Tag: eid ul azha moon

  • پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی ؟ اہم پیش گوئی

    پاکستان میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی ؟ اہم پیش گوئی

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند کس نظر آنے کا امکان ہے اس حوالے سے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کردی۔

    کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان ميں عيد الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔

    سی ڈی پی سی رپورٹ کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

  • ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

    ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالحجہ جمعرات اور عید الاضحی دو ستمبر کو ہوگی۔

    اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے اور کمیٹی نے منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، لاہور میں غروب آفتاب کا وقت 6 بج کر 41 منٹ تھا، ذوالحجہ کا چاند7 بج کر 11 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا، ذوالحجہ کےچاند کی عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے تاہم اس کے نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح کراچی میں آج غروب آفتاب 7 بج کر 1 منٹ پر ہوا، کراچی میں آج چاند 7 بج کر 35 منٹ تک دیکھا جا سکے تھا، چاند 34 منٹ تک افق پر موجود رہا۔

    یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعدہ کے تیس روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 2 ستمبر کو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔