Tag: Eid Al Adha

  • قربانی کے گوشت کو زیادہ دن فریز کرنا کتنا خطرناک ہے؟

    قربانی کے گوشت کو زیادہ دن فریز کرنا کتنا خطرناک ہے؟

    قربانی کے گوشت کو زیادہ دن فریز کرنا کتنا خطرناک ہے؟

    عید الاضحیٰ میں قربانی کے گوشت کو فریج کے بغیر زیادہ دیر رکھنے سے وہ قابل استعمال نہیں رہتا، لیکن اگر اسے زیادہ فریز کرلیا جائے تو بھی نقصان کا باعث ہے۔

    موسم گرما میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عید الاضحی پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے قربانی کے گوشت کو فریز کرنے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ ضروری ہے کہ گوشت کو مائنس 18 پر فریز کیا جائے لیکن گرم موسم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فریزر کا درجہ حرارت قائم نہیں رہتا جس کی وجہ سے گوشت میں موجود خون بہنے لگتا ہے جو جراثیم کے پیدا ہونے کی بڑی وجہ ہے۔

    مزید پڑھیں : فریز کئے گئے گوشت کا ممکنہ نقصان سامنے آگیا

    ان کا کہنا تھا کہ فرزر میں گوشت کو زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے رکھنا چاہیے اس کے علاوہ گوشت کو کسی کے ساتھ بنایا جائے اور مسالہ جات کا استعمال بھی کم سے کم کیا جائے۔ اور کھانے کے بعد لیموں پانی یا ڈیٹاکس واٹر لازمی پئیں۔

  • سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی، جس میں ہزروں افراد نے نماز عید ادا کی۔

    مسجدالحرام میں امام مسجدِ حرم الشیخ ماہر المعیقلی نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا، مسجد اقصی میں بھی عید کی نماز کا اجتماع ہوا، لبنان اور مصر میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، نماز کے بعد قربانی کی گئی۔

    دمشق کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، عبوری صدر احمد الشراع بھی شریک ہوئے۔

    دوسری جانب مزدلفہ سے حجاج منی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام قربانی کے بعد طواف زیارت اور سعی کرینگے۔

    اس کے علاوہ یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔

    متحدہ عرب امارات، دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کردی گئی جبکہ پاکستان میں بوہری  برادری بھی آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے۔

    کراچی میں بوہری برادری کی مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعات ہوئے۔

  • متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

    متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عیدالاضحی کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ساتھ ہی قیدیوں پر عائد تمام مالی جرمانے بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔

    رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر دی جانے والی یہ معافی اُن اقدامات کا تسلسل ہے جو اماراتی مختلف مذہبی اور قومی مواقعوں پر جاری کرتے ہیں، اس کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے اور معاشرے میں عفو و درگزر اور ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

    اس کے علاوہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 985 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    دبئی کے اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دبئی کے حکمراں قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی فراہم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

    دبئی پولیس کے تعاون سے دبئی پبلک پراسیکیوشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے درکار قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

    راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی نے 411 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درکار قانونی کارروائیاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے 225 ایسے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جنہوں نے دورانِ سزا اچھے رویے کا مظاہرہ کیا۔

    متحدہ عرب امارات، بیرون ملک سے بھرتیوں کیلیے نئی ورک پرمٹ سروس شروع

    عجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ضروری قانونی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی جائیں گی۔

  • سعودی سپریم کورٹ کا عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری

    سعودی سپریم کورٹ کا عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری

    سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔

    رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔

    اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔

    سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

    دوسری جانب قطر نے اس سال عید الاضحی پر پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

    خلیجی ملک میں، تہوار کے لیے عام تعطیلات ذوالحجہ کی نویں تاریخ سے شروع ہوں گی جسے یومِ عرفہ کے بھی کہا جاتا ہے جو اسلام کا مقدس ترین دن ہے۔

    قطر میں سرکاری تعطیل 9 ذی الحجہ سے 13 ذوالحجہ کے اختتام تک ہو گی تاہم چاند نظر آنے کے بعد اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

    عیدالفطر گزر گئی اب عیدالاضحیٰ کب ہوگی اس سے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں ساتھ ہی اس موقع پر چھٹیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

    ماہرین فلکیات کی جانب سے اب تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی ہو چکی ہے۔

    ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ پیشگوئی

    یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔

  • صدر بائیڈن کا عید کے پیغام میں ایک بار پھر غزہ میں فائر بندی پر زور

    صدر بائیڈن کا عید کے پیغام میں ایک بار پھر غزہ میں فائر بندی پر زور

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر غزہ میں فائر بندی پر زور دیا۔

    سماجی رابطے ایکس پر جاری بیان میں جو بائیڈن نے امریکا اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو بقر عید پر مبارک باد دی۔

    انھوں نے بیان میں غزہ میں‌ فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہراتے ہوئے لکھا کہ یہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کی ہولناکیوں کا شکار شہریوں کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ہزاروں بچوں سمیت بہت سے بے گناہ لوگ شہید ہو گئے، ہزاروں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے، ہزاروں نے اپنے پیاروں کو تباہ ہوتے شہید ہوتے دیکھا، فلسطینیوں کا درد بہت زیادہ ہے۔

    جو بائیڈن نے کہا امید ہے کہ اسرائیل اور حماس تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز، جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے توثیق کی ہے، کو قبول کر لیں گے جو غزہ میں تشدد کے خاتمے اور بالآخر جنگ کے خاتمے کا بہترین طریقہ ہے۔

    ادھر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ اور حج کی مبارک باد دی ہے، ٹوئٹ میں انٹونی بلنکن نے لکھا کہ اس عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم ایک پرامن مستقبل کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں سب آزادی اور خوش حالی سے لطف اندوز ہو سکیں۔ عید مبارک اور حج مبارک۔

  • عید الاضحیٰ کی پہلی نماز کب ادا کی گئی؟

    عید الاضحیٰ کی پہلی نماز کب ادا کی گئی؟

    عید عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اور خوشی، جشن، فرحت اور چہل پہل کے ہیں، عید سے مراد تہوار کے طور پر منایا جانے والا وہ دن ہے جس روز قوم و ملت اللہ کے فضل و کرم سے مشکلات سے نکل کر راحتوں اور خوشیوں کی طرف پلٹ کر آتی ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ماہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور اس ماہ کی دس تاریخ کو عیدالضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

    عید الاضحیٰ کیوں منائی جاتی ہے؟

    تمام مسلمانوں کیلئے عید الاضحیٰ وہ عظیم اور بابرکت دن ہے جس کی اہمیت اور بڑائی مختلف روایات سے ثابت ہے۔ ہجری قمری کیلنڈر کے بارہویں مہینے ”ذی الحجہ“ کی ”دس تاریخ“ کو منائی جانے والی عید ”عیدالاضحیٰ“ کہلاتی ہے۔

    یہ وہ بابرکت دن ہے جس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آج سے تقریباً چار ہزار سال قبل اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کے حکم کی تعمیل پر قربانی کے لئے پیش کیا تھا۔

    جسے اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس آزمائش پر پورا اترنے کے بعد اس قربانی کو قبول فرما کر اپنے فضل سے جنت سے لائے گئے دنبے (بھیڑ) کی قربانی سے بدل دیا۔

    اسی مناسبت سے حج کے موقع پر حجاج کرام ابراہیم علیہ السلام ہی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اسماعیل علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد میں قربانی کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

    عید الاضحیٰ کی نماز سب سے پہلے کب ادا کی گئی؟

    دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے مطابق مسلمانوں نے عید کی نماز ہجرت کے دوسرے سال سے ادا کرنا شروع کی تھی۔

    ابن حبان کی روایت میں عیدالفطر کی تو صراحت ہے کہ سنہ دو ہجری میں رسول اللہ ﷺ نے پہلی عید الفطر کی نماز ادا فرمائی۔

    عید الاضحیٰ کی اس میں صراحت نہیں ہے، لیکن دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ ایک ہی سال شروع کی گئیں، اس لیے ظاہر یہی ہے کہ عید الاضحیٰ کی ابتدا بھی سنہ دو ہجری میں ہی ہوئی۔

  • آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

    آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

    آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، نماز عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کی جا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی طرف سے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، کراچی میں سبیل والی مسجد، پولو گراؤنڈ میں نمازعید ادا کی گئی، لاہور میں باغ جناح، داتا دربار میں نماز عید ادا کی گئی، پشاور کی مرکزی عیدگاہ میں بھی نمازعید ادا کی گئی، لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہی مسجد، اور اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی نماز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی، جب کہ قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔

    وزیر اعظم نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے، اس کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

  • سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں  آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب سمیت متعددملکوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، نماز عید میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، فلسطین،ترکی،انڈونیشیا، ملیشیا،، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سمیت کینیڈا اور یورپ میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جہاں نماز عید میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خاتمہ ، مسلمانوں کے اتحاد و کجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا اجتماع ہوا، جسمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔

    ترکی میں آیا صوفیا میں نماز عید ادا کی گئی ، ترک صدر نے عید کی مبارکباد دی، اسی طرح متحدہ عرب امارات،انڈونیشیا،، ملائشیا میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے ، جس میں مسلم اُمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔

  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی ، 21 جولائی کوذی الحجہ کا چاند کراچی میں دوربین سے دیکھا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کےکیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ31جولائی کوہوگی، 21 جولائی کوذی الحجہ کاچاندکراچی میں دوربین سےدیکھاجاسکےگا، ذی الحجہ کاچاندکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا، چاندکی سمت کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتےہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے 24 مئی کو پاکستان میں عیدالفطر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ایک ساتھ عید منائیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

  • عید الاضحیٰ: قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

    عید الاضحیٰ: قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

    کراچی: بقرِ عید پر سنتِ ابراہیمی کی تکمیل کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا، وقت کم مقابلہ سخت کے مصداق منڈی میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے دن قربانی کرنے کے لیے لوگوں کا مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا، بیوپاریوں نے مویشی کے دام بڑھا کر پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔

    منڈی کی قیمتیں بے انتہا بڑھ جانے کی وجہ سے خریدار بھاؤ تاؤ پر مجبور ہوگئے ہیں، خریداروں کی ایک بڑی تعداد کو منڈیوں سے مایوس ہوکر واپس جانا پڑ رہا ہے۔

    مویشی منڈیوں کے ریٹس کے مطابق درمیانے درجے کی گائے بیل کے ایک سے سوا لاکھ تک ڈیمانڈ کی جانے لگی، بکروں کے دام 25 ہزار سے سوا لاکھ تک پہنچا دیے گئے۔

    عوام کے مویشی منڈیوں کے چکر پہ چکر لگ رہے ہیں، عید سے پہلے آخری دن بیوپاریوں نے سیزن بھرپور طریقے سے کیش کرنے کا فیصلہ کر لیا، قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔

    دوسری طرف بچوں کی عید سے پہلےعید ہوگئی، گھروں میں قربانی کے جانوروں کی خوب آؤ بھگت ہونے لگی، ہر گلی محلے میں بچےلاڈ اٹھانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

    کوئی اپنی گائے کو سیر کروا رہا ہے تو کوئی بکرے کو گھاس کھلا رہا ہے، جوخود کھانا تھا وہ بھی بکروں کو کھلایا جانے لگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  برطانوی ہائی کمشنر کا مویشی منڈی سے عید پر خصوصی پیغام۔ ویڈیو دیکھیں


    بقرِ عید کے سیزن میں قصاب بھی کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے، شہریوں کی جیب پرچھریاں چلانے کو تیار ہوگئے، جانور کاٹنے کے ریٹس میں ہوش رُبا اضافہ کر دیا۔

    واضح رہے کہ آج خلیجی و دیگر ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، دنیا بھر میں مقیم فرزندانِ اسلام نے سنّتِ ابراہیمی کے تحت اپنے جانوروں کی قربانیاں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پیش کیں جب کہ کل پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔