Tag: eid ul azha

  • آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

    آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

    آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، نماز عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کی جا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی طرف سے اہل وطن کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، کراچی میں سبیل والی مسجد، پولو گراؤنڈ میں نمازعید ادا کی گئی، لاہور میں باغ جناح، داتا دربار میں نماز عید ادا کی گئی، پشاور کی مرکزی عیدگاہ میں بھی نمازعید ادا کی گئی، لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہی مسجد، اور اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے عید کی نماز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی، جب کہ قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔

    وزیر اعظم نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے، اس کا مقصد اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔

  • قربانی کا جانور کھانا پینا چھوڑ دے تو پریشان نہ ہوں، آسان حل جانیے

    قربانی کا جانور کھانا پینا چھوڑ دے تو پریشان نہ ہوں، آسان حل جانیے

    کراچی : عید الضحیٰ کی آمد میں کچھ روز ہی باقی ہیں اور مویشی منڈیوں میں خریداروں نے جانا بھی شروع کردیا ہے، ایسے میں ایک جملہ جو اکثر سننے کو ملتا ہے وہ یہ کہ "منڈی سے تو ٹھیک لائے تھے گھر آکر بیمار ہوگیا۔

    اکثر یہی ہوتا ہے جب ہم گائے یا بکرے گھر لاتے ہیں تو وہ بیمار ہوجاتے ہیں یا کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں، اس کا ایک آسان سا حل ہے جو ہم آج کو بتا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں وٹنری ڈاکٹر فیضان احمد پٹھان نے لوگوں کی اس مشکل کا آسان سا حل بتایا کہ کس طرح جانوروں کو چھوٹی چھوٹی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی جانور ہو جب وہ اپنا علاقہ بدلتا ہے تو آب و ہوا کے باعث اس کی طبیعت اکثر خراب ہوجاتی ہے اور اس کو شہر میں وہ ماحول بھی نہیں ملتا جہاں وہ پلا بڑھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جانور کو گھر لانے سے بعد اس کے رہنے کی جگہ اور آرام کا مکمل خیال رکھنا چاہیے اور خاص طور صفائی کا بھی۔ اگر جانور کھانا نہ کھائے تو کچھ لوگ اسے مرچیں کھلاتے ہیں جو بہت نقصان دہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گرمی کے دنوں میں جانور کو گڑ کا شربت بنا کر پلائیں وہ اس کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور اس بات بھی لازمی خیال رکھیں کہ کھانے میں اسے سبز چارہ ضرور دینا ہے۔ جانور کو بھوسی اس لیے دی جاتی ہے کہ اچھی طرح جگالی کرسکے۔

    ڈاکٹر فیضان احمد پٹھان نے کہا کہ گرمی میں پانی 24 گھنٹے اس کے پاس ہونا چاہیے اگر وہ گرا بھی دے تو کوئی بات نہیں کیونکہ جب وہ پانی گراتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اسے گرمی لگ رہی ہے۔

  • عمران خان کی جانب سے امت مسلمہ کیلئے عید کی مبارکباد

    عمران خان کی جانب سے امت مسلمہ کیلئے عید کی مبارکباد

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٓئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک کہتے ہوئے کہا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے

    ان کا کہنا ہے کہ اس عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اور رب العزت کے احسانات پر کلماتِ شکر ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ظالم سامراج کے جبر اور ظالمانہ تسلط کے شکار اپنے پیاروں سے محروم اہلِ کشمیر و فلسطین کو یاد کرتے ہوئے ان کے لئے دستِ دعا دراز کیجئے۔

    چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ کی مقامی مسجد مین نماز عید ادا کی، اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا صدرعارف علوی کو ٹیلیفون

    وزیراعظم شہباز شریف کا صدرعارف علوی کو ٹیلیفون

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلیفون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔ دونوں قائدین نے ایک دوسرے کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ قوم، ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ قربانی اور ایثار کا جذبہ عالمگیر اور آٖفاقی تاثیر کا حامل ہے، دنیا کی کوئی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کی راہ قربانی کا اصل مقصد، اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے نفسیاتی خواہشات قربان کرنا ہے، وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچار ہے،ان حالات میں ایثار، قربانی جیسے جذبات کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ذاتی مفاد اور خودغرضی کی بجائے ایثار و محبت اور غم خواری کے جذبات اپنانا ہوں گے، اپنے اردگرد ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کی مدد کریں۔

    عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے، ان عظیم شخصیات نے امتحان میں اللہ تعالیٰ کے حکم پر سرتسلیم خم کردیا۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور اور اپنے پیغام میں کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ قوم سے اپیل کروں گا کہ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے اس پر عمل کریں تاکہ آپ اور آپ کے پیارے بیماری سے محفوظ رہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، پیارے پاکستان کو صاف رکھنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

  • قومی ٹیم نے سری لنکا میں عید الاضحیٰ کیسے منائی؟ ویڈیو دیکھیں

    قومی ٹیم نے سری لنکا میں عید الاضحیٰ کیسے منائی؟ ویڈیو دیکھیں

    دورہ سری لنکا پر جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں انہوں نے کولمبو میں نماز عید ادا کی۔

    اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے پرجوش طریقے سے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی، کھلاڑی و کوچنگ اسٹاف ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے۔

    کھلاڑیوں عید کی مصروفیات کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے، جسے کرکٹ شائقین نے بے حد سراہا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم آج پریکٹس سیشن کا باقاعدہ آغاز کرے گی، یاد رہے کہ گذشتہ روز سری لنکا میں جاری مظاہروں اور کشدگی کے باعث پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 16جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دورہ سری لنکا کے آغاز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف ممبر کورونا کا شکار ہوگئے تھے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔

    اس سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

  • ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

    ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے

    کراچی : ملک بھر میں حضرت ابراہیم کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

    کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    وزیراعظم اور صدرمملکت کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی گئی،
    وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی عمرہ میں نماز عید ادا کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یتیموں، بیواؤں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کرسکتے ہیں، قربانی کا اصل مفہوم اللہ رب العزت کی اطاعت و فرمانبرداری ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوجوان معاشرے میں تحمل، برداشت، ایثار و قربانی کی عملی مثال بنیں۔

    نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے

    عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

  • دراز قد اور بھاری بھرکم جسم والے دو خوبصورت بیل، ویڈیو دیکھیں

    دراز قد اور بھاری بھرکم جسم والے دو خوبصورت بیل، ویڈیو دیکھیں

    پشاور : عید الاضحیٰ کے موقع پر ہر سال ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت جانور قربانی کیلئے لائے جاتے ہیں، جنہیں دیکھ کر بچے تو کیا بڑوں کو بھی خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔

    کچھ اسی طرح پشاور میں بھی دو خوبصورت بیل شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کے نام پانڈا اور شیرو ہیں۔

    بیلوں کی اس بے حد حسین اور فربہ جوڑی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگا ہوا ہے، ان دونوں کو ان کے مالک نے دو سال تک گھر میں پالا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پانڈا اور شیرو کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم ان کو کھانے کیلئے ان کے چارے کے علاوہ دیسی گھی میں بنے ہوئے روزانہ 40پراٹھے کھلاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سفید رنگ کے پانڈے اور کالے رنگ کے شیرو کو بہت لاڈ پیار سے پالا گیا ہے، ایک کا وزن 35جبکہ دوسرے بچھڑے کا وزن 40 من تک ہے۔

  • عیدالاضحیٰ کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    عیدالاضحیٰ کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، عوام جمعہ 8سے 12 جون تک عید کی چھٹیاں منائیں گے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 8جون بروز جمعہ سے 12جون بروز منگل تک ہوگا۔

    عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، عید کی چھٹیاں عید سے دو روز قبل شروع ہوکر تیسرے روز تک ہوں گی۔

  • عیدالاضحیٰ کے موقع اپنی صحت کا خاص خیال کیسے رکھا جائے؟

    عیدالاضحیٰ کے موقع اپنی صحت کا خاص خیال کیسے رکھا جائے؟

    عید الاضحٰی کے موقع پر جانور کی قربانی کے بعد اب تقریباً ہر گھر کے فرج اور ڈیپ فریزرز گوشت سے بھر چکے ہیں اور لوگ طرح طرح کے پکوانوں سے لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ عید کے دو روز میں لوگوں نے جی بھر کر گوشت کی دعوتیں اڑائیں اور تکہ بوٹی سیخ کباب اور کڑھائی کے مزے لیے، کہیں بار بی کیو پارٹیاں منعقد کی جا رہی ہیں تو کہیں چپلی کباب کی خوشبو آپ کو بد پرہیزی پر اکسا رہی ہے۔

    یہ سلسلہ نہ صرف اگلے کئی دنوں تک جاری رہے گا بلکہ کچھ گھرانوں میں تو کئی ماہ تک قربانی کا محفوظ شدہ گوشت استعمال ہوتا رہے گا لیکن ان سب باتوں میں یہ نہ بھول جائیں کہ پیٹ آپ کا اپنا ہے اور آپ نے ہی اس کا خیال بھی رکھنا ہے۔

    اس حوالے سے آے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر اریج نے ناظرین کو اہم مشورے دیئے اور عید کے ان ایام میں خود کو کسی تکلیف یا بیماری سے محفوظ رہنے کے آسان طریقے بھی بتائے۔

    انہوں نے کہا کہ گوشت کو زیادہ دن تک فریج میں نہیں رکھنا چاہیے اس سے گوشت کی تازگی اور غذائیت پر بھی برا اثر پڑتا ہے جو صحت کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عید الضحٰی کے موقع پر گوشت کے استعمال میں اگر اعتدال سے کام نہ لیا جائے تو پیٹ اور معدے کے امراض لاحق ہو جاتے ہیں، معدے میں تیزابیت اور بد ہضمی ہونے سے دیگر امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بسیارخوری اور بہت زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے مریضوں کی ایک بڑی تعداد اسپتال پہنچ جاتی ہے لہٰذا معتدل کھانے کے لئے دیگر اشیاء بالخصوص سبزیوں ، پھلوں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

  • عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جارہی ہے

    عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کےساتھ منائی جارہی ہے

    عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے،اے آر وائی نیوز کی جانب سے ناظرین کو عیدقرباں کی مبارک باد۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

    مبارک دن کا آغاز مساجد میں امہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، ملک بھر میں نمازعید کےاجتماعات میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔

    علمائے کرام عید کے خطبات میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، بعد ازاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔

    شہریوں کو عیدالاضحیٰ پرکورنا ایس اوپیز پر عمل کرنےکی ہدایت کی گئی، عظیم دن کے موقع پر اے آر وائی نیوز کی طرف سے ناظرین کو عیدقرباں کی مبارک باد۔

    کرونا وائرس کے پیش نظر عیدگاہ اور مساجد میں ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا، نماز عید کے اجتماعات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔

    نماز عید الاضحیٰ کے اہم اجتماعات

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازعید ادا کی گئی، صدرعارف علوی سمیت اہم شخصیات نے نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی۔

    گورنرہاؤس پنجاب میں بھی نماز عید کا اجتماع منعقد کیا گیا جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ نے شرکت کی، ملک کی سالمیت و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔