Tag: Ehsaas

  • کیا پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ ملتی ہے؟

    کیا پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ ملتی ہے؟

    اسلام آباد: کیا نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کو اسکالر شپ ملتی ہے؟ اس سوال کا جواب وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے وزیر اعظم کی معاون ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسکالر شپس کے حوالے سے ایک خاتون کے سوال کے جواب میں کہا کہ پرائیویٹ پڑھنے والوں کو اسکالرشپ نہیں ملتی۔

    ثانیہ نشتر نے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ‘محترمہ، بصد معذرت، پرائیویٹ یونیورسٹیاں احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ نہیں ہیں۔’

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے جوابات دیتے ہوئے ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش کی رقم کے حوالے سے بھی اہم نکتے کی وضاحت کر دی ہے۔

    احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    انھوں نے لکھا کہ بعض گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کی یک وقتی امداد جاری ہوئی ہے۔ تاہم نئے سروے کے مطابق بعض گھرانے احساس کفالت کے لیے اہل قرار نہیں پائے، جن گھرانوں کا سروے میں غربت کا اسکور کفالت کے لیے مقرر کردہ اسکور کی حد سے زیادہ ہو، انھیں ایمرجنسی کیش کے لیے اہل نہیں سمجھا جاتا۔

  • احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دی گئی ہے، کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی رقم کے ساتھ 8 فی صد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد کریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے، کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ انعامات میں گاڑیاں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے، چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں، پروگرام میں شمولیت کے لیے کریانہ مالکان کا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

  • سندھ بھر میں ہزاروں خاندان احساس کیش ٹرانسفر سے مستفید

    سندھ بھر میں ہزاروں خاندان احساس کیش ٹرانسفر سے مستفید

    کراچی: پنجاب کے ساتھ صوبہ سندھ میں بھی وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت کیش ٹرانسفر کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے مستحق عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی اعلان کردہ 12 ہزار روپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہو گئی ہے، ضرورت مند خاندانوں کو بارہ ہزار روپے احساس کیش ٹرانسفر پروگرام کے تحت دیے جا رہے ہیں۔

    پہلے روز سندھ بھر میں ہزاروں خاندانوں نے امدادی رقم وصول کر لی، اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع میں 250 سے زیادہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں، کراچی میں 40 مقامات پر کیش ٹرانسفر کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں، پہلے روز کراچی میں 6 کیمپس فعال کیے گئے۔

    پنجاب : احساس کفالت پروگرام کے تحت ایک ارب33کروڑ روپے تقسیم

    کیمپس پر عوام کی آمد اور کیش ٹرانسفر کے دوران سیکورٹی کے مسئلے کے حل کے لیے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پولیس اور رینجرز سربراہان کو خط لکھ کر درخواست کی کہ 6 مقامات پر احساس کیش ٹرانسفر کیمپس کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔ خیال رہے کہ لیاری، پہاڑ گنج، وفاقی اردو یونی ورسٹی پر قائم کیمپس میں نقد رقم کا اجرا کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کراچی کے 6 اضلاع میں امدادی رقوم مستحق افراد میں تقسیم کی جا رہی ہیں، گلشن اقبال یو سی 23 ڈالمیا میں فیڈرل اردو یونی ورسٹی میں امدادی کیمپ لگایا گیا، نارتھ ناظم آباد یو سی 19 پہاڑ گنج میں عبد اللہ کالج برائے خواتین میں امداد دی جا رہی ہے، لیاری یو سی ون آگرہ تاج میں گورنمنٹ گرلز اسکول غازی محمد بن قاسم میں کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

    اورنگی ٹاؤن یو سی 12 داتا نگر میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں امداد کی تقسیم کی جا رہی ہے، شاہ فیصل یو سی 30 ناتھا خان گوٹھ میں گورنمنٹ گرلز اسکول کورنگی نمبر 2 میں کیمپ قائم کیا گیا ہے، جب کہ ملیر ابراہیم حیدری یو سی 4 میں سویڈش کالج میں مستحق افراد میں امداد تقسیم کی جا رہی ہے۔

  • احساس پروگرام غربت کیسے ختم کرے گا؟ وزیر اعظم نے تفصیلات جاری کر دیں

    احساس پروگرام غربت کیسے ختم کرے گا؟ وزیر اعظم نے تفصیلات جاری کر دیں

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے احساس پروگرام سے متعلق اہم تفصیلات جاری کر دیں.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام احساس سے متعلق  معلومات شیئر کیں.

    [bs-quote quote=”غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پس ماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج احساس پروگرام پرپالیسی بیان جاری کرنے پرخوشی ہے.

    وزیر اعظم عمران خان کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے پروگرام کے چار اہم ستون ہوں گے.

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت 115 پالیسی ایکشن پرکام ہوگا، پروگرام احساس عوام پرسرمایہ کاری، برابری کے مواقع پیدا کرے گا.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام سے پس ماندہ اضلاع کو آگے آنے کا موقع ملے گا.

    خیال رہے کہ وزیر اعظم خان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں پڑوس ملک ایران سے اظہار یک جہتی کیا تھا.

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کے لئے دعاگو ہیں اور ان کے لئے ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لئے تیار ہیں۔