Tag: eid ul azha

  • سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں،ایس این جی سی

    اسلام آباد: سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے ۔

    اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

  • پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    پشاور: پاکستان کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، کے پی کے ، پشاور اور قبائلی علاقوں میں لوگ آج سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں جانور قربان کر رہے ہیں۔

    پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رہائش پذیر افغان مہاجرین بھی آج عیدالاضحی منا رہے ہیں، کے پی کے ، پشاور، فاٹا اور قبائلی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر افغان مہاجرین کی جانب سے عیدالاضحی کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ پاکستان میں داؤدی بوہرا جماعت بھی آج عید الاضحی منا رہی ہے، کراچی میں بوہرا جماعت نے نمازِ عید کا بڑا اجتماع منعقد کیا، نماز کی ادائیگی کے بعد قربانی شروع کر دی گئی ہے۔

  • سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، کینیڈا اور یورپ کے مسلمانوں کی بڑی تعداد آج عید الاضحی منا رہی ہے۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی۔

    عراق، مصر اور کئی خلیجی ممالک میں بھی آج عیدالاضحی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مکہ مکرمہ میں عید کی نماز کی امامت شیخ ڈاکٹر سعود الشریم  نے کی، نمازِ عید کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آج منا رہی ہے، برطانیہ میں اس بار بھی تین عیدیں منائی جائیں گی، اسپین، فرانس اور آسٹریا میں بھی آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے تاہم کچھ کمیونیٹیز اتوار کو عید منائیں گی۔

    امریکا اور کینیڈا میں دو عیدیں منائی جائیں گی، طے شدہ کیلنڈر کے تحت بیشتر تنظیمیں آج قربانی کریں گی جبکہ رویت ہلال کے اصول کو اپنانے والی تنظیمیں اتوار کو عید منائیں گی۔

    فلسطین میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، تینتیس سال بعد عیدالاضحی اور یہودیوں کا مذہبی تہوار ایک دن ہونے کے باعث مقبوضہ بیت المقدس میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور مغربی کنارے کو اڑتالیس گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

     

  • پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پر 14اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پر 14اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    کراچی: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے پشاور کے لیے آج جارہی ہے۔

    ریلوے حکام نے چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی عید اسپیشل گاڑی کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے سفر پر ہے، دوسری عید اسپیشل گاڑی کوئٹہ سے راولپنڈی جائیگی، رات آٹھ  بجے عید اسپیشل ٹرین کراچی سے ہی راولپنڈی جائے گی۔

    مسافروں کے لیے عید کے تینوں دن گاڑی کے کرایوں میں تینتیس فیصد کمی کر دی گئی ہے، ترجمان ریلوے کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مقصد لوگوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنا ہے۔

    کراچی سے چار، لاہور اور راولپنڈی سے تین تین اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، ملتان، نارووال ، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے بھی ایک ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار اتنی بڑی تعداد عید ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس لیے مسافروں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیا گئے ہیں۔

  • سکھر: مویشی منڈی نہ بنائی جاسکی، جانوروں کا شہرمیں گشت

    سکھر: مویشی منڈی نہ بنائی جاسکی، جانوروں کا شہرمیں گشت

    سکھر: جوں جوں عیدِ قرباں قریب آرہی ہے مویشی منڈیوں میں جانوروں کی تعداد اورقیمتیں بڑھتی جارہی ہیں ، قربانی ایک فریضہ ہے جس کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی خریداری میں دن بدن تیزی آرہی ہے مگر خریداروں اوربیوپاریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

    سکھر کی سڑکوں پر دوردور تک بکروں کے سر اور کھر دکھائی دیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔بکروں کی اس قدر تعداد دیکھ کر بھی ابھی تک انتظامیہ نے مویشی منڈی قائم نہیں کی۔جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں اور لوگوں کےساتھ بکرے بھی چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔

    دوسری جانب فیصل آبادکی منڈی میں جانور اور بیوپاری تو موجود ہیں مگر خریدار کا دوردورتک پتا نہیں۔خریداروں کو قیمتوں کے زیادہ ہونے کا شکوہ ہے تو بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اگر منافع نہ ہو تو حاصل وصول کچھ نہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کارونا روتے بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان ہیں۔

  • عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    عیدالاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    کراچی: عیدِ قرباں سے پہلے عید پراستعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو روپے سے تجاوز کر گئی۔

    عیدِ قرباں قریب آتے ہی جہاں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں وہیں سبزیوں کی قیمتوں کا پارا بھی چڑھ گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک تو مل نہیں رہے اور اگر مل رہے ہیں تو ان کی قیمت صارفین کے ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہیں۔

    مارکیٹ میں ٹماٹر ایک سوتیس روپے کلو، میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پیاز نوے روپے کلو، لہسن چالیس اور ادرک ساٹھ روپے پاؤ فروخت ہو رہا ہے تو دھنیے اور پودینے کی گڈی بیس روپے سے کم میں نہیں مل رہی۔

    منافع خور عید قربان پر شہریوں سےدگنامنافع وصول رہے ہیں اور بہانہ سیلاب کا بنا رہے ہیں۔

  • کراچی: سپرہائی وے پر مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی

    کراچی: سپرہائی وے پر مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر پہنچ گئی

    کراچی: سپر ہائی وے پر سجنے والی مویشی منڈی کی روایتی رونقیں عروج پر پہنچ گئی لیکن بیش قیمت جانوروں کی قیمتیں آسمان پر دیکھ کر کاہگ پریشان نظر آتے ہیں۔

    کراچی میں سجنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی جو آج کل اہل کراچی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کراچی میں عیدالاضحی پر قربانی کیلئے جانوروں کی نمائش کے الگ ہی رنگ ہیں، جو خریداروں سمیت عام شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہے، جہاں بھاری بھرکم بیلوں نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے وہیں ان کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت کو دیکھ کر شہری پریشان نظر آتے ہیں۔

    ملک بھر سے بیو پاری اپنے بیش قیمت جانوروں کو بیچنے کی غرض سے مویشی منڈی کا رخ کررہے ہیں، اس کے باوجود مویشی منڈی میں قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور نظر آتی ہیں۔

    بیوپاریوں کے مطابق مہنگائی سبب مویشی مہنگا بیچنے پر مجبور ہیں۔

  • کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی

    کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی

    کراچی: کمشنرکراچی نے گھرگھرجا کرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

    عیدالضحیٰ کے موقع پرمختلف سیاسی، مذہبی، رفاعی اداروں کی جانب سے کھالیں جمع کرنا کراچی میں جیسے ایک روایت سی بن گئی ہے اوراس دوران بسا اوقات بدنظمی اورپُرتشدد تنازعات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔

    ہرسال کی طرح اس سال بھی کمشنرکراچی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ میں گھرگھرجاکرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی ہوگی، پولیس اوررینجرزاس موقع پرالرٹ رہے گی۔

     قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائدتوہرسال کی جاتی ہے مگر کھالیں چھیننے یا پھرزبردستی وصول کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آتی۔