Tag: eid day

  • سعودی شہری عید کا دن کیسے گزارتے ہیں؟

    سعودی شہری عید کا دن کیسے گزارتے ہیں؟

    ریاض: سعودی عرب کے قومی مرکز برائے مذاکرہ کی جانب کیے گئے ایک سروے میں سعودی شہریوں نے اپنی عید کے روز کی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز برائے سروے کا کہنا ہے کہ بیشتر سعودی شہری عید کے دن کا ابتدائی حصہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزارتے ہیں جبکہ 3 فیصد نماز عید کے فوری بعد سو جاتے ہیں۔

    شاہ عبد العزیز قومی مرکز برائے مذاکرہ کی جانب سے عید کی مصروفیات کے حوالے سے عوامی سروے کیا گیا جس میں 1 ہزار 27 افراد کو شریک کیا گیا۔

    سروے میں شریک 60 فیصد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے والدین، بھائی بہن، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ دن کا بیشتر حصہ گزارتے ہیں۔

    5 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان جن میں چچا، خالہ، ماموں اور تایا کے اہل خانہ کے ساتھ اکھٹے ہو کر گزارتے ہیں تاکہ عید کی خوشیوں کا لطف اٹھایا جا سکے۔

    سروے میں شامل 3 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز ادا کرنے کے فوری بعد سو جاتے ہیں تاکہ ان کی نیند کی روٹین خراب نہ ہو, جو رمضان کے دوران بن گئی تھی جبکہ 2 فیصد عید کے دن ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔

    عید کے ایام کے حوالے سے 80 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ عید کی مشترکہ خوشیاں منانے کے لیے فارم ہاؤس بک کرتے ہیں تاکہ پورے خاندان کے ساتھ اس تہوار کی خوشیاں بانٹ سکیں۔

    14 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ عید کے حوالے سے منعقد ہونے والے تفریحی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں جبکہ 3 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے شہروں اور بیرون ملک جاتے ہیں۔

  • عید کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی ادا کی جارہی ہے

    عید کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی ادا کی جارہی ہے

    کراچی: عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی فرزندانِ توحید بڑی تعداد میں سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے مویشی قربان کررہے ہیں‘ شہر قائد میں آلائشیں اٹھانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

    ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے جو لوگ جانور خرید چکے ہیں وہ قربانی کی سنت انجام دے رہے ہیں اور جو لوگ ابھی تک جانور نہیں خرید پائے وہ مویشی منڈیوں میں موجود ہیں۔

    عید کے دوسرے دن مویشی منڈیوں میں جانوروں کے ریٹ مناسب حد تک گر چکے ہیں اور وہ لوگ جو بے تحاشہ مہنگائی کے سبب قربانی کا جانور خرید نے میں دشواری محسوس کررہے تھے‘ وہ با آسانی جانور خرید نے میں کامیاب ہورہے ہیں۔آج اور کل سنتِ ابراہیمی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گااور مسلمان اپنے رب کے حضور قربانی پیش کریں گے۔

    اس عید الاضحیٰ پر بنانے کے لیے 5 مزیدار پکوان*

    دوسری جانب عید کے دوسرے دن خواتین نے کچن سنبھال لیے اور عزیز و اقارب کی دعوتوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جو کہ کل تک جاری رہے گا۔ بچوں نے بھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منانے کا تہیہ کررکھا ہے۔

    کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آلائشیں اٹھانے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ بالخصوص شہر قائد میں عید سے دو روز قبل ہونے والی طوفانی بارش کے جمع شدہ پانی کے سبب صورتحالِ انتہائی تشویش ناک ہے۔

    بہت سے علاقے ایسے ہیں جن سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی نہیں ہوسکی ہے اور اس پانی میں خون اور آلائشیں شامل ہوکر شہر میں شدید تعفن کا سبب بن رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فی الفور شہر کی صفائی نہیں کی گئی تو مختلف اقسام کے جلدی اور وبائی امراض پھیل سکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فورسزکی عید کے دن کشمیریوں پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    بھارتی فورسزکی عید کے دن کشمیریوں پرلاٹھی چارج اورشیلنگ

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں عید کی خوشیاں بھی بھارتی فورسز برداشت نہ کرسکی اور نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج کرکےعید کا تحفہ دیا۔

    سری نگرمیں کشمیر ی رہنماوں کی نظر بندی کی خلاف کشمیریوں نے ریلی نکالی تو بھارتی پولیس ٹوٹ پڑی ،پولیس نے نہتے کشمیریوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے شیلنگ بھی شروع کردی۔

    کشمیریوں نے بھی بھارتی پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرادیا۔

    بھارتی فورسز نے عید کےموقع پر کشمیری رہنما علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق سمیت کشمیریوں رہنماوں کو نظربند کر رکھا ہے ان رہنماوں کو نماز عید ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔

  • آرمی چیف جوانوں کے ساتھ عید منارہے ہیں

    آرمی چیف جوانوں کے ساتھ عید منارہے ہیں

    وزیرستان: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید الفطرکی نماز شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

    عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد انہوں نے جوانوں سے عید ملی اور انہیں آج کے پر مسرت دن کی مبارک باد دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’ دہشت گردوں کو شکست ہورہی ہے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے مشن کی تکمیل تک آپریشن جاری رہے گا‘‘۔

    گزشتہ روز اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف عید منانے کے لئے وزیرستان میں ہیں اس سے زیادہ بہت رمضان کی آخری افطار نہیں ہوسکتی‘‘۔

     

  • پاکستان ریلویزکاعید آپریشن بد نظمی کا شکار

    پاکستان ریلویزکاعید آپریشن بد نظمی کا شکار

    کراچی: پاکستان ریلویزکاعید آپریشن بدنظمی کا شکار ہوگیا ،عید منانے اپنے پیاروں کے پاس جانے والے مسافروں نے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر ریلوےاسٹیشن پر شدید احتجاج کیا۔

    شدید گرمی اورریل کے چلنے کا انتظار سے مسافروں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا، کینٹ اسٹیشن سے کراچی ایکسپریس چھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی تو قراقرام کی روانگی بھی تین گھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ شالیمار ایکسپریس بھی چھ گھنٹے، ملت ایکسپریس سات گھنٹےتک مسافروں کے صبر کا امتحان لینے کےبعد اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگئی ۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ ٹرینوں میں تاخیرکی وجہ ملت ایکسپریس بنی تھی ،جس کی بوگی پٹری سے اتر گئی تھی۔