Tag: Eid ul Fitar

  • قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    قہقہوں سے بھرپور فلم ’رانگ نمبر ‘ کی تعارفی تقریب

    کراچی (رپورٹ : شاہ جہاں خرم  / تصاویر پیار علی ) وائی این ایچ فلمز کی پیشکش اور اے آروائی فلمز کی جانب سے ریلیز ہونےوالی فلم رانگ نمبر قہقوں سے بھرپور ایک زبردست تفریحی فلم ہے ، جس کا پاکستانی فلم بینوں کا شدت سے انتظار تھا، یہ فلم اس عید الفطر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلم رانگ نمبر کی تعارفی تقریب  منعقد ہوئی، جس میں معروف اداکار جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش تیمور، وقار علی ،محسن علی، دانش نواز اداکارہ سوہائی علی ابڑو ودیگر نے شرکت کی۔

    نامور اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز کی سلور اسکرین کیلئے بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے، فلم رانگ نمبر مزاح، ایکشن، ڈرامہ اور رومان سے بھرپور فلم ہے ۔

    رانگ نمبر میں برجستہ تنزو مزاح کے حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز کاکہنا ہے کہ یہ فلم مزاحیہ موضوعات کیلئے میرے جنون کی واضح عکاسی کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ رانگ نمبر کے نام سے بننے والی فلم کیلئے یقین ہے کہ یہ فلم عوام کو مکمل تفریح فراہم کرے گی اور انہیں مسکرانے پر مجبور کرے گی ۔

    وقار علی کی ترتیب دی ہوئی موسیقی اور محسن علی کے قلم سے نکلے ہوئے لوٹ پوٹ کردینے والے مکالموں کے باعث فلم شائقین کیلئے ایک موضوع بن چکی ہے۔

    فلم کے گانے زاہد حسین نے ترتیب دیئے ہیں جو فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلیں گے۔ اے آروائی فلمز کے مطابق پاکستانی سینما تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔


    Kundi VIDEO Song (Wrong Number) Pakistani Movie…

    مختلف موضوعات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں، اے آروائی فلمز کو اس بات کا فخر ہے کہ وہ رانگ نمبر کی ریلیز کے ذریعے فلم بینوں کیلئے سینما کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھانے کے حوالے سے پیش رو کا درجہ رکھتے ہیں۔

    رانگ نمبر مکمل طور پر پاکستان میں بنائی گئی ہے ، تمام تکنیکی کام پاکستان میں مکمل کیا گیا ہے۔

    اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو ایم جرجیس سیجا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اے آروائی کے بینر تلے پاکستان میں بنائی گئی ہر فلم کے ساتھ پھلتی پھولتی جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اے آروائی فلمز کی کوشش  ہے کہ فلم بینوں کو ہر بار مختلف قسم کی فلمیں پیش کی جائیں۔


    Wrong Number HD Official Movie Teaser Trailer…

  • سمندرمیں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دارحکومت ہے،عبداللہ حسین ہارون

    سمندرمیں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دارحکومت ہے،عبداللہ حسین ہارون

    کراچی :اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب اور سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون نے عیدالفطر کے موقع پر سی ویو کے ساحل میں ڈوبنے کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر اپنی گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ساحل سمندر میں شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

    اپنے جاری بیان میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کے باوجود سندھ حکومت کی شہری انتظامیہ حفاظتی اقدامات کرنے سے گریزاں ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ ماضی میں تفریحی مقامات بالخصوص ساحل سمندر پر حفاظتی اقدامات کے تحت دفعہ 144 لگائی جاتی تھی ۔لیکن اس مرتبہ عیدالفطر پر ساحل سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نہ ہونے کے برابر تھی اور نہ ہی اس پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوام کو صحیح طریقے سے آگاہ کیا گیا۔

    عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث ان کی بنائی ہوئی شہری حکومت نے اپنا کام ہی نہیں کیا اور ان کے حفاظتی انتظامات میں لاپرواہی کی وجہ سے معصوم عوام میں سے لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

  • عید الفطر:اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکنگ سسٹم کو چونسٹھ ارب روپے کی فراہمی

    عید الفطر:اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکنگ سسٹم کو چونسٹھ ارب روپے کی فراہمی

    کراچی :عید کی تعطیلات میں ملک بھر رقم کی قلت کو دور کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے چونسٹھ ارب روپے جاری کئے گئے، عید کے موقع پر بینکوں میں روپےکی قلت کو دور کرنےکیلئے اسٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم کو چونسٹھ ارب روپے فراہم کئے۔

    اسٹیٹ بینک نے یہ رقم بینکنگ سسٹم کو گیارہ روز کیلئے فراہم کی ہے۔ تعطیلات سے ایک روز پہلے پیر کو ملک بھر میں بینکوں میں صارفین کا رش دکھائی دیا۔ رمضان المبارک میں بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کو رقم کی فراہمی کا سسلسلہ جای رہا۔ اسٹیٹ بینک نے جولائی میں تین سو بیالیس ارب پچاس کروڑ روپے فراہم کئے۔

  • آج پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے

    آج پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے

    آج پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے اور نہائیت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ  منائی جا رہی ہے، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اور پاکستان کی سلامتی بقا اور خوشحالی کے دعائیں مانگی گئیں۔،

    ملک بھر میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں علما اور خطیبوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہا پسندی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اسلام تو امن و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے، نماز عید کے اجتماعات میں اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں بزرگوں، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔

    عید الفطر کےموقع پروزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین سمیت ملک بھر کی ممتاز شخصیات نےعیدالفطر پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے، صدر مملکت نےقوم کے نام اپنےپیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کو بھی یاد رکھیں، عیدالفطر کا مقصد لوگوں کےدرمیان محبت کو بڑھانا ہے۔

    ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارک باداپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کا تہوار مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کاتحفہ ہے،دنیا بھر کے مسلمان عید کی خوشیوں میں مشکلات و ظلم کا شکار اپنے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اور بے سہاراوٴں، یتیموں ، بیواوٴں ، مظلوموں ،کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں، مسلم لیگ فنکشنل کےرہنما، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے بھی اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دی گئی ہے۔

  • سعودیہ،خلیجی ملکوں،یورپ،بنگلادیش میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے

    سعودیہ،خلیجی ملکوں،یورپ،بنگلادیش میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے

    رمضان کا مہینہ تمام تر رحمتیں اور برکتیں نازل کرتا رخصت ہوا، دنیا بھر کے کئی ممالک میں مسلمان آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید منا رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے مسجد نبوی میں نماز عید ادا کی۔

    سعودی عرب ، خلیجی ریاستوں، متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ کے ممالک، جاپان، جرمنی، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے،  نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مکہ میں مسجد الحرام میں ہوا۔ لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماع میں شرکت کی۔

    شام، مصر، کویت، عراق، ایران، اور اردن میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے،  ساٹھ فیصد مسلمانوں کی آبادی پر مشتمل ملائیشیا کے عوام بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منارہے ہیں، لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کرنے کے بعد مسلم امہ اور خصوصا غزہ کے لیے دعائیں کیں۔

    امریکا میں زیادہ تر اسلامی تنظیموں اور مساجد نےآج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی۔ آسٹریلیا سمیت مشرقی ایشیائی ممالک بھی آج ہی عید منا رہے ہیں۔

  • عید 29جولائی کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    عید 29جولائی کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی : عیدالفطر میں ابھی کئی دن باقی ہیں لیکن سائنسی بنیادوں پر چاند اٹھائیس جولائی کو نظر آنے اور عیدالفطر انتیس جولائی کو ہونے کے امکانات پیداہوگئے ۔

    محکمہ موسمیات نے اٹھائیس جولائی کو پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظرآنے کی پیشن گوئی کردی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے آخر میں مطلع صاف ہوجائے گااس لئے اٹھائیس جولائی کوسائنسی بنیادوں پرچاند کی رویت کے واضح امکانات موجود ہیں، چاند کی رویت کے امکانات سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہیں،جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ واضح ہیں، سائنسی لحاظ سے عید انتیس جولائی کو ہونے کے امکانات ہیں۔

  • عیدالفطر کے موقع پر 11اسپیشل مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عیدالفطر کے موقع پر 11اسپیشل مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

       لاہور :ریلوے انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے گیارہ اسپیشل مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور 26جولائی کو صبح گیارہ بجے پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی
    ریلوے حکام کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26جولائی کو کراچی کینٹ سے رات ساڑھے آٹھ بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی ، تیسری اسپیشل ٹرین 26جولائی کو ساڑھے گیارہ بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی ۔27

    جولائی کو چوتھی اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے گیارہ بجے دن لاہور کے لیے 28جولائی کو پانچویں اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے صبح سات بجے ملتان کے لیے ، چھٹی اسپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے گیارہ بجے لاہور کے لیے جبکہ ساتویں اسپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے ہی اسی روز سہ پہر چار بجے پشاورکینٹ سے لاہور کےلیے روانہ ہوگی ۔ 29

    جولائی کو آٹھویں اسپیشل ٹرین لاہور سے رات بارہ بجے ملتان کے لیے ، نویں اسپیشل ٹرین 30جولائی کو ملتان کینٹ سے صبح نو بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی ، دسویں اسپیشل ٹرین اسی روز سہ پہر دوبجے لاہور سے کراچی کے لیے جبکہ گیارھویں اسپیشل ٹرین یکم اگست کو لاہور سے سہ پہر چار بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی ۔