Tag: EHSAN ULLAH EHSAN

  • احسان اللہ احسان کو رہا نہ کیا جائے، عدالتی حکم

    احسان اللہ احسان کو رہا نہ کیا جائے، عدالتی حکم

    رپورٹ: عثمان دانش 

    پشاور: ہائی کورٹ نے کالعدم شدت پسند گروپ تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو رہا نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    نمائندہ اے آر وائی عثمان دانش کے مطابق کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان اور کمانڈر کی ممکنہ رہائی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں فضل خان ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی۔

    جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان کو رہا نہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عامر خان چمکنی نےسماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا کہ احسان اللہ احسان سانحہ آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اسی نے واقعے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کی کارروائیوں سے تنظیم میں مایوسی پھیل گئی‘ احسان اللہ احسان کا ویڈیو بیان

    فضل خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ احسان اللہ احسان معصوم بچوں کا قاتل ہے اس کے باوجود وہ ایک سال سے حکومت کا مہمان بنا ہوا ہے اور اُسے ابھی تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریک طالبان کے سابق ترجمان کو کسی صورت رہا نہ کیا جائے جس پرپشاور ہائی کورٹ نے رہائی نہ دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس: احسان اللہ کو پھانسی دی جائے،متاثرہ والدہ

    اسے بھی پڑھیں: احسان اللہ احسان کو معافی نہیں ملے گی، پاک فوج

    واضح رہے کہ پاک فوج کے سوات اور دیگر قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کے بعد احسان اللہ احسان نے از خود گرفتاری پیش کی، تحریک طالبان کے سابق ترجمان کا ایک ویڈیو پیغام بھی گزشتہ برس منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے بھارت طالبان کو استعمال کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لال مسجد کے باہر احتجاج: آرگنائزرکوطالبان کی دھمکی

    لال مسجد کے باہر احتجاج: آرگنائزرکوطالبان کی دھمکی

    لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے مرکزی آرگنائزر معروف وکیل اور سماجی رہنماء جبران ناصرکو مبینہ طور پرتحریکِ طالبان (احرار گروپ) کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

    جبران ناصر کے مطابق انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا ہے کہ ’’ ہم نے ان سے کہہ دیا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔

    جبران ناصر نے اپنی اور مبینہ طور پر احسان اللہ احسان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔

     


    Jibran Nasir allegedly receives threat from TTP by arynews