Tag: eid moon-sighting

  • فواد چوہدری کا چاندکی جھوٹی گواہی دینے  والوں پر مقدمے کا مطالبہ

    فواد چوہدری کا چاندکی جھوٹی گواہی دینے والوں پر مقدمے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاندکی جھوٹی گواہی دینےپرمقدمےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ان لوگوں کے انٹرویوکیے جائیں تو لگ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا چاندکی جھوٹی گواہی دینےوالوں پرجھوٹ کامقدمہ بنناچاہئے، گواہی دینے والوں کے انٹرویوکیے جائیں تو لگ پتا جائے۔

    اس سے قبل فوادچوہدری کا کہنا تھا میٹ کی 66سائٹس رویت ہلال کےلیےکھولی جائیں گی، کچھ سائٹس انتہائی جدید کچھ بنیادی ہیں ، یقینی بنائیں گےعوام خودچانددیکھیں ، عوام چندلوگوں کے بجائے ٹیکنالوجی پر اعتماد کریں۔

    مزید پڑھیں : چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، لوگ کل چاند دیکھ کر تسلی کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا تھا آج 3بج کر دو منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، آج آخری روزہ ہے،کراچی اورگوادر کی ساحلی پٹی پر بغیر دوربین کے بھی عید کا چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کسی کو نیچا دکھانا مقصد نہیں رویت ہلال کمیٹی پچاس سال پرانی دوربین سے چاند دیکھتی ہے کبھی دو تو کبھی تین عیدیں ہوتی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا موبائل ایپ کو سیٹلائٹ سے جوڑا گیا ہے، کل تمام لوگ چاند دیکھ کراپنی تسلی بھی کرسکتے ہیں، اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان اورشہاب الدین پوپلزئی کو ڈیمو دینے کو بھی تیار ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز  مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھااور کہا  خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں، چاند کی رویت 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں۔

  • عیدکا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں اجلاس آج ہوگا

    عیدکا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات میں اجلاس آج ہوگا

    ریاض : عید کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اجلاس آج ہوگا جبکہ برطانیہ، یورپ اورامریکا میں کل عید ہونے کا امکان ہے۔

    رمضان المبارک کے اختتام پر دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید کا انتظار ہوتا ہے، مختلف ملکوں میں عید کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کل عید ہوگی یا روزہ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس آج ہوگا۔

    سعودی عرب میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری چاند دیکھنے کیلئےدوربین اور سادہ طریقہ اپنائیں اور چاند نظرآنے کی صورت میں قریبی سرکاری ادارے یا عدالت پہنچ کر شہادتیں قلمبند کرائیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں کیلنڈر پر عمل کرنے والی تنظیمیں اور مساجد اتوار کو عید منائیں گی جبکہ چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی تنظیمیں آج اجلاس میں فیصلہ کریں گی۔

    بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس کل ہوں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔