Tag: ehsaas-undergraduate-scholarships

  • 50 ہزار اسکالر شپس کن طالبات کو دی جائیں گی؟ اعلان ہوگیا

    50 ہزار اسکالر شپس کن طالبات کو دی جائیں گی؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام تاریخ کاسب سے بڑا انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام ہوگا ، پروگرام تمام سرکاری یونیورسٹیز میں مستحق طلبا کیلئے ہے، اسکالر شپس کیلئے اگلے سال کا پروگرام جون میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 4نومبرکواحساس گریجویٹ اسکالرشپس کا انعقاد ہوا تھا، 4 سال کے لئے 50ہزار اسکالر شپس دی جائیں گی، اسکالرشپس 50فیصد خواتین ،2 فیصد خصوصی افراد کیلئے ہے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ کیلئے 45ہزار سے کم آمدن خاندان ، میرٹ کو بھی دیکھا جاتا ہے ، ایک لاکھ 32ہزار192 درخواستیں ہمارے پاس اسکالر شپس کے لیے آئیں، 41 ہزار سے زائد درخواستیں خواتین کی تھیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ کچھ طلبا کو وزیراعظم عمران خان آج اپنے ہاتھ سے اسکالرشپس دیں گے، احساس پروگرام ملکی تاریخ پہلا بڑاانڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہوگا، پروگرام کو چاروں صوبوں،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر تک پھیلا دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام کا آج آغاز کریں گے

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام تمام سرکاری جامعات میں مستحق طلبا کیلئے ہے ، اسکالر شپس کیلئے اگلے سال کا پروگرام جون میں شروع ہوگا، اسکالرشپس پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت یونیورسٹیز میں دی جائیں گی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ اسکالرشپس کی پالیسی کامعاملہ اسٹیرئنگ کمیٹی دیکھتی ہے ، پرائیوٹ سیکٹر کیلئے اس سال اسکالر شپس نہیں کھولی جائیں گی، پرائیوٹ سیکٹر کیلئے اسکالرشپس کامعاملہ اسٹیرنگ کمیٹی میں دیکھاجائے گا۔

    خیال رہے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپس پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر سال50 ہزار طلبہ کواسکالر شپس دیئے جائیں گے جبکہ 50 فیصد کوٹہ طالبات کا ہوگا اور 2 فیصد اسکالر شپس خصوصی معذور طلبہ کو دی جائیں گی، اسکالرشپ کا دارومدار مستقبل میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر ہوگا۔

  • وزیر اعظم ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام کا آج  آغاز کریں گے

    وزیر اعظم ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام کا آج آغاز کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغازکریں گے، جس کے تحت مستحق ذہین طلبہ میں وظائف تقسیم کیےجائیں گے، احساس اسکالر شپ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں سب سےبڑا پروگرام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی اسکالرشپ پروگرام کا آج آغاز کرنے جارہے ہیں ، احساس انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت مستحق ذہین طلباو طالبات میں وظائف تقسیم کئے جائیں گے۔

    وزیر اعظم تعلیمی سال19-2020 کے پہلےمرحلے کی احساس اسکالرشپس طلبا کو دیں گے، پروگرام پر عملدرآمد کیلئے سالانہ 6ارب روپےمختص کئے گئے ہیں، احساس انڈرگریجویٹ 4سالہ پروگرام کیلئے 24 ارب کے وظائف دئیے جائیں گے۔

    اسکالرشپس طلبا کو ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ، ہر طالبعلم کو ٹیوشن فیس کیساتھ ماہانہ 4ہزارروپےگزر بسر کا وظیفہ بھی دیا جائے گا، اس اسکالرشپ سے ملک کے سرکاری جامعات کے 2 لاکھ مستحق طلبا مستفید ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا ہر سال 50ہزار اسکالر شپ دینے کا بڑا اعلان

    احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپس پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم کیلئے ہر سال50 ہزار طلبہ کواسکالر شپس دیئے جائیں گے جبکہ 50 فیصد کوٹہ طالبات کا ہوگا اور 2 فیصداسکالرشپس خصوصی معذور طلبہ کو دی جائیں گی، اسکالرشپ کا دارومدار مستقبل میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ہر سال 50ہزاراسکالرشپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکولوں ، تعلیمی نظام پرکوشش کررہےہیں کہ بہترین تعلیم ملے، سسٹم ٹھیک کررہےہیں کہ ملک میں ایک نصاب ہو، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ نصاب نہیں ہوگا سب کو ایک تعلیم ملےگی، تعلیم کانظام ٹھیک کرنے لگے ہیں۔جوآسان نہیں70سال سے خراب نظام ہے۔