Tag: eid ul azha

  • کراچی: 3دن میں 18ہزارسے زیادہ کھالیں ضبط کیں ، رینجرز

    کراچی: 3دن میں 18ہزارسے زیادہ کھالیں ضبط کیں ، رینجرز

    کراچی: سندھ میں بقرعید کے تین دن کتنی کھالیں ضبط کی گئیں،رینجرز نےاعداد وشمار جاری کردیے.

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں بقرعید کے تینوں دن رینجرز اہلکارمتحرک رہے، کھالیں چھیننے یا زبردستی مانگنے پر فوری کارروائی کی گئی، رینجرز ترجمان کے مطابق سندھ میں 3دن میں 18ہزار37 کھالیں ضبط کیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 356افراد کو گرفتار کیا گیا.

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق پرعمل نہ کرنیوالوں میں ایم کیوایم، جماعت اسلامی،اہل سنت والجماعت،سنی تحریک اور کچھ سماجی تنظیمیں شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ وفاق اور سندھ حکومت کو تمام تفصیلات ارسال کردی جائیں گی، ہیلپ لائن پر کھالیں چھیننے والوں کی شکایت کرنے والوں کے شکر گزار ہیں.

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

    فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

    کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگمہ پلس کی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی ‘نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔

    فلم جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں باکس آفس کا نیا ریکارڈ بنالیا، جس میں فلم نے ایک دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

    ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔

    فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔

    اے آر وائی فلم اور سکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش "جوانی پھرنہیں آنی” برطانیہ، امریکہ ، یورپ اور متحدہ عرب عمارات میں نمائش کے بعد پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

  • جوانی پھر نہیں آنی دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش، مداحوں کارش

    جوانی پھر نہیں آنی دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش، مداحوں کارش

    کراچی : اے آروائی فلمزاورسکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش’’ جوانی پھرنہیں آنی‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش کردی گئی، پہلے دن شائقین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے امڈ آئے۔

    12032023_692725994196689_4362934428722735765_n

    عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پراے آروائی فلمزنے اپنی شاہکار فلم جوانی پھرنہیں آںی پاکستان، بھارت، دبئی  امریکہ، کینیڈا، افریقہ، آسٹریلیا اوریورپ میں نمائش کے لئے پیش کردی ہے۔

    ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔

    KHUL JAYE BOTAL song from the film JAWANI PHIR NAHI ANIPresenting the second song of the film Jawani Phir Nahi Ani"KHUL JAYE BOTAL"Cast: Humayun Saeed, Hamza Ali Abbasi, Ahmed Butt, Vasay Chaudhry, Aisha Khan, Mehwish Hayat, Uzma Khan, Sarwat Gillani, Sohai Ali Abro, Javed Sheikh, Bushra Ansari & Ismail TaraDirected by: Nadeem Baig Producers: Salman Iqbal, Humayun Saeed, Jerjees Seja & Shahzad NasibA joint production of ARY Films & Six Sigma Plus Releasing on Eid ul Azha in Cinemas Across Pakistan, UAE, UK, Australia, Africa by ARY FILMS Posted by ARY Films on Monday, August 31, 2015
    یہ چاروں دوست اپنی زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئےبنکاک کا رخ کرتے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمیخان اور دیگر شامل ہیں۔
    Presenting the Fourth song from the film Jawani Phir Nahi Ani FILM :JAWANI PHIR NAHI ANI DIRECTOR OF MOVIE :NADEEM BAIG SONG :JAWANI PHIR NAHI ANI DIRECTOR OF TITLE SONG :ADNAN MALIKD.O.P:MO AZMI SINGER : AHMAD ALI BUTT FEAT FAIZA MUJAHID AND MADAM NOOR JAHANLYRICS AND COMPOSED BY AHMAD ALI BUTT SONG PRODUCTION : HASIL KURESHIPOST :SHARPIMAGE PRODUCED BY: ARY FILMS AND SIX SIGMA PRESENTS ....Releasing on eid ul azha in cinemas across Pakistan, UK, USA & Middle East Posted by ARY Films on Tuesday, September 15, 2015
      اس موقع پر شائقین نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بے پناہ پسندیدگی کا اظہارکیا اورجوانی پھرنہیں آنی کو سال کی بہترین فلم قراردیا۔ عید الاضحیٰ کے پہلے نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔ غیرملکی سینما گھروں کی فہرست
      جوانی پھر نہیں آنی برطانیہ کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے 12009625_692261127576509_4357888764860115467_n   جوانی پھر نہیں آنی متحدہ عرب امارات کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے 12027810_692261134243175_5472465854032373160_n جوانی پھر نہیں آنی امریکہ کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے 11998872_692261217576500_8406336651511555348_n

  • مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر زبردست کشیدگی

    مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر زبردست کشیدگی

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر زبردست کشیدگی ہیں، مظاہرے اور احتجاج کئے جارہے ہیں، گائے کے ذبیحہ پر پابندی سے لوگوں میں غم و غصہ ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی سے ریاست میں پہلے ہی سے کشیدگی تھی لیکن میرواعظ عمر فاروق یاسین ملک اور حریت کانفرنس کے دیگر رہنماوں کی گرفتاری نے اس کشیدگی کو کئی گُنا بڑھا دیا ہے۔

    عید کے دن وادی کے مختلف حصوں میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

    کشمیر میں کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، کشمیریوں کے احتجا ج کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی حکومت نے انٹر نیٹ سروس ہفتے کی رات تک بند کردی ہے.

    .

  • عید الضحیٰ پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

    عید الضحیٰ پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کل کے لیے اپنا آج قربان کرنے والے جوانوں کو بھولنا نہیں چاہیئے، وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ تمام تر مفادات سے بالا تر ہو کر انتہا پسندانہ رویوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا.

    عید الضحیٰ پر اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ آج کا دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، ان کا کہنا تھا ہماری مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی اپنے آپ کو اعلیٰ انسانی مقاصد کےلیے وقف کر دینے کا نام ہے، ہماری قربانی ہی معاشرے اور قوم کو زندہ رکھتی ہے، یہی وہ جذبہ ہے جو قوموں کو آگے لے کر جاتا ہے۔

  • عید قرباں پر گوشت کھانے میں احتیاط کریں، ڈاکٹرز

    عید قرباں پر گوشت کھانے میں احتیاط کریں، ڈاکٹرز

    کراچی : عیدِ قربان کے موقع پر زیادہ مقدار میں گوشت کھانے والوں کو ڈاکٹروں نے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے کہ گوشت کے غیر ضروری استعمال سے معدے اور پیٹ کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں، کھانے میں اتنی جلدی نہ مچائیں کہ ہسپتال جانا پڑ جائے.

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید پر گوشت کو دھونے کے بعد استعمال کرنا چاہیئے، گوشت کے ساتھ سبزیاں بھی کھائی جائیں تو متوازن غذا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے ۔ گوشت کے مرغن پکوانوں کے ساتھ کاربونیٹڈ مشروبات کا استعمال معدے کو اور بھی نقصان پہنچاتا ہے.

    عید قرباں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ لوگ سنت ابراہیمی کی ادا ئیگی کے بعد کئی دنوں تک قربانی کے گوشت سے بنے لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہو تے ہیں مگر یہی مرغن کھانے جب معمول بن جائیں توطبی مسائل پیداکرسکتے ہیں ۔

    طبی ماہرین کے مطابق گوشت کھانے میں بے احتیاطی سے پیٹ کی خرابی اورمعدے میں تکلیف ہی نہیں ہائی بلڈ پریشرسمیت دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

    ڈاکٹر ارشاد پروفیسر آف میڈیسن کا کہنا ہے کہ بڑی عید پر بڑے مزے کرنے والے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو قربانی کا گوشت ایسے کھاتے ہیں جیسے ایک دن میں پورا بیل ننھے سے معدے میں بھر لینا ہی ان کی زندگی کا مقصد ہے۔

    ڈاکٹر عدنان راؤ کا کہنا ہے کہ ایک ورائٹی ان افراد کی بھی ہے جو بہت تیزی میں کھاتے ہیں یعنی ایک سانس میں سب بوٹیاں کھا جانے کے شوقین لوگ۔

    ڈاکٹرسلمان کاظمی کا کہنا ہے کہ سب سے جذباتی افراد وہ ہیں جو گوشت کے ساتھ ساتھ ہڈی بھی نگل جاتے ہیں، پھر عید کا دن ہسپتال میں حلق میں پھنسی ہڈی نکلوانے میں گزارتے ہیں۔

    ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کے شکار مریضوں کو بھی اعتدال برتنا چاہیے اور صحت مند افراد بھی قربانی کے گوشت کو اپنے معصوم پیٹ کی بجائے ریفریجریٹر میں محفوظ کریں۔

  • ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

    ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

    کراچی : ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد جانور قربان کیے جارہےہیں.

    ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، مساجد عیدگاہوں اور میدانوں میں فرزندان اسلام نے نمازِ عید ادا کی، ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی، ارض وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی کا عزم کیا گیا.

    نمازِ عید کے خطباعات میں علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کے فلسے کو بیان کیا اور ایثار و قربانی کے حقیقی جذبے کو اجاگر کیا، نماز کے اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکار چوکس نظر آئے.

    اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں غیر ملکی سفارت کاروں،سرکاری افسروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی ، دیگر بڑے اجتماعات ، لال مسجد اورگولڑہ شریف میں بھی ہوئے.

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہزاروں مقامات پر نماز کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے ۔ شہر قائد میں پانچ ہزار سے زائد مساجد ، امام بارگاہوں ، عید گاہوں اور کھلے مقامات پرعید الضحی کی نماز کے اجتماعات ہوئے، ان اجتماعات میں ملک میں ترقی و خوشحالی، امن و سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں، کراچی میں عیدکے بڑے اجتماعات گرومندر، بولٹن مارکیٹ، شاہ خراسان، کھارادر، عیدگاہ اور دیگر مقامات پر ہوئے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

    لاہور میں نماز عید الاضحی کے اجتماع بادشاہی مسجد، مسجد وزیر خان ،جامعہ نعیمیہ، جامعتہ المنتظر، جامعہ اشرفیہ اور دیگر مقامات پر منعقد ہوئے۔عید الاضحی کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر عثمان نے شرکت کی جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلی بار گورنر پنجاب نے بادشاہی مسجد میں نماز ادا کرنے کے بجائے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطبہ عید ادا کیا اس موقع پر منی اور کرین حادثہ میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات ،اتحاد امت اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

    پشاور : ملک بھر میں عیدالاضحی کل روایتی جوش وخروش سے منائی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا میں2 عیدیں منانے کی روایت برقرار ہے، پشاور اور کئی علاقوں میں آج عیدمنائی جارہی ہے۔

    پشاور سمیت صوبے پختونخوا کے بعض اضلاع اور قبائلی علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، افغان بستیوں میں بھی عید ہیں جبکہ ڈی آئی خان، کرک، سوات، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، ہری پور، طورغر سمیت اکثراضلاع اور ملک کے باقی حصوں میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

    پختونخوا کے بعض اضلاع میں آج نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس موقع پر ملک کی بقا، سلامتی اور امن و امان کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں اورکھلی جگہوں پر نمازعید کے اجتماعات کل منعقد ہوں گے جن میں علمائے کرام عیدالاضحیٰ کی اہمیت اورفلسفہ قربانی پرروشنی ڈالیں گے، اس موقع پر ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے مسلمان جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔

  • میرا اس عید پرقربانی کا جانورخریدنے سے قاصر

    میرا اس عید پرقربانی کا جانورخریدنے سے قاصر

    کراچی: اداکارہ میرا ایک بارپھرمشکلات کا شکارہوگئیں ہیں ان کی چیک بک ختم ہوگئی ہے لہذا وہ قربانی کا جانور خریدنے سے قاصرہیں۔

    اداکارہ میرا نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی چیک بک میں صفحات ختم ہونے کے سبب وہ رواں سال قربانی کا جانورنہیں خرید پائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی چیک بک کے لئے بنک میں درخواست دے رکھی ہے تاہم انہیں نئی چیک بک تاحال مہیا نہیں کی گئی۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس عید الاضحیٰ پر اداکارہ میرا قربانی کے لئے جانور خرید سکیں گی یا نہیں کیونکہ عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کل 24 ستمبر سے شروع ہورہی ہیں جوکہ عید کے تیسرے دن تک جاری رہیں گی۔

  • نیویارک کے اسکولوں میں عید الضحیٰ کی چھٹی

    نیویارک کے اسکولوں میں عید الضحیٰ کی چھٹی

    نیویارک: نیویارک کے پبلک اسکولوں میں عید الضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، نیویارک کے اسکولوں میں 11 لاکھ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

    مسلم تہواروں کوعام تعطیلات کے کلینڈرمیں شامل کرنے کا فیصلہ 9/11 کے بعد امریکہ جیسے ملک کے سماجی حالات کے تناظر میں غیر معمولی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ نیویارک کے 1800 اسکول ایک مسلم تہوار کے لئے بند ہوں اور آئندہ روز بھی نیویارک کے اسکولوں میں یہودی تہوار ’’یومِ کپر‘‘ کی تعطیل ہوگی۔

    شہرکے میئربل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ اس سے نیویارک شہر کی گونا گوئی ظاہرہوگی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ کرکے انہوں نے الیکشن کمپیئن کے دوران مسلم کمیونٹی سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔


    نیویارک میں مسلم عیدوں پر اسکولوں میں تعطیل کا فیصلہ


    اس سے قبل نیویارک انتظامیہ یہودی اورعیسائی مذہبی تہواروں بپر بھی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

    اس موقع پر جامائیکا مسلم سنٹر کے امام شمسی علی کا کہنا ہے کہ ایک امام اور ایک والد کی حیثیت سے میں بہت خوش ہوں اس سے امریکہ کے مسلمانوں کو اپنائیت کا احساس بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ نیویارک کے پبلک اسکولوں میں مسلمان طلبہ کی تعداد 10 فیصد ہے اور یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ جب امریکہ کے کسی شہرمیں ایسا فیصلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ورمونٹ، میساچیوٹس اورنیوجرسی بھی مسلم تہواروں پرعام تعطیل کا اعلان کرچکے ہیں