Tag: ehsan iqbal

  • نوازشریف کودوبارہ مسلم لیگ نون کا صدربنائیں گے، احسن اقبال

    نوازشریف کودوبارہ مسلم لیگ نون کا صدربنائیں گے، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کاصدر بنائیں گے، ترمیم کسی کی ذات کیلئے نہیں جمہوریت کیلئے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی آئین میں ترمیم کسی ایک شخصیت کیلئےنہیں کی گئی، ترمیم کا مقصد آمر کا کالا قانون ختم کرنا ہے، اور نہ ہی یہ ترمیم چور دروازے کیلئے کی جارہی ہے، ترمیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کی آزادی اورخود مختاری اور جمہوریت کیلئے ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور حکومت میں متعدد بار آئین میں متنازع ترامیم کی گئیں، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ2017کا پاکستان سے پہلے سے بہترہے، پاکستان کو بہتر کرنے والے وزیراعظم کو سزا ملنی چاہئے یاشاباش؟

    نوازشریف کے خلاف فیصلوں کو کوئی تسلیم نہیں کررہا،20کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعظم کو اپیل کا ایک بھی حق نہیں ہے، منتخب وزیراعظم کو اپیل کاحق نہ ملنا انصاف کا قتل ہے۔


    مزید پڑھیں: مجھے کیوں روکا؟ وفاقی وزیرداخلہ کا سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کا حکم


    احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کےخلاف کارروائی نہیں بلکہ یہ ملک کےخلاف کارروائی ہے، کل نئےقانون کے تحت اپنی پارٹی کے نئے سربراہ نوازشریف کو ووٹ دیں گے۔

    نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کاصدر بنائیں گے، اس موقع پر شہبازشریف بھی ن لیگ کےاجلاس میں پہنچ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، وفاقی وزیراحسن اقبال

    دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، وفاقی وزیراحسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں کا وقت گزر چکا اب ملک ترقی کی پٹری پر چڑھ گیا ہے، دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان انجینرئنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی سے روکنے والے اپنے مقصد کے لئے کچھ لوگوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری ترقی کی خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنا چاہتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں پچھلے ستر سالوں میں کسی حکومت نے بھی کوئلہ نہیں نکالا، ہماری حکومت نے کوئلہ سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے انڈسٹری چلے گی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ چند ایک سینیٹر کی جانب سے مغربی روٹ پر تنقید پر افسوس ہے اور سی پیک پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

     

  • کچھ سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر سیاست کر رہی ہیں، احسن اقبال

    کچھ سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر سیاست کر رہی ہیں، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر سیاست کر رہی ہیں، ان کا مسئلہ آف شور نہیں، سیاسی شور کمپنیاں ہیں۔

    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی شور کمپنیوں نے شور مچاتے رہنا ہے، پچھلے 67 سال میں جو کیچ ڈراپ کئے، ان کا خسارہ سی پیک کے چھکے سے پورا ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 2013 میں زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے کم تھے ، اب 21.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ 2013 سے پہلے دہشگرد ملک پر چڑھائی کر رہے تھے لیکن آپریشن ضرب عضب کے باعث چھپ رہے ہیں، حکومت مزید دو سال کام کرتی رہی تو 2018 میں مخالفین کامیابی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018.19 تک 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

  • ملکی معیشت کودرست سمت پرگامزن کردیا ہے، احسن اقبال

    ملکی معیشت کودرست سمت پرگامزن کردیا ہے، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے جنوبی ایشیاء میں ترقی آئے گی۔

    لاہور میں بین الاقوامی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2025 تک پاکستان کا شمار پہلی 10 معیشتوں میں ہو گا.

    پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اعشاریئے ہماری مثبت پالیسیوں کی نشاندہی کرتے ہیں.

     پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ڈرتے تھے اب ایسا نہیں ہے.

    ابتدائی طور پر چین 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں سے 35 ارب ڈالر توانائی پر خرچ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پروفیشنلز کو پاکستان کی ترقی کے لیے آگے آنا ہو گا۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ روزگار کی فراہمی کیلئے نجی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، احسن اقبال

    چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ پاک چین اکنامک کوریڈورپروہی تنقید کرہے ہیں جنہوں نے چینی صدر دورہ پاکستان منسوخ کرایا تھا، چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے نقشے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگلت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

     انہوں نے کہا چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں چوتیس ارب ڈالرز جبکہ گیارہ ارب ڈالرز انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کرے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں چھ ہزار چھ سو میگاواٹ کے دس پلانٹس لگائے جائیں گےجن سے بجلی کی پیدوار دو سال بعد شروع ہوگی۔

  • چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریںگے،احسن اقبال

    چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریںگے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہےکہ پاک چین اکنامک کوریڈورپروہی تنقید کرہے ہیں جنہوں نے چینی صدر دورہ پاکستان منسوخ کرایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے نقشے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگلت بلتستان کے پسماندہ علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا چین پاکستان میں توانائی کے شعبے میں چوتیس ارب ڈالرز جبکہ گیارہ ارب ڈالرز انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کرے گا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں چھ ہزار چھ سو میگاواٹ کے دس پلانٹس لگائے جائیں گےجن سے بجلی کی پیدوار دو سال بعد شروع ہوگی۔

  • لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،احسن اقبال

    لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کےلیےملک کاوقارداؤ پرلگایاہو ا ہے،لوگ عمران خان کی سیاست سے مایوس ہوچکےہیں،عمران خان سیاست کوسیاست رہنے دیں ،ملکی وقارسے نہ کھیلیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں پاور سیکٹر کے 4 منصوبوں کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے، عمران خان کی جانب سے کوئلے کی بذریعہ سڑک سندھ سے پنجاب ٹرانسپورٹیشن کی بات سراسر غلط ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں انسٹیٹوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں زیر غور 2 منصوبوں کا تخمینہ زائد ہونے کے باعث نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے کوئلے کی بذریعہ سڑک سندھ سے پنجاب ٹرانسپورٹیشن کی بات سراسر غلط ہے، کوئلے سے چلنے والے زیادہ منصوبے سندھ اور بلوچستان میں لگائے جا رہے ہیں۔

    پنجاب میں لگنے والے منصوبوں کیلئے کوئلہ بذریعہ سڑک نہیں بلکہ بذریعہ ریل منصوبوں کی جگہ پر پہنچایا جائے گا، جس کیلئے ریلوے کو خطیر رقم فراہم کر دی گئی ہے۔