Tag: Ehsaas’ survey

  • احساس سروے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کردیا

    احساس سروے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کردیا

    سرگودھا: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھرگھر سروےکررہی ہیں ، احساس سروےبالکل مفت ہے ، عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سرگودھا میں احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام سےلاکھوں افرادمستفیدہورہےہیں، حکومتی ایجنڈا ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھر گھر سروے کر رہی ہیں، سروے نئے ماڈل کے ذریعے اور جدید طریقے سے کر رہے ہیں، احساس سروے بالکل مفت ہے،عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ڈیجیٹل طریقے سے عوام کے کوائف لیے جارہے ہیں، پورے پاکستان میں 70 فیصد سروے ہوچکا ہے، خصوصی افراد نادرا سے خصوصی کارڈ بنوائیں۔

    یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا تھا  کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے کئی پروگرام جاری ہیں ، سروے سے احساس پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں۔

    انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی میسج نہیں کیا جائے گا، سروےسےمتعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ بھریں۔

  • احساس پروگرام سروسز کی کوئی فیس نہیں، ثانیہ نشتر نے واضح کردیا

    احساس پروگرام سروسز کی کوئی فیس نہیں، ثانیہ نشتر نے واضح کردیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت 2لاکھ 80ہزار لوگوں رقم بھجوادیں اور عوام کو خبردار کیا کہ احساس پروگرام کےسروےکی فیس نہیں لی جاتی، کسی جعل ساز کو پیسے نہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احساس سروےملک میں جاری ہے،70فیصد مکمل ہوگیا، سروے کا مقصد مستحق خاندانوں کوتلاش کرکے ان کوحق دیناہے۔

    احساس سروے کے حوالے سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لاہور میں احساس سروے پچھلےہفتےشروع ہواہے، یہ کوئی ایساسروے نہیں ہے، جس میں ہیرپھیر ہوسکے، اس سروےسےکافی سارے پروگرامز منسلک ہے، احساس پروگرام کےسروےکی فیس نہیں لی جاتی، کوئی فلاحی پروگرام شروع ہوتا ہے تو جرائم  پیسہ دھوکا دہی شروع کر دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹل سروے اس سال جون تک مکمل ہوجائےگا، احساس کی جو بھی سروسز ہیں، اس کی کوئی فیس نہیں، سروے کے  ساتھ ساتھ لوگوں کو وظائف بھی دے رہےہیں، ایسا نہیں ہوگا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد خاموش ہوجائیں۔

    احساس کفالت پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز2لاکھ 80ہزارلوگوں کومیسج ملاکہ رقم وصول کرلیں، آج بھی 2لاکھ لوگوں کومیسج جائیں گے، پروگرام سے متعلق شکایت کیلئے ٹول فری نمبرموجودہے، عوام سےاپیل احساس پروگرام کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کسی جعل سازکوپیسےنہ دیں سروےکی کوئی فیس نہیں، لوگوں کوجووظائف پہنچاتے ہیں وہ خدمت ہےاحسان نہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کوسروےکی ذمہ داری ان کی رضامندی سےدی جاتی ہے، اگرکسی جگہ سروےسےاگرکسی نےمنع کردیا ایسا تو ہوتا ہے ، 99فیصد اچھاکام ہورہاہےاس کو زیادہ ہائی لائیٹ کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری حکومت کا انجن اس وقت نیک نیتی سے لگاہواہے، جہاں اتنابڑاکام چلتاہےوہاں بدعنوان عناصرسب سےبڑاچیلنج ہوتاہے، احساس میں ایک پوراسیل ہے، جو فیک میسجزپرکام کرتاہے۔

  • احساس سروے سے متعلق  میسج:  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کو خبردار کردیا

    احساس سروے سے متعلق میسج: ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس سروے میں پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں، سروے سے متعلق فیس بک اور واٹس ایپ پر کوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے کئی پروگرام جاری ہیں ، سروے سے احساس پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ 41اضلاع میں سروس مکمل ہوچکا ہے، پنجاب کے75اضلاع میں اس وقت سروے جاری ہے ، ہمارے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد کے بغیر سروے نامکمل ہوتا، سروے بلاامتیاز اور مفت کیاجارہاہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں۔

    انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی میسج نہیں کیا جائے گا، سروےسےمتعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ بھریں۔

    یاد رہے عام عوام کی معاشی زندگی بہتر بنانے کیلئے جاری سروے کا جائزہ لیا جارہا ہے، قومی سماجی و معاشی رجسٹری تحفظ سروے مردم شماری جیسا ہے، یہ سروے 10 سال بعد ہورہا ہےملک میں61 فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے جلد ہی باقی مکمل کرینگےمعاشی مشکلات دیکھ کر گھرانوں کو احساس پروگرام میں شامل کریں گے.