Tag: Eid al-Fitr 2022

  • ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر 2022 کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، 2 سے 5 مئی 2022 تک عید کی سرکاری چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کی 4 تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں 02 مئی بروز سوموار سے 05 مئی بروز جمعرات 2022 تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تمام نجی و سرکاری ادارے 6 مئی بروز جمعہ سے کھلیں گے۔

    یکم مئی کو بھی اتوار کے باعث ملک کے تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ہفتے کی چھٹی کرنے والے ادارے 30 اپریل 2022 کو بھی بند رہیں گے۔