Tag: Eid ul Fitar

  • عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کی مرہون منت ہیں، آرمی چیف

    عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کی مرہون منت ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ہے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔

    سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہے اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر رحمتیں ہمیشہ قائم رکھے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے  اور عید کے موقع پر فوجی جوان اپنے گھروں سے دور اورملکی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان خوشیوں یقینی بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

  • ماہ رمضان میں کراچی کے شہری پانی کو ترس گئے، ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی

    ماہ رمضان میں کراچی کے شہری پانی کو ترس گئے، ٹینکرمافیا کی چاندی ہوگئی

    کراچی : شہر قائد کے عوام ماہ رمضان میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، عید الفطر کی آمد آمد ہے لیکن کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش تاحال برقرار ہے، ٹینکر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب ہے اور کراچی میں پانی نایاب ہوگیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش سے شہری پریشان ہوگئے، ٹینکر مافیا بھی بے لگام ہوگئی، ٹینکر مافیا نے پانی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، بفرزون ،پی آئی بی ،بلدیہ ٹاؤن، گلستان جوہر، کورنگی لانڈھی میں پانی نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    میٹرویل میں دو ماہ سے پانی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے، پانی کے بحران سے ٹینکر مافیا کی عید سے پہلے عید ہوگئی، موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    کراچی والوں کا کہنا ہے بجلی ہے نہ پانی ماہ ر مضان میں شہریوں کو سہولیات دینے کے بجائے چھین لی گئی ہیں۔ پانی کے بحران کے باعث شہری ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

    شدید گرمی کے موسم میں شہرمیں پانی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سوال یہ ہے کہ سندھ میں نئی آنے والی نگراں حکومت قلت آب سے نمٹنے کیلئے عملی اقدام کب اٹھائے گی؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزپیرعید الفطرمنائی جائیگی

    ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزپیرعید الفطرمنائی جائیگی

    اسلام آباد : پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، جبکہ بھارت میں بھی عید  کا چاند نظر آگیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل پاکستان کو چاند مبارک ہو۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد کل بروز پیر یکم شوال المکرم 26جون کو ملک بھر میں مذہبی جوش خروش کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں ملیں۔ مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق کمیٹی میں شامل تمام علماء کرام کی موجودگی میں ملک کے مختلف مقامات سے عید کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

  • پی ایس او نے عید کے موقع پر پیٹرول سستا کردیا

    پی ایس او نے عید کے موقع پر پیٹرول سستا کردیا

    اسلام آباد : پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک بھر کے عوام کو عیدالفطر کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق آج سے عید الفطر کے تین دن پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک بھر کے عوام کیلئے اپنے تمام پیٹرول پمپس پر آج بروز ہفتہ سے عید کے تین دن تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ کمی کااعلان کیا ہے۔

    یہ آفرملک بھر میں پی ایس او کے تمام پیٹرول پمپوں کیلئے ہے جس کے بعد پیٹرول اب 72.80 کے بجائے 71.80 فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

  • عید الفطر پر بنائیں لذیذ شیر خرما

    عید الفطر پر بنائیں لذیذ شیر خرما

    عید رنگوں اورخوشبوں کا تہوار ہے، ہر چہرہ خوشی و مسرت کے احساس سے چمکتا نظر آتا ہے، عید کے خوشیوں بھرے تہوار کے موقع پر ہر گھر میں خواتین مختلف قسم کے میٹھے اور نمکین پکوانوں کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں،اور اپنے گھر والوں اور گھر آنے والوں مہمانوں کی تواضع انہی لذیذ پکوانوں سے کرتی ہیں۔

    خوشی کے موقع پر دیگر تیاریوں کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کیلئے خوش ذائقہ اور لذیذ شیر خرما بنا کر ان کی خوشیوں کو دوبالہ کریں۔

    اجزاء

    سویاں – 250 گرام

    گھی – 150 کرام

    دودھ – 2 لیٹر

    چینی – 250 گرام

    پستہ – 15 گرام

    بادام – 50 گرام

    چھوہارے – 15 گرام

    کیوڑہ کھانے والا- 2 کھانے کے چمچ

    سبز الائچی – 8 دانے

    ترکیب

    ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں پھر سبز الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیں، جب خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کر اتنا پکائیں کہ سویاں سرخ ہوجائے۔

    ایک دوسرے پین میں دودھ اور چھوہارے ڈال کر اتنا پکائیں کہ دودھ تین چوتھائی رہ جائے تو چولھا بند کردیں، پھر اس دودھ کو سویوں میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں، تھوڑی دیر بعد اس میں چینی ڈال کر پکائیں اور بادام اور پستہ بھی ڈال دیں پھر کیوڑہ ڈال کر چولھا سے اتار لیں۔

    لذیذ شیر خرما تیار ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عید الفطر: اے ٹی ایمز سے رقوم کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ہدایات

    عید الفطر: اے ٹی ایمز سے رقوم کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ہدایات

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی خصوصی ٹیمیں عید الفطر کے موقع پر اےٹی ایمز کی انسپکشن کریں گی بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام بینک اےٹی ایمز سے کرنسی کی بلارکاوٹ فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر عوام کو رقوم کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ خصوصی ٹیمیں اے ٹی ایمز کی انسپیکشن کریں۔

    اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال40ارب روپے کے نئےنوٹ جاری کیے، ایس ایم ایس سروس سے عوام کو 25ارب روپے کےنئے نوٹ جاری کیے گئے، تاہم اب اسٹیٹ بینک کی جانب سے مخصوص تعداد تک پہنچنے کے بعد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کا اجرا بند کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 جون تک اسٹیٹ بینک اور دیگر کمرشل بینکوں نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر میں 16 لاکھ سے زائد شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے تھے۔

    ترجمان کے مطابق ملک بھر کے بینکس اورمالیاتی ادارے کل بروز ہفتہ سے5روزکیلئےبند رہیں گے۔ تمام بینک اور مالیاتی ادارے عیدالفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر 26 جون سے بدھ 28 جون 2017ء تک بند رہیں گے جبکہ 24جون ہفتہ اور25جون اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک نہیں کھلیں گے۔

  • دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    دبنگ خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر جاری

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا ٹیژر ریلیز کردیا گیا ہے‘  ٹیوب لائٹ عید الفطر کے موقع پرفلم بینوں کے سامنے نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    ٹیوب لائٹ کی ڈائرکشن کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے ہیں، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کوئی بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ چینی اداکارہ ’زوہو زوہو‘ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، فلم کو انڈٰیا، کے علاوہ چین میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    اداکارہ زوہو زوہوکا کہنا ہے کہ ’’ امید ہے کہ ٹیوب لائٹ انڈیا اوردیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ چین میں بھی اچھا بزنس کرے گی‘‘۔

    ٹیوب لائٹ کی کہانی سن 1962ء میں ہونے والی انڈو چائنہ جنگ پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ لداخ اور منالی میں کی گئی ہے۔


    فلم’ٹیوب لائٹ‘ نےریلیز سےقبل ہی دھوم مچادی


    دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کی عید الفطر اسٹارر بجرنگی بھائی  میں ’منی کے مرکزی کردار‘ کی طرح ٹیوب لائٹ میں بھی ایک چائلڈ اداکار متین رائے کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان بھی فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہی نہیں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی سولجر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

     بھارت کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹیوب لائٹ فلم کو ریلیز سے  پہلے ہی کامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔

     

  • سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کیا پاکستان میں روشنی دے پائے گی؟

    سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کیا پاکستان میں روشنی دے پائے گی؟

    لاہور: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فلم کی خاص بات سلمان خان اور ان کے مدمقابل چائنیز اداکارہ ہیں، پاکستانی فلم پروڈیوسرز مذکورہ فلم کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی فلم ٹیوب لائٹ رواں برس عید الفطر پر ریلیز ہورہی ہے، فلم کی کہانی بھارت اور چین کے درمیان ہونیوالی جنگ پر مبنی ہے، فلم میں ہیروئن کا کردار بھی ایک چائنیز اداکارہ ادا کر رہی ہیں۔

    فلم کی ڈائریکشن کے فرائض کبیرخان نے انجام دئیے ہیں، ڈائریکٹر کبیر خان اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان اور دیگر کامیاب فلمیں بناچکے ہیں۔ پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن، پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لوکل فلم میکرز ہرممکن طور پر فلم ٹیوب لائٹ کی پاکستان میں ریلیز کو روکنے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں۔

    اس کے علاوہ سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے بھی ماضی میں کئی بار یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کو پہلی ترجیح دینی چاہیئے اور پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل طور پرپابندی عائد کردینی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ عید الفطر پر ہی پاکستانی اداکار شان کی فلم یلغار، اور پروڈیوسر سہیل خان کی فلم شور شرابہ ریلیز ہونے جارہی ہیں، قوی امکان ہے کہ مزید پاکستانی فلمیں بھی عید الفطر پر ریلیز ہوں۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور سلطان کی عید الفطر پر ریلیز سے سنیما مالکان کی تو چاندی ہوگئی تھی مگر اُس وقت جو پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا تھا۔

    پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ اگر بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ٹیوب لائٹ عید الفطر پرریلیز کی گئی تو یہ اقدام سو فیصد لوکل سنیماؤں کے خلاف ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے بھارتی فلموں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ پاکستان میں روشنیوں کی کرنیں بکھیر سکے گی؟


    Chat Conversation End

  • سوات میں عید کےچھٹے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    سوات میں عید کےچھٹے روز بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    سوات : عید الفطر کے چھٹے روز بھی سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے سوات کی رونقوں کو چار چاند لگ گئے ہیں۔

    عید کی چھٹیاں ہو اور اوپر سے ملک میں جھلسا دینے والی گرمی میں سوات کا خوشگوار موسم تو ایسے میں ملک بھر کے سیاحوں کو سوات آنے سے کون روک سکتا ہے اور پانچ دنوں میں ملک بھر سے ایک لاکھ گاڑیوں میں پانچ لاکھ سیاحوں نے سوات کارخ کرلیا ہے۔

    انہوں نے سوات میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں ،اور آنے والے سیاح پُر فضاء مقامات پر خوشگوار موسم اور عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    سیاحوں کی آمد کے بعد ہوٹلوں میں جگہ کم پڑگئی ہے ،بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کے وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہوگیاہے، جس کو کنٹرول کرنے کیلئے پاک فوج کے جوان میدان میں نکل آئے اور ٹریفک کو رواں دواں کیا۔

    آنے والے سیاحوں نے جگہ جگہ پر ڈھول کے تاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب موج مستی کی۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی میاں نوازشریف کو ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد

    بھارتی وزیراعظم مودی کی میاں نوازشریف کو ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لند ن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی، جس پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون پر عید کی مبار ک باد دی۔


    Indian Prime Minister Narendra Modi telephones… by arynews

    وزیراعظم نواز شریف نے صدرمملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز نے اجازت دی تو فوری طور پر وطن واپس آجاؤں گا،میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں خود ہم وطنوں کے درمیان آنے کو بے چین ہوں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی ہے، اور امید ہے کہ وہ جلد وطن واپس لوٹیں گے۔