Tag: Ehsaas Programme

  • احساس پروگرام : ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

    احساس پروگرام : ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو احساس پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سے حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی مسلسل تکنیکی اور مالی معاونت پر اے ڈی بی مینجمنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔

    عمر ایوب نے ویکسین کی خریداری کے لیے کی بروقت مدد کو بھی تسلیم کیا جبکہ دونوں فریقوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے لیے اضافی مالی وسائل کو متحرک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے عمر ایوب کو مزید بتایا کہ حال ہی میں احساس پروگرام کے تحت انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ کے لیے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بات چیت کی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا اے ڈی بی سے حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے، انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

  • وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

    وسیلہ حق اور وسیلہ صحت پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے: ثانیہ نشتر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے انسداد غربت ثانیہ نشتر نے سینیٹ اجلاس میں بتایا کہ غربت کی شرح کا تعین آمدن اور معیار زندگی دیکھ کر کیا جاتا ہے، سنہ 2015 میں ملک میں غربت کی شرح 38 فیصد تھی۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کی پالیسی پبلک ہے، پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا بی آئی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں۔ احساس ایمرجنسی کیش ایک نیا پروگرام ہے۔ وسیلہ حق، وسیلہ صحت اور وسیلہ روزگار پروگرام کرپشن کی وجہ سے بند ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم میں وظیفہ 50 سے بڑھا کر 160 اضلاع تک کر دیا گیا، احساس کو بی آئی ایس پی کہنا یا اس سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیں بتائے کہ ہمارے پروگرام میں کیا ایشوز ہیں، احساس پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہو رہی ہے۔

  • بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام کی رقم پر ٹیکس ختم کردیا

    بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام کی رقم پر ٹیکس ختم کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے احساس پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ عطیات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا، بلوچستان میں اب تک احساس پروگرام کے تحت 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بلوچستان میں احساس پروگرام اور پرائم منسٹر ریلیف فنڈ عطیات کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ مستحقین کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔

    خیال رہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک 1 کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد میں 158 کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

    بلوچستان کے 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، گلگت بلتستان میں 1 ارب 16 کروڑ روپے اور زاد کشمیر میں 2 ارب 61 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔

    سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزارسے زائد افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے، پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 71 ارب 21 کروڑ روپے اور پختونخواہ میں 22
    لاکھ 25 ہزار افراد کو 27 ارب ایک کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔