع کردیا، میں اس کی دقت نظری اور ڈیزائن پر حیران بھی تھا۔ اس لیے میں نے اس جیسا تراشنے کی مشق شروع کردی اور 20 بار سے زائد تجربہ کے بعد اس جیسا فن پارہ تراشنے میں کامیاب ہوگیا۔

    ابراہیم نے مزید کہا کہ میں نے مصری نوادرات کو فروغ دینے کے لئے تاریخی نوادرات کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس فن کو استعمال کرنے کی کوشش کی، یہ پنسل کی تین ملی لیٹر چوڑائی سے تجاوز نہیں کرتا ہے۔

    میوزیم آف اسلامک آرٹ کے قیام کی117 ویں سالگرہ کے دوران میں نے پنسلوں کے ان فن پاروں کے 20نمایاں مجموعے پیش کیے جو مصر اور مشرق وسطیٰ میں اس نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔

    ابراہیم نے مزید کہا کہ اس قسم کی مجسمہ سازی کے لیے مضبوط اعصاب، صبر اور کام کا ملکہ حاصل ہونے کی صورت میں کامیابی ملتی ہے، اس وجہ سے مواد کی درستگی اور اس پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ابراہیم کے مطابق اوسط کام میں لگ بھگ 20 گھنٹے لگتے ہیں، ملکہ نیفرٹیٹی اور توتنخمون کے مجسمے ان مشکل مجسموں میں شامل ہیں جو میں نے تراشے ہیں۔

  • دنیا کے طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تیار

    دنیا کے طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تیار

    قاہرہ : قرآن پاک کی محبت میں سرشار مصری خطاط نے دنیا کے میٹر طویل قرآن پاک کا نسخہ تیار کرلیا ہے۔

    مصر کے خطاط نے ہاتھ سے دنیا کے طویل ترین قرآن مجید کا نسخہ تیار کیا، مصر کے سعد محمد نے رسمی تعلیم حاصل نہیں کی مگر قرآن پاک سے عقیدت میں انہوں نے اپنے خرچے پر تین سال کی مسلسل محنت کے بعد قرآن پاک کی ایک ایسی جلد تیار کی ہے، جو اب تک کا سب سے طویل قرآن پاک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

    انتہائی پیچیدہ فنکاری سے آراستہ یہ ہینڈ سکرول سات سو میٹر طویل ہے، جو ایسے کاغذ پرلکھا گیا ہے جسے لپیٹا بھی جاسکتا ہے۔

    سعد محمد کا کہنا ہے کہ وہ قرآن پاک کے اس نسخے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کے نسخے کے طور پر شامل کرانا چاہتے ہیں۔

    مصری خطاط سعد محمد اپنے آبائی علاقے بلقینا میں اسلامی خطاطی کرتے ہیں۔

    خیال رہے اس سے قبل 2012 میں افغانستان میں قرآن کی ایک جلد شائع کی گئی جو کہ مکمل طور پر ہاتھ سے لکھی گئی تھی۔ اس کی لمبائی 2.2 میٹر اور چوڑائی 1.55 میٹر ہے۔ اس کے 218 صفحات ہیں، اس کا وزن 500 کلوگرام ہے اور اسے بنانے میں 5 سال لگے۔


    مزید پڑھیں : خانہ کعبہ کی تصویر پیش کرتا قرآن کا قدیم نسخہ


    گینیز بک کے مطابق دنیا کا قدیم ترین قرآن مشاف آف عثمان ہے جو کہ سنہ 655 میں تیار کیا گیا تھا اور اسلام کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان کے استعمال میں تھا۔ اب یہ705 صفحات کو ازبکستان سے بڑی حفاظت سے رکھا گیا تھا۔