Tag: eid moon

  • پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟ فواد چوہدری کے بعد  محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    پاکستان میں عید الفطر کس دن ہوگی ؟ فواد چوہدری کے بعد محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا اس بار29 کی بجائے 30روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، شوال کےچاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 29 رمضان کو نئے چاند کے نظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، 12مئی کوملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکا کہنا تھا کہ عید کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے ہی کرنا ہے تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور رویت ایپ کے مطابق چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عید الفطر 14 مئی کو ہوگی۔

    خیال رہے سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا تھا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا، اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے، عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا اور عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

  • کویت میں عیدالفطر کب ہوگی؟

    کویت میں عیدالفطر کب ہوگی؟

    کویت سٹی: کویت میں عید الفطر کی پیشن گوئی کردی گئی، ماہر فلکیات کے مطابق جمعرات 13 مئی کو عید الفطر ہوسکتی ہے۔

    کویتی میڈیا کے مطابق کویت کے ماہر فلکیات عادل السعدون نے کہا کہ جمعرات 13 مئی کو عید الفطر ہوسکتی ہے۔

    ماہر فلکیات عادل السعدون کا کہنا ہے کہ 30 رمضان المبارک 12 مئی کی مناسبت سے ہلال دیکھنے کے لیے شرائط مندرجہ ذیل ہوں گی۔

    سورج شام 6:32 بجے غروب ہوگا جبکہ چاند شام 7 بج کر 12 منٹ پر نظر آئے گا۔

    سورج غروب ہونے کے بعد افق سے زیادہ چاند کے قیام کا دورانیہ 39 منٹ ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت افق کے اوپر چاند کی اونچائی ساڑھے 7 ڈگری ہوگی جبکہ چاند اور زمین کے درمیان زاویہ 9 ڈگری اور 18 منٹ کا ہوگا اور یہی شرائط ہلال دیکھنے کے لیے موزوں ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ چاند کو عام آنکھ سے نہیں دیکھا جاسکے گا۔ البتہ سعودی عرب اور باقی مغربی عرب ممالک میں ہلال کو عام آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔

  • پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟ بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند 23مئی کو نظر نہ آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر 25 مئی پیرکو ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہیں ، نئے چاند کی پیدائش 22 مئی28رمضان کو ہوگی ، پاکستان میں رات 10بجکر 39منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر25مئی پیرکوہونےکاامکان ہے، فیصلہ23مئی کوہونیوالےرویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں ہوگا۔

    یاد رہے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کا حصہ تھے۔

    وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کی تھیں ، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

  • شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا اور کہا   قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہےاور عید الفطر 5 جون ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا ، اسلامی نظریاتی کونسل سے 5 دن میں رائے مانگی ہے۔

    رویت قمری کلینڈر کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک تفصیلی خط اور قمری کلینڈربھی اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا ہے، رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل خط وصولی کے بعد اب جائزہ لے گی۔

    ذرائع کے مطابق رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل عید کے بعد اجلاس طلب کرے گی، اسلامی نظریاتی کونسل رویت بصری اور رویت آلاتی پر مختلف مسالک سے رائے لے گی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا رویت کی پیدائش کے وقت سے شہادت لی جائے یا روئیت انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہوجائے تو شہادت لی جائے، جس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل مختلف مسالک سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    گزشتہ روز فواد چوہدری نے چیئرمین کونسل سے فون پر رابطہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس، اسپارکو، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا اور چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

  • مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید سے پہلے دبئی پہنچ گئے

    مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید سے پہلے دبئی پہنچ گئے

    پشاور : مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی رویت ہلال کے اجلاس سے پہلے چُپ چاپ غائب ہوگئے۔ مفتی منیب الرحمان نے بھی ان کے غائب ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک دن پہلے عید کرانے والے دبئی چلے گئے۔ ملک میں دوعیدیں کرانےکے ذمے دارمفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور میں موجود نہیں۔ جس کے بعد اب ملک بھر میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    رویت ہلال کا وقت قریب آتے ہی پوپلزئی کی تلاش شروع ہو گئی، مسجد قاسم خان کی انتظامیہ نےالزام عائد کیا کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر ان کے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تصویریں سامنے آگئیں معلوم ہوا کہ پوپلزئی دو دن پہلے خاموشی سے دبئی پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مفتی شہاب الدین 22جون کو اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، ان کی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 2اگست درج ہے۔ دوسری جانب مفتی شہاب الدین کی جماعت کے ارکان بھی ان کی دبئی روانگی سے بے خبر ہیں ۔

    پشاور کے مفتی پوپلزئی نے اس سال رمضان کا چاند بھی ایک روز پہلے ہی دکھا دیا تھا ۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال ایک دن پہلے رویت ہلال کا اجلاس بلاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ


    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال علیحدہ چاندوں کا قضیہ کھڑا کر کے پشاور اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں ایک روز قبل ہی عید یا روزہ کروا دیا کرتے تھے۔

  • شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

    شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چھوٹی عید 26 جون کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہپاکستان میں شوال کا چاند پچیس جون بروز اتوار نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند چوبیس جون کی صبح سات بج کر اکتیس منٹ پر پیدا ہوجائے گا، چاند کی عمر پچیس جون کو غروب آفتاب کے وقت چھتیس گھنٹے سے زائد ہوگی جو کہ روئت کے لئے کافی ہے۔

    سائنسی ڈیٹا کے مطابق بھی پچیس جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باعث میٹھی عید کا چاند واضح دکھائی دے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔