Tag: ehsas emergency program

  • عالمی ترقیاتی اداروں کے سربراہان ونمائندوں  کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تعریف

    عالمی ترقیاتی اداروں کے سربراہان ونمائندوں کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تعریف

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ عالمی ترقیاتی اداروں کےسربراہان ونمائندوں نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تعریف کی ، کوشش ہے ہم عید سے پہلے زیادہ سے زیادہ مستحقین تک ان کی رقم پہنچا سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایوان صدرمیں ہیلتھ ورکرز کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت کی، کورونا کے دوران شہیدورکرز کے لواحقین سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، تقریب کا انعقاد قریب احساس کے ذیلی ادارے بیت المال کی معاونت سے کیا گیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کل عالمی ترقیاتی اداروں کےسربراہان ونمائندوں سےخطاب کیا، اپنی تصنیف کردہ احساس ایمرجنسی کیش رپورٹ کی معلومات پیش کیں، شرکا نے رپورٹ کی بہت پذیرائی کی، پروگرام سے متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھنے پر احساس پروگرام کو سراہا۔

    کل احساس مراکزپرامدادی رقوم کی وصولی کیلئے محنت کش بڑی تعداد میں نظر آئے، کوشش ہے ہم عید سے پہلے زیادہ سے زیادہ مستحقین تک ان کی رقم پہنچا سکیں، یادرہےادائیگیاں عید کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

  • احساس ایمرجنسی پروگرام ،حکومت نے مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں

    احساس ایمرجنسی پروگرام ،حکومت نے مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد میں ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت نقد رقوم کی تقسیم کی تفصیلات جاری کردیں، اب تک ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد افراد مستفید ہوئے اور ڈیڑھ کھرب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے ملک بھر کے مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

    اعلامیہ کے مطابق سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزارسے زائد افراد پروگرام سے مستفید ہوئے، مستحق افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے تقسیم ہوئے۔

    پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں 71 ارب اکیس کروڑ تقسیم کئے گئے، خیبر پختونخوا میں 27 ارب ایک کروڑ روپے 22 لاکھ25 ہزار افراد کو دیئے گئے۔

    بلوچستان کے 6 لاکھ 51 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم ، گلگت بلتستان میں ایک ارب 16 کروڑ روپے جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ارب61 کروڑ روپے مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔

    اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے 67 ہزار سے زائد افراد مین 81 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

  • احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ثانیہ نشتر نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ، ثانیہ نشتر نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو203 ارب تک بڑھایا جارہا ہے ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ بڑھایاجارہاہے، پروگرام کو203ارب تک بڑھا رہے ہیں ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کوعالمی سطح پربہت پذیرائی مل رہی ہے، سماجی بھلائی کا سب سےبڑا اور سب سے تیز پروگرام کیا، اس پروگرام میں وزیراعظم بھی ایک کیس ڈال اور نکال نہیں سکتے تھے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ میں نےویڈیوجاری کی تھی جس میں پروگرام سےمتعلق بتایاتھا، یہ پروگرام غیر سیاسی بنیاد پر آگے بڑھایا جارہا ہے ، جن لوگوں کے انگوٹھے کے نشانات مٹ گئے ہیں ان کیلئے طریقہ وضع کیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش سے سندھ سب سے زیادہ مستفید ہورہا ہے ، آن لائن پورٹل کے ذریعے شہری اپنی درخواست کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ خصوصی احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 153 ارب 55کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے، سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • وزیراعظم کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افراد تک بڑھانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افراد تک بڑھانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے،وزیراعظم نے پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افرادتک بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاپروگرام احساس ایمرجنسی کیش ہے، پروگرام انتہائی مشکل حالات میں شروع کیا گیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کاسب سےبڑااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے، پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ، پروگرام ایک کروڑ20لاکھ کے لیے تھا، وزیراعظم نے پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افرادتک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بڑاپروگرام تھااس کےلیےملک بھر میں رقم دینا بہت مشکل تھا اور رقم کی فراہمی،بائیومیٹرک تصدیق آسان نہیں تھی، لوگوں کے پاس فون پرکریڈٹ نہیں ہوتا تھا ، ہم نے آگاہی کے لیے رضا کاروں کو متحرک کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رقم کی تقسیم کے لیے کمیشن پر ٹیکس کو معاف کرایاگیا، اتنے مشکل حالات میں قواعدکےتحت پروگرام چلایاگیا، ہم نےکٹوتی کرنے والے کے خلاف فوری ایکشن لیا اور انگوٹھوں کے نشانات خراب ہونے پر فوری طریقہ کار نکالا گیا۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا پروگرام میں متعدداداروں کی مدد حاصل رہی، پروگرام کو مکمل طورپر غیر سیاسی بنیاد پر چلایاگیا، وزیراعظم نےپروگرام میں ہمیشہ شفافیت کی ہدایت کی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں ساتھ دینےپرمیڈیاکی بہت شکرگزارہوں، پروگرام پوری حکومت کی نیک نیتی کاعکاس ہے۔