Tag: eid e meelad un nabi

  • اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 29 ستمبر کو ملک بھر کے تمام بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 29 مئی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ”عید میلاد النبیؐ “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

  • جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

    جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

    وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے
    غبار راہ کو بخشا فروغ وادی سینا

    ہادی عالم، رحمت اللعالمین، نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن آج ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

    سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

    عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہر سجائے گئے ہیں، گلی گلی محلے محلے میں چراغاں کیا گیا ہے۔

    محافل میلاد النبی ﷺ کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے، شمع رسالت کے پروانے اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں، فضائیں دورو و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں، شہر شہر آج ریلیاں نکالی جائیں گی، نذرو نیاز اور لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

    جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیاہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

  • الطاف حسین کی جانب سے متاثرین ٹمبرمارکیٹ کوعید میلاد النبی کی مبارکباد

    الطاف حسین کی جانب سے متاثرین ٹمبرمارکیٹ کوعید میلاد النبی کی مبارکباد

    لندن: جشن عید میلادالنبی کے موقع پرمتحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ٹمبرمارکیٹ کے امدادی کیمپ کے شرکاءکو عید میلاد النبی کی مبارک باد دی۔

    لندن سےٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بلا امتیاز رنگ و نسل کرنی چاہئے ،مصیبت زدہ عوام کی خدمت اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج تک متاثرین ٹمبر مارکیٹ کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلیےمتاثرہ مقام کا دورہ تک نہیں کیا۔

    متاثرین کی دلجوئی وزیر اعلیٰ کا فرض ، حکم الٰہی اور رسول اللہ کی تعلیمات کے درس و ہدایت کے مطابق ہے۔ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ وہ دس سال سے ملک میں طالبان دہشت گردوں کی سر گرمیوں سے آگاہ کرتے رہےلیکن ان کامذاق اُڑایا جاتا رہا۔

    انہوں نے خبردارکیا کہ اگر اب بھی سیاسی و عسکری قائدین اور قوم نہ جاگی تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔خطاب کے وقت کیمپ میں حق پرست اراکین اسمبلی ، سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران، مرکزی شعبہ جات کے اراکین اور متاثرین موجودتھے۔

  • جشنِ عید میلاد النّبی کی تیاریاں زوروشورسے جاری

    جشنِ عید میلاد النّبی کی تیاریاں زوروشورسے جاری

    کراچی : ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مساجد اور گھروں میں چراغاں کے ساتھ درود و سلام کی محافل سجائی جارہی ہیں ۔

    بارہ ربیع الاوّل کو جشن عید میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم شایانِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    اس سلسلے میں گلی محلوں کو بھی خوبصورتی سےسجایا جا رہا ہے، جبکہ میلاد جلوس اور محافل نعت کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں، گھروں، مساجد، پارکوں، تفریحی مقامات، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

    جس سے جشن عید میلاد النّبی کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں۔ بچے بڑے سب ہی عید میلاد النّبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریوں میں مگن ہیں،جلسے جلوس اور محافل کا انعقاد بھی شروع کردیا گیا۔