Tag: Eid Milan party

  • ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی تنازعے کا شکار ہو گئی

    ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی تنازعے کا شکار ہو گئی

    لندن: اسرائیل کی حمایت پر برطانیہ میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی تنازعے کا شکار ہو گئی۔

    برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے آج ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں عید ملن کی تقریب منعقد کی ہے، تاہم حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں سمیت کاروباری لیڈرز نے بھی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرونس سعیدہ وارثی سمیت دو دیگر ٹوری اراکین پارلیمنٹ بھی عید ملن پارٹی کے بائیکاٹ کا ارادہ رکھتے ہیں، بی بی سی کا کہنا ہے کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی عید ملن پارٹی کا بائیکاٹ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔

    یہ سالانہ تقریب وزیر اعظم رشی سنک کی میزبانی میں آج پیر کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہونے والی ہے، ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے انسانی خدشات کو سمجھتے ہیں، استقبالیہ کا بائیکاٹ کرنے والوں کی ممکنہ تعداد کے حوالے سے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ذرائع نے نجی طور پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    امریکا، برطانیہ اور فرانس کا رویہ منافقانہ ہے، ایران

    واضح رہے کہ بیرونس وارثی نے 2014 میں ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے عہدے سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا کہ غزہ سے متعلق حکومت کی پالیسی ’’اخلاقی طور پر ناقابل دفاع‘‘ ہے۔

  • دبنگ خان کی عید ملن پارٹی میں بالی وڈ ستاروں کی آمد

    دبنگ خان کی عید ملن پارٹی میں بالی وڈ ستاروں کی آمد

    ممبئی: دبنگ خان کی عید ملن پارٹی میں بالی وڈ ستارے کی آمد ہوئی۔ سلمان خان نے میزبانی کے فرائض بخوبی انجام دئیے۔

    سلمان کی عید ملن پارٹی میں ان کی سابقہ بھابی ملائیکہ اروڑا، انوشکا شرما، دیا مرزا، سوناکشی سنہا، عامر خان کی بیٹا اور بیٹی، سلمان خان کے بہن اور بھائی اور ان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے پارٹی کو چار چاند لگادئیے۔

    یہی نہیں سلمان خان نے مداحوں کو اپنے فلیٹ کی بالکونی میں آکر عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔ سلمان کے علاوہ کنگ خان نے بھی عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے اپنے اداکاروں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے دوستوں کو بھی مدعو کیا۔

    شاہ رخ کا عید ملن پارٹی کے انعقاد سے قبل سلمان کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسا لگتا ہوں کے میں کھاتے پیتے گھر کا ہوں پر مجھے کھانے کا اتنا شوق نہیں ہے، جو بھی بنا ہوگا میں کھالونگا بہت سارے دوست ہیں جو چیزیں بھیجیں گے مگر مجھے یقین ہے کہ سلمان خان کے گھر سے بریانی آئے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن کا عید ملن پارٹی کا اہتمام

    نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن کا عید ملن پارٹی کا اہتمام

    نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن نےعید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونیوالی تقریب میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء میرواعظ عمرفاروق اور دہلی کی جامع مسجد کے امام سید بخاری نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مل کر مسائل کا حل تلاش کرلیں گے، انھوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر میرواعظ عمرفاروق کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔