Tag: ehsaas Emergency Cash Program’

  • وزیراعظم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے اہم خبر

    وزیراعظم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپےتقسیم کیےگئے۔

    وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ضرورت مندوں میں نقدرقوم کی منتقلی حکومت کابڑاکارنامہ ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کاآغازنہیں کیا۔

    خیال رہے عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی۔

    امریکی نشریاتی ادارے رپورٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان نےاپنی تاریخ میں معاشرتی تحفظ کا سب سے بڑاپروگرام شروع کردیا ہے، کورونا وائرس کےدوران لاک ڈاؤن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اپنے غریب شہریوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر تقسیم کرے گا۔

    سی این این کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کے مطابق منصوبے کے تحت ایسے شہریوں کی مدد تک پہنچاجائےگا جوموجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ منصوبے کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائےگی تاکہ وہ اشیائے خورونوش حاصل کرسکیں۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق افراد کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں ایک دن میں 49.2ارب روپے بینکوں کو منتقل کر دئیے ،  مستحق افراد میں رقم کی تقسیم کےلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں49.2ارب روپےبینکوں کومنتقل کردئیے اور آج صبح صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 25ہزار افراد نے رقم نکلوائی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ  ملک بھر میں 17ہزار کیش تقسیم کاؤنٹرز قائم کر دئیے ہیں ، وزیراعظم نے رقم کی تقسیم کے لئے ڈھائی ہفتے کا وقت دیا ہے ، ڈھائی ہفتے میں ساری رقم بینکوں کےحوالے کر دیں گے ،رقم کی تقسیم کے لئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ روزانہ لاکھوں پیغامات مستحق افراد تک پہنچائے جا رہے ہیں بہت بڑا پروگرام ہے چینلجز اور مسائل کا بھی سامنا ہے جن کے پاس میسج آیا وہ لائنز میں لگ رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  1871 پر پیغام بھیجنے پر 3طرح کے پیغام موصول ہوں گے ، آپ اس میسج کا انتظار کریں جس میں رقم دینےکی تاریخ دی گئی ہو۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام کی شفافیت کے لئے اسے مکمل غیر سیاسی رکھا گیا ہے، وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ پروگرام سیاسی نہیں ہونا چاہیے  اور  ہدایت دی گئی ہے کہ سماجی تحفظ کے پروگرام غیر سیاسی ہوں گے، پروگرام کی تشہیر میں کسی سیاسی رہنماء کی تصویر نہیں لگائی گئی

    گذشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےتحت مستحقین کیلئے ادائیگیوں کاآغاز کیا گیا تھا ، پروگرام کےتحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ بارہ ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، پروگرام میں ملک بھرکےمستحقین میں 144 ارب روپےتقسیم کئےجائیں گے۔

    معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ادائیگی مراکزپرکورونا سےبچاؤ کیلئے خاص اقدامات کئے ہیں، کڑےوقت میں امداد ملنے پرشہری بھی حکومت کےشکرگزار ہیں، مختلف شہروں میں سترہ ہزار پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ضرورت مندوں میں نقدرقوم کی منتقلی حکومت کابڑاکارنامہ ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کاآغازنہیں کیا۔

  • احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے: ثانیہ نشتر

    احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے: ثانیہ نشتر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے، ہنگامی کیش کی فراہمی کے لیے جانچ پڑتال کا نظام بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ ایک خاندان میں ایک ہی فرد تک رقم پہنچنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جن کے نادرا میں کوائف اپ ڈیٹڈ نہیں ان کو مشکلات ہوں گی، ہنگامی کیش کی فراہمی کے لیے جانچ پڑتال کا نظام بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کے لیے شروع کیا گیا ہے، جن کے معاشی حالات کرونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    اس پروگرام کے مستحقین میں دیہاڑی دار افراد اور مزدور سر فہرست ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا کل بجٹ 144 ارب روپے ہے، جس سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہو‌ں گے اور ہر خاندان کو 12 ہزار روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔

    مستحق افراد کی نشاندہی کا آغاز ایس ایم ایس مہم کے ذریعے کیا گیا ہے، شہری 8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنی اہلیت کو جانچ سکیں گے۔

    اہل افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس رقم وصول کرنے کی اطلاع دی جا رہی ہے تاہم جن افراد کے کوائف کی تصدیق قومی سماجی و معاشی سروے کے اعداد و شمار سے نہ ہو سکے گی ان کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

  • ‘احساس ایمرجنسی کیش پروگرام’ میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد نے مدد کی درخواست

    ‘احساس ایمرجنسی کیش پروگرام’ میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد نے مدد کی درخواست

    اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کئے گئے "احساس ایمرجنسی کیش پروگرام” میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد نے مدد کی درخواست کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے "احساس ایمرجنسی کیش پروگرام” ان ضرورت مند افرادکی مالی معاونت کے لیے شروع کیا گیا ہے، جن کے معاشی حالات کرونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    اس پروگرام کے مستحقین میں دیہاڑی دار افراد اور مزدور سر فہرست ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر ثانیہ نشتر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا کل بجٹ 144 ارب روپے ہے، جس سے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندان مستفید ہو‌ں گے اور ہر خاندان کو 12000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کی نشاندہی کا آغازا یس ا یم ا یس مہم کے ذریعے کیا گیا ہے، شہری 8171 پرایس ایم ایس بھیج کر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اپنی اہلیت کو جانچ سکیں۔ اہل افراد کو بذر یعہ SMS رقم وصول کرنے کی اطلاع دی جا رہی ہے تاہم جن افراد کے کوائف کی تصدیق قومی سماجی ومعاشی سروے کے اعداد و شمارسے نہ ہو سکے گی ان کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے مستحق ہونے والوں میں دو طرح کے صارفین شامل ہوں گے، پہلے سے جاری کفالت پروگرام کے 45 لاکھ موجودہ صارفین کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفے کے ساتھ ساتھ اگلے چار ماہ کے لئے 10 ہزار روپے کی اضافی رقم دی جائے گی جبکہ 75 لاکھ دیگر مستحقین کو چار ماہ کی رقم 12,000 روپے یک مشت ادا کر د ی جائے گی۔

    ثانیہ نشتر نے کہا کہ اندازاً چالیس لاکھ افراد قومی سماجی و خوشحالی سروے کے اعدادو شمار کے ذریعے اور 35 لاکھ افراد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے شامل کیے جائیں گے ، نادرا اور شراکتی بینکوں کے تعاون سے تمام ادائیگیاں بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔