اسلام آباد: ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالحجہ جمعرات اور عید الاضحی دو ستمبر کو ہوگی۔
اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے اور کمیٹی نے منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، لاہور میں غروب آفتاب کا وقت 6 بج کر 41 منٹ تھا، ذوالحجہ کا چاند7 بج کر 11 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا، ذوالحجہ کےچاند کی عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے تاہم اس کے نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح کراچی میں آج غروب آفتاب 7 بج کر 1 منٹ پر ہوا، کراچی میں آج چاند 7 بج کر 35 منٹ تک دیکھا جا سکے تھا، چاند 34 منٹ تک افق پر موجود رہا۔
یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعدہ کے تیس روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 2 ستمبر کو ہوگی۔