Tag: Eid special train

  • ویڈیو: ریلوے پولیس اہلکار نے عید اسپیشل ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

    ویڈیو: ریلوے پولیس اہلکار نے عید اسپیشل ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

    کراچی: سٹی اسٹیشن کراچی سے آج روانہ ہونے والے پہلی عید اسپیشل ٹرین ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، کوئٹہ ریلوے پولیس کے ایک اہل کار نے بروقت ٹرین کو حادثے سے بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج منگل کو پہلی عید اسپیشل ٹرین ریلوے اسٹیشن ہرک اور مچھ سائیڈنگ کے درمیان پہنچی تو کوچ کی ڈیسک بریک میں اچانک آگ لگ گئی، تاہم ریلویز پولیس کوئٹہ کے اے ایس آئی شفیق شہزاد نے اسے کسی بڑے حادثے سے بچا لیا۔

    آگ لگنے پر ایسکارٹ انچارج اے ایس آئی شفیق شہزاد نے آگ بجھانے والے آلے کے ذریعے بر وقت قابو پایا، اور اہل کار کی بہادری اور ذمے داری کی بدولت سینکڑوں مسافر بڑے حادثے سے بچ گئے۔

    آگ پر قابو پانے کے بعد ٹرین کو دن ساڑھے 12 کے قریب منزلِ مقصود کے لیے روانہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ آج کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تھی، کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین میں 1202 مسافر سوار تھے، یہ ٹرین 13 کوچز پر مشتمل تھی، جس نے 28 اسٹیشنوں پر رکنا تھا۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 32 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے، آج روانہ ہونے والی ٹرین کل رات 3 بجے پشاور پہنچے گی۔

  • کراچی کینٹ سے تیسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیے روانہ

    کراچی کینٹ سے تیسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیے روانہ

    کراچی : کینٹ اسٹیشن سے تیسری عید اسپیشل ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے، کورونا ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے ساٹھ فیصد بکنگ میں صرف آٹھ سو چورانوے مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔

    کراچی سے اپنوں میں عید کی خوشیاں  منانے کیلئے لوگ بیرون شہر چلےگئے،  پاکستان ریلوے کی تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 894مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

    چہرے پر عید کی خوشیاں اور  عید اسپیشل ٹرین کا ٹکٹ حاصل کرنے کی مسرت لیے لوگ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

    یہ ہیں مسافر عید اسپیشل ٹرین کے جو اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ عید اسپیشل ٹرین کی وجہ سے ہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید اور قربانی کی خوشیاں منائیں گے۔

    تیسری عید اسپیشل ٹرین 15 بوگیوں پر مشتمل ہے جن میں 13 اکانومی کلاس اور 2 اے سی اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں دو،  راولپنڈی اور ایک لاہور کے لیے چلائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے نے کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

    جن میں سے پہلی ٹرین منگل کو صبح 11بج کر 45 منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی، 14 اکنامی کلاس کی بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 1300 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ مگر کورونا ایس او پی کے سبب صرف 60 فیصد بکنگ کی گئی اور 753 مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

  • کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ

    کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ

    کراچی: عیدالاضحی کے موقع پرپاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی دوسری عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ 914 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی۔

    ڈی سی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل ٹرین کل صبح 10 بجے لاہورپہنچے گی۔ عید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو ساڑھے 13 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔

    پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روزمفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

    ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق عید اسپیشل ٹرین میں عید کے پہلے اور دوسرے روز 25 فیصد کا خصوصی عید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اہل خانہ سمیت رشتے داروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

    کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ

    خیال رہے کہ گزشتہ روزپہلی عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ 980 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔

  • کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ

    کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ

    کراچی : پاکستان ریلویز کے عید اسپیشل ٹرینوں کا آپریشن کا آغاز ہوگیا ، خصوصی ٹرینیں28جون تک چلیں گی، جس میں جس میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سٹی سے روانہ ہوئی اور خانپور، فیصل آباد، جہلم سے ہوتی ہوئی کل ہفتے کی رات10بجکر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

    دوسری ٹرین کوئٹہ سے جمعہ کے دن 11بجکر30منٹ پر روانہ ہوکر جیکب آباد۔ خانیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر55منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی، اتیسری سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے 24جون کو دن 11بجے روانہ ہوکر روہڑی۔ بہاولپور۔ سانگلہ ہل کے راستے اگلی صبح 10بجے لاہور پہنچے گی۔

    ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے بتایا کہ عید اسپشیل ٹرین میں گیارہ سو مسافروں کی گنجائش ہے، روانگی سے قبل پولیس اہلکاروں نے عید ٹرین کی مکمل تلاشی لی گئی۔

    چوتھی ٹرین 25جون کو راولپنڈی سے صبح 7بجے روانہ ہوکر بوسال، میانوالی کے راستے رات 10بجے ملتان کینٹ پہنچے گی، پانچویں اسپیشل ٹرین 28جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے روانہ ہوکر کندیاں، میانوالی کے راستے رات 10بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

    ریلوے حکام کے مطابق معمول کی ٹرینوں میں ایڈیشنل پسنجر کوچز لگانے کے علاوہ کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی اور ملتان سے پانچ عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں، ریلویز کا عید آپریشن بْدھ کی رات تک جاری رہے گا۔

    وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید آپریشن کے دوران ٹرینوں میں صفائی کو یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشنوں پر گراں فروشی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے، آئی جی ریلویز پولیس منیر احمد چشتی نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹریک کی حفاظت کے لئے سکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستان ریلویز کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز کا عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر دس خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مسافروں کیلئے تین جولائی سے اسپیشل ٹرینیں چلائی جائینگی۔

    پاکستان ریلویز بھی عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کیلئے تیار ہوگئی، عید پر پاکستان ریلویزکی جانب سے مختلف شہروں سے دس خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، تین جولائی کو دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے پشاور اور ملکوال کیلئے روانہ ہوں گی۔

    تیسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے جائے گی، چار جولائی کو چوتھی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی، پانچ جولائی کو پانچویں عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے ملتان کیلئے چلے گی۔

    نو جولائی کو چھٹی عیداسپیشل ٹرین ملتان سے راولپنڈی جائے گی، دس جولائی کو پشاور سے کراچی، ملکوال سے کراچی اور لاہور سے کراچی کیلئے جبکہ دسویں عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔

  • عید الاضحی کے موقع پر دس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحی کے موقع پر دس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الاضحی کے لیے دس عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق عید الاضحی کے لیے مختلف شہروں میں دس اسپیشل ٹرینوں کا آغاز بائیس ستمبر کو ہوگا، اس روز تین اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ ایک سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے بھی روانہ ہوگی۔

     تئیس ستمبر کو ایک سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے جبکہ جمعرات چوبیس ستمبر کو دو سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے لاہور، دوسپیشل ٹرینیں لاہور سے راولپنڈی اور ایک سپیشل ٹرین راولپنڈی سے ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پر 14اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پر 14اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    کراچی: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے پشاور کے لیے آج جارہی ہے۔

    ریلوے حکام نے چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی عید اسپیشل گاڑی کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے سفر پر ہے، دوسری عید اسپیشل گاڑی کوئٹہ سے راولپنڈی جائیگی، رات آٹھ  بجے عید اسپیشل ٹرین کراچی سے ہی راولپنڈی جائے گی۔

    مسافروں کے لیے عید کے تینوں دن گاڑی کے کرایوں میں تینتیس فیصد کمی کر دی گئی ہے، ترجمان ریلوے کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مقصد لوگوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنا ہے۔

    کراچی سے چار، لاہور اور راولپنڈی سے تین تین اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، ملتان، نارووال ، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے بھی ایک ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار اتنی بڑی تعداد عید ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس لیے مسافروں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیا گئے ہیں۔

  • کراچی : پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاورروانہ

    کراچی : پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر پشاورروانہ

    کراچی :عیدکا مزا تو اپنوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے،کراچی سمیت مختلف شہروں سے چلنے والی عید ٹرینیں میٹھی عیدکے مزے دوبالا کرنے کےلیے پردیسیوں کو اپنے گھروں تک پہنچا رہی ہےاور جب آتی ہےعید تو ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ خوشیوں کے لمحات پیاروں کے ساتھ منائے جائیں۔

    کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین آٹھ سو اسی مسافر وں کو لے کر پشاور روانہ ہوئی تاکہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔اسی طرح کوئٹہ سے بھی عیدٹرین ساڑھے آٹھ سومسافرلے کر پشاور روانہ ہوئی۔ مسافروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیےٹرین میں سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے۔

    محکمہ ریلوے نےکراچی سے ریگولر ٹرینوں کے ساتھ تین عید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیاہے۔دوسری عید ٹرین آج رات ساڑھے آٹھ بجے راولپنڈی روانہ ہوگی اور تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائےگی۔کراچی کی طرح کوئٹہ، پشاور اورسکھر سمیت دیگر شہروں سے بھی پردیسی عید کا مزااہلخانہ کے ساتھ منانے کے لیے گھروں کو جارہے ہیں