Tag: eid ul fitr

  • عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کے ساتھ عید الفطر کی تصاویر شیئر کردی

    پاکستانی اسٹار جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید نے عید الفطر پر بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    عروہ حسین اور فرحان سعید پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑی ہیں، اس جوڑی نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور اس دوران وہ پوری طرح مضبوط رہے ہیں۔

    اب پاکستان کا یہ خوبصورت جوڑا ایک خوبصورت بچی جہاں آرا کے والدین ہیں اور ان کی چھوٹی بچی بھی اس عید الفطر کو اپنے اسٹار والدین کے ساتھ نئے انداز میں منا رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں عروہ حسین اور اس کی بچی گلابی رنگ میں ٹوئنگ اور فرحان سعید کو بھی فرشی شلوار میں دیکھا گیا۔

    عروہ حسین نے اس فرشی شلوار کے ساتھ گول دامن کی چھوٹی قمیص پہنی جس کی پف سلیوس اس کو مکمل طور پر 70 اور 80 کی دہائی کے لباس کا لُک دے رہی تھی۔

    عروہ حسین کی اس سادہ مگر اسٹائل فرشی شلوار ڈریس پر صرف قمیص کے گلے پر سلور کام دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پورا سوٹ بالکل سادہ ہے لیکن پھر بھی عروہ اور انکی بیٹی پر خوب جچ رہا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ‘ مینوں سب ملیا’ ساتھ ہی انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

  • وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

     

  • ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

    ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اے آر وائی نیٹ ورک کی طرف سے بھی اہل وطن کو عید مبارک۔

    سیاسی رہنما بھی اپنے آبائی شہروں میں عید منا رہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری نوابشاہ، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور میں عید منا رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں نماز عید ادا کی، وفاقی وزرا خواجہ آصف سیالکوٹ، احسن اقبال نارووال اور محسن نقوی لاہور میں عید منا رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نمازعید ادا کی، نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کراچی میں اور پی ٹی آئی کے سربراہ بیرسٹر گوہر ضلع بونیر میں اپنے گاؤں میں عید منا رہے ہیں۔

    صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے، صدر مملکت نے کہا دعا گو ہوں کہ یہ دن ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے، پاکستانی قوم فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عید کے موقع پر وطن کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کریں، ایسے لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے پاس وسائل نہیں، کشمیری، فلسطینی بھائیوں کو خاص طور پر یاد رکھنا چاہیے۔

  • یو اے ای، کویت، قطر اور بحرین میں عید الفطر 10اپریل کو منائی جائیگی

    یو اے ای، کویت، قطر اور بحرین میں عید الفطر 10اپریل کو منائی جائیگی

    یو اے ای میں بھی پیر کے روز عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی، جبکہ کویت، قطر اور بحرین میں بھی عیدالفطر بدھ کو ہوگی۔

    خبر رساں ادارے امارات الیوم کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کیا گیا، بعد میں اعلان کیا گیا کہ تمام شرعی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیر کو چاند نظر آنا ممکن نہیں تھا۔

    اعلان کیا گیا کہ منگل 9 اپریل کو 30 رمضان المبارک ہے اور بدھ 10 اپریل کو یکم شوال ہو گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل پریذیڈنسی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے‘۔

    عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی۔

    دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا اختتام

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،مملکت میں عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔

  • عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اے آر وائی فیملی کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر ڈاکٹرعارف علوی نےفیصل مسجد میں نمازعیدالفطراداکی، اس کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات، اسلامی ممالک کے سفرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مختلف چھوٹے بڑے اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا۔

    عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

  • طلبا کیلئے عید کی خوشیاں ڈبل، تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    طلبا کیلئے عید کی خوشیاں ڈبل، تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیوں کا اعلان

    لاہور:پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 2 تا 5 مئی کو ہوں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی تاہم انھوں نے عید الفطر پر 4چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

  • پاک فوج عید الفطر پر بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے مصروف عمل

    پاک فوج عید الفطر پر بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے مصروف عمل

    اسلام آباد: پاک فوج عید الفطرپر شہریوں کی حفاظت کیلئےشب وروز مصروف عمل ہے، دن، رات،گرمی،بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پوری قوم عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، ایسے میں قومی جذبے سے سرشار پاک فوج کے جوان کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر یقینی بنانےکیلئےسول اداروں کی معاونت میں مصروف ہیں۔

    سرحدوں کی حفاظت ہویا کرونا،فوج نےعوامی توقعات پرپوراترنےکی کوشش کی، پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو راشن، فیس ماسک اور دیگر ضروری اشیا پہنچائی۔

    عید پربھی پاک فوج کے جوان ملک کے طول و عرض میں فرائض نبھانے میں مصروف ہیں، کیونکہ امن اور عوام کی حفاظت ہی پاک فوج کے جوانوں کا نصب العین ہے، دن ہو یا رات،گرمی، بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔

    این سی او سی کے فیصلوں کے باعث گذشتہ ماہ چھبیس اپریل کو پاک فوج کو سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کی حفاظتی تدابیر میں بہتری شروع ہوئی اس وقت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر پر 72فیصد عمل کیاجاچکا ہے۔

  • ملک بھر میں نماز عید کے روح پروراجتماعات، فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں

    ملک بھر میں نماز عید کے روح پروراجتماعات، فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں

    اسلام آباد: ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبےکےساتھ منائی جا رہی ہے، نمازعید کے روح پروراجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر،فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    عید الفطرکے موقع پر تمام شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی کے مختلف مقامات پر نماز عید کےا جتماعات ہوئے، گرومندر پر سبیل والی مسجد میں نماز عید ادا کی گئی جہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نمازعیدالفطرادا کی گئی ، بادشاہی مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، گورنرپنجاب چوہدری سرور نےنماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کی۔

    لاہور کے جامعہ نعیمیہ میں بھی نماز عید کااجتماع ہوا، مفتی راغب نعیمی نے نماز عید پڑھائی۔

  • صدراوروزیراعظم کی قوم کوعید الفطرکی مبارک باد

    صدراوروزیراعظم کی قوم کوعید الفطرکی مبارک باد

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی۔

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ قوم اپنے اندر اخوت، بھائی چارے کوصلہ رحمی کو فروغ دے اور ذاتی، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب سے بالاتر ہو کر ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ عید الفطر کا تہوار اسلامی اقدار اور روایات کا مجموعہ اور مذہبی تعلیمات کا آئینہ دار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی بھی مستحق افراد کے ساتھ جوش وجذبے سے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر عید کا تہوار حقیقی معنوں میں منا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ریاست مدینہ انسانی تاریخ میں ایک عظیم مثال ہے جو پورے بنی نوع انسان کے لیے رحمت اور فلاح کا باعث بنی۔

    عمران خان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنا دے جو ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے۔

    ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  • ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

    ملک بھرمیں عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کی نماز اسلام آباد میں بنی گالہ میں قائم مسجد میں ادا کی۔ سیکیورٹی اسٹاف اور دیگر ملازمین نے بھی وزیراعظم کے ساتھ نماز ادا کی۔

    وزیراعظم پاکستان نے عید الفطر کی نماز کے بعد لوگوں سے عید ملی اور مبارک باد دی۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ زرداری ہاؤس میں نماز عید الفطر ادا کی اور ملک کی خوشحالی، سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید ادا کی۔ سندھ کے سابق و موجودہ وزرائے اعلیٰ نے بھی ساتھ ہی نماز عید ادا کی۔

    اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں سیاسی وسماجی شخصیات، اسلامی ممالک کے سفرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

    کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا جہاں گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    عیدالفطر کے موقع پرشہرقائد کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دیے، اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے تھے۔

    عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

    مختلف زبانوں میں عید الفطر کا کیا نام ہے؟

    کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی عید کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر بھی مختلف چھوٹے بڑے اجتماعات کا سلسلہ جاری رہا۔

    عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منعقد کیا گیا۔

    عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔