Tag: eid ul azha

  • کراچی :عید الاضحی میں قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی :عید الاضحی میں قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی: عید الاضحی میں قربانی کی کھالوں کے لئے تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

    کمشنر کراچی کی اجلاس کو بریفنگ گورنر ہاؤس میں عید الاضحی کے موقع پرصفائی اور آلائشیں اٹھانے و ٹھکانے لگانے سے متعلق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے گورنر سندھ کو تفصیلی بریفنگ د ی۔

     گورنر سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی کہ کراچی میونسپل کا رپوریشن تمام ضلعی میونسپل کا رپوریشنز کے باہمی ربط سے موئثر اور مربوط نظام وضع کرے تاکہ شہر کے کسی بھی علاقے میں گندگی نہ پھیل سکے اس سلسلے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے ۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گورنر سندھ کو بتایاکہ ماضی کی نسبت امسال آلائشیں اٹھانے اور انھیں ٹھکانے لگانے کے بہتر اور موئثر انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر بھر میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے لئے بھی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔اجلاس میں کمشنر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی میں قربانی کی کھالوں کے لئے تمام فلاحی تنظیموں اور اداروں کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے ۔

    گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ قربانی کی کھالوں سے حاصل رقوم آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ افراد میں صرف کرنے کے لئے تمام فلاحی تنظیموں او ر اداروں کو راغب کریں یہ لوگ زیادہ مستحق ہیں ۔

  • عیدالاضحیٰ منانے کیلئے پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری

    عیدالاضحیٰ منانے کیلئے پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری

    کراچی : کراچی سے اپنوں میں عید منانے کیلئے پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر عوام کارش بڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید قریب آتے ہی بس اڈوں،ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈوں پر عوام کا رش بڑھ گیاہے، آبائی علاقوں سے دوسرے شہروں میں روزگار کیلئےآئے افراد کی واپسی میں تیزی آگئی۔

    شہر اقتدار کے باسی سرکاری چھٹیوں سے قبل ہی اپنے علاقوں کو روانہ ہونے کےلئے بس اڈوں پر اہل و عیال سمیت پہنچ گئے۔

    بڑی عید پرحکومت کی جانب سے کئے گئے بڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے عید پر دس ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ۔

    اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان بھی کیا گیا ۔اس کے باجود مسافروں کے آنسو نہ پونچھ سکے اور ٹرانسپورٹ مافیا مسافروں سے من مانےکرائے وصول کررہی ہے۔

  • شاہد آفریدی عید منانے اپنے گاوٗں پہنچ گئے

    شاہد آفریدی عید منانے اپنے گاوٗں پہنچ گئے

    ملک کے مایہ نازکرکٹرشاہد خان آفریدی ان دنوں عید کی چھٹیاں منانے کے لئے اپنے آبائی گاؤں پہنچے ہوئے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹ کی شان سمجھے جانے والے شاہد خان آفریدی آل راوئنڈرہیں اورباؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    Good to be with my family before ZiM tour Posted by Shahid Afridi Official on Monday, September 21, 2015

    2

    کیمروں کی چکاچوند میں اپنی زندگی کا بیشترحصہ بسرکرنے والے اپنی نجی زندگی میں انتہائی سادہ شخصیت کے حامل ہیں اورایک عام آدمی کی سی زندگی گزارتے ہیں۔

    3

    شاہد آفریدی فاٹا کی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ضلع کوہاٹ میں واقع اپنے آبائی گاوٗں تنگی باڑہ میں ایک 16 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال بھی قائم کیا ہے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

    7

    ان کا ماننا ہے کہ معاشرے سے انہوں نے جوعزت حاصل کی ہے تو اب ان کا بھی فرض ہے کہ سماج کی خدمت کرکے اپنا فرض ادا کریں۔

    6

    شاہد خان آفریدی کا ماننا ہے کہ شہروں کی زندگی بادشاہوں کی سی زندگی ہے جہاں ہر قسم کی سہولت میسر ہے اور اگر کسی کو زندگی کی اصل مشکلات دیکھنی ہیں تو وہ خیبر پختونخواہ کے دیہاتوں کا رخ کرے جہاں کچھ بھی نہیں ہے نا بچوں کے لئے تعلیم، نہ کھیل کے لئے میدان اورنہ ہی طبی سہولیات میسرہیں۔

    1

    شاہد آفریدی کو ان کی عوامی مقبولیت کے سبب اینٹی پولیو ممہم کا سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے جلد ہی قومی ٹیم کے ہمراہ زمبابوے کادورہ کریں گے۔

    10

  • عید الاضحیٰ کیلئے اسپیشل بہاری کباب کی ترکیب

    عید الاضحیٰ کیلئے اسپیشل بہاری کباب کی ترکیب

    اسپیشل بہاری کباب

    kabab

    اجزاء

    گوشت انڈر کٹ کا پسندوں کی طرح کٹا ہوا                   آدھا کلو

    دہی                                                                        ایک کپ

    نمک                                                                      حسبِ ذائقہ

    لال مرچ                                                                   2 چمچ

    پسی ہوئی خشخش                                                     2 چمچ

    دھنیا کوٹا ہوا                                                           2 چمچ

    گرم مصالحہ                                                            2چمچ

    پپیتا                                                                        2 چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ                                                 2 چمچ

    زیرہ

    سرسوں کا تیل                                                       2 چمچ

    bihari_kebab

    ترکیب

    دہی میں سارے مصالحے ڈال کر مکس کر لیں، پھر گوشت پر لگا کر 4 سے 5 گھنٹے رکھ لیں، پھر سیخوں پر بنالیں یا اون میں 350 ڈگری پر آدھا گھنٹہ کے لئے  یا پھر 2 چمچ تیل میں فرآئی پین پر بنالیں۔

    چٹنی

    چٹنی کے لئے 6 سے 8 بڑی لال مرچ سرکہ میں بھگو کر رکھ لیں، ایک کپ املی کا رس، 2 چمچ گڑ، نمک، بھنا زیرہ ایک چمچ، ثابت دھنیا 1 چمچ، لہسن کے جوئے 6 سے 8 عدد اور بڑی لال مرچ گرائنٹ کرلیں۔

  • فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی

    فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی عیدالاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،مذکورہ فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔

    1

    فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔

    2

    یہ چاروں دوست اپنی زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئےبنکاک کا رخ کرتے ہیں،   فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔

    3

    فلم کا پہلا پریمیئر انیس ستمبر کولاہور اور دوسرا بیس ستمبر کوکراچی میں  منعقد ہوا، اس موقع پر صدراے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، بھارتی فلم سازمہیش بھٹ اورفلم کی کاسٹ سمیت لالی ووڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    اس کے علاوہ فلم کا تیسرا پریمئیر دبئی میں منعقد ہوا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی،۔

    فلم اے آر وآئی میڈ ان پاکستان کمپین کے تحت عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔

  • عید الاضحی کے موقع پر دس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحی کے موقع پر دس عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الاضحی کے لیے دس عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق عید الاضحی کے لیے مختلف شہروں میں دس اسپیشل ٹرینوں کا آغاز بائیس ستمبر کو ہوگا، اس روز تین اسپیشل ٹرینیں کراچی سے لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ ایک سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے بھی روانہ ہوگی۔

     تئیس ستمبر کو ایک سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے جبکہ جمعرات چوبیس ستمبر کو دو سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے لاہور، دوسپیشل ٹرینیں لاہور سے راولپنڈی اور ایک سپیشل ٹرین راولپنڈی سے ملتان کے لیے روانہ ہوگی۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 24 سے 26 ستمبر تک ہوں گی

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 24 سے 26 ستمبر تک ہوں گی

    اسلام آباد: حکومت نےعیدالاضحی کے موقع پر24 ستمبر سے 26 ستمبر تک کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 24 ستمبر سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی۔

    حکومت نے خوشی کے اس موقع پر تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جو کہ 24 سے 26 دسمبر تک جاری رہیں گی تاہم عوام کو 27 ستمبر کو اتوار ہونے کے سبب ایک چھٹی اضافی ملے گی۔

    دریں اثنا پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے مدقابل اس کمیٹی کو بھی خیبر پختونخواہ کے کسی حصے سے چاند نظرآنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم پوپلزئی کمیٹی نےعیدالاضحیٰ کومنانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی

    ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، چاند نظرنہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی سمیت ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا گیا ہے۔

    چاند نظرآنے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر مرکزی کمیٹی نے زونل کمیٹیوں سے رپورٹ طلب کی اور ملک کے کسی بھی خطے سے شہادت موصول نہ ہونے کے باعث چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ آج چاند نظرآنے کا امکان انتہائی کم ہے۔

    رویت ہلال کمیٹی royet کے سربراہ مفتی منیب نے اعلان کیا ہے کہ یکم ذوالحج 16 ستمبرکو ہوگی اورعید الاضحیٰ 25 ستمبر 2015بروزجمعہ ہوگی۔

  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس جاری

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس جاری

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی سمیت ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج چاند نظرآنے کا امکان انتہائی کم ہے۔

    آج چاند نظرنہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر 2015 بروزجمعہ ہوگی

  • کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    کوئٹہ: ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث کوئٹہ میں سبزیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

    ملک کے مختلف شہروں میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات بڑے شہروں میں بھی نظر آنے لگے، مختلف شہروں میں سبزیاں اور پھل بھی نایاب ہو گئے۔

    کوئٹہ میں بھی سبزیوں کی ترسیل متاثر ہونے سے ان کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

    سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی ترسیل میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اگر قلت برقرار رہی تو قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔