Tag: Eid al-Fitr moon

  • عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

    عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

    کراچی: عید کا چاند دیکھنے کے لیے کل کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جمعرات کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی اجلاس کراچی میں جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کے ثبوت اکھٹے کرنے کے لیے خصوصی سیلز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ثبوت جمع کرانے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کریں، اس سلسلے میں موبائل نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

    عوام ثبوت جمع کرانے کے لیے مفتی منیب الرحمان کے نمبروں 9285203-0300 اور 2022000-0321 ، نور اسلام شاہ (ڈی جی آر) کے نمبر 5453499-0333 ، حافظ عبد القدوس (ڈپٹی ڈائریکٹر) کے نمبر 2697051-0333 اور لینڈ لائن 99261412-021، 9926413-021 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول

    کراچی: عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی،کئی شہروں سے چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

    اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے قریب ہوا، یہ اجلاس پندرہ سال بعد ہوا ہے، جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی جبکہ ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس بھی مختلف شہروں میں ہوا جنہوں نے چاند دیکھنےکی شہادتیں جمع کرکے مرکزی کمیٹی دیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے ، چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 27 گھنٹے 51منٹ پر محیط ہوگی جسے غروب آفتاب کے بعد 36سے 40 منٹ تک دیکھا جاسکے گا تاہم کراچی میں مطلع ابر آلود ہے اس لیے کراچی میں چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

    اس ضمن میں خیبر پختونخوا کے علمائے کرام کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ایک مدت تک شکایت رہی کہ رویت ہلال کےمعاملےمیں ان کی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں تاہم رمضان المبارک کے چاند کے معاملے میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کی کاوشوں سے کئی برس بعد رمضان المبارک کا آغاز ایک ساتھ ہوا اور پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی راضی ہوگئے امید ہے اس بار عید بھی ملک بھر میں ایک ساتھ ہوگی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کو چاند سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا سرکاری اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر 6 جولائی کو ہوگی۔