Tag: ehtjaj

  • جاگیرداروں کو نئے صوبوں سے جاگیریں جانے کا ڈر ہے، الطاف حسین

    جاگیرداروں کو نئے صوبوں سے جاگیریں جانے کا ڈر ہے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ انتظامی یونٹس یا نئے صوبے نہیں بنانا چاہتے تو نہ بناؤ، سندھ نہ دیں مگرایم کیو ایم کوسندھ دس سال کیلئےدے دیں۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کے سندھی بولنے والے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ سندھی بھی ہیں اور سندھ دھرتی کے وارث بھی، غیر کیوں سمجھا جا رہا ہے؟ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے لگانے والے صوبے اور انتظامی یونٹ نہیں بنانا چاہتے تو نہ بنائیں، سندھ بھی نہ دیں لیکن سندھ کو دس سال کیلئے ایم کیو ایم کو دے دیں۔

    انہوں کے کہا کہ سندھ کے تمام مستقل باشندے اس دھرتی کے وارث ہیں، یقین دلاتا ہوں سندھ دھرتی سے محبت کا حق ادا کریں گے، آخر کیوں اپنوں کو غیر اور غیروں کو اپنا سمجھتے ہو۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھ کی آبادی پہلے کے مقابلے میں بہت بڑھ گئی ہے، آج سندھ کی آبادی ساڑھے 4 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، تعلیم حاصل کرنیوالے ہاریوں کی شرح 1947ء سے زیادہ ہے، وڈیرے الزام لگاتے ہیں کہ سندھیوں کا حق مہاجروں نے مارا، سندھی بھائیو! لاڑکانہ اور رتو ڈیرو سے ایم کیو ایم جیتی تھی یا پیپلزپارٹی؟۔

      الطاف حسین نے کہا کہ سندھ میں کچھ عناصر لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اپنارہےہیں، ہندوستان کی تقسیم کے وقت معاہدہ ہوا تھاکہ جو زمین ہندوؤں نے چھوڑی اس پرمہاجروں کو بسایا جائیگا لیکن ہندوؤں کے جانے کے بعد جاگیرداروں نے زمینوں پر قبضہ کرلیا۔ بھارت جانیوالے ہندوؤں کی زمینوں کو وڈیروں اور جاگیرداروں سے خالی کرائینگے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے وزیرتعلیم کے دور میں 400 نئے اسکول بنے لیکن اب ان اسکولوں میں اوطاقیں بنادی گئیں۔ وڈیرے اور جاگیردار اس لیے بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیتے کیونکہ اس سے وہ کمزور ہوتے ہیں۔

  • لفظ مہاجر کوگالی دینے پرعلماءکو جلوس نکالناچاہئے تھا،الطاف حسین

    لفظ مہاجر کوگالی دینے پرعلماءکو جلوس نکالناچاہئے تھا،الطاف حسین

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر علمائے کرام کوسڑکوں پر جلوس نکالنا چاہیے تھا۔۔

    محرم الحرام میں مذہبی راواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز سے خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ علمائے کرام گھروں میں آرام کرتے رہے اور کسی نے خورشید شاہ کیخلاف دو لفظ مذمت کے نہیں کہے۔

    انکا کہنا تھا کہ مہاجر لفظ کو گالی قرار دینے والے کے خلاف علمائے کرام کو سڑکوں پر نکلنا چاہیے تھا۔ متحدہ سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور اسے امن کا گہواراہ بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ نظام کی درستگی اور انقلاب کی بات اگر وہ کریں اور نواز شریف اور آصف زرداری کو دایاں اور بایاں بازو بنائیں تو پاکستان کی تعمیر نہیں ہوسکتی۔

    الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان بچاؤ ، نئے صوبے بناؤ کا نعرہ لگا دیا، جس کا تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے بھی بھرپور جواب دیا۔

    اپنےخطاب میں الطاف حسین نے متحدہ بین المسلمین فورم کو معطل کرکے میرٹ پر دوبارہ الیکشن کرانے کی ہدایت بھی کی ۔انکا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو پھیلانے کیلئے بعض علماء اور ادارے بھی ملوث ہیں۔

    مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کے ذریعے ہی قتل و غارت گری اور فرقہ واریت پر قابو پاسکتے ہیں ۔

  • وزیر اعظم نے سابق صدر زرادری کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

    وزیر اعظم نے سابق صدر زرادری کو ظہرانے پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں جاری سیاسی بحران پر مشاورت کرنے کے لئے سابق صدر آصف زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے آصف زرداری جو کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں، ان کو سیاسی مشاورت کے لئے رائیونڈ آنے کی دعوت دی ہے۔

    ذرائع کے مطبق آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور کل (ہفتہ)کسی وقت وہ لاہور کے لئے پرواز کر جائیں گے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ سے حکومت پر بننے والے دباوٗ کی وجہ سے نواز شریف کو سابق صدر سے مشورہ کرنے کی ضرورت پیژ آٰئی ہئے کیونکہ آصف زردارہ اپنے دور ِ حکومت میں ڈاکٹر طاہر القادری کے مارچ دھرنےکے سیاسی دباؤ کوباآسانی ختم کرنے میں کامیاب رہے تھے۔