Tag: Eid-ul-Fitr Holidays

  • وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

    اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

     

  • کویت : ملازمین کو عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    کویت : ملازمین کو عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

    کویت سٹی : کویت کے ماہرین فلکیات کے مطابق اس سال رمضان المبارک اپنے دن روزے پورے کرے گا جس کی وجہ سے عید الفطر کی 09 چھٹیاں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں ماہرین اور فلکیات سینٹر نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس سال ماہ رمضان میں 30 روزے پورے ہوں گے۔

    جس کے مطابق عید الفطر کا پہلا دن پیر 2 مئی کو ہوگا۔ ان اوقات کی بنیاد پر جمعہ 29 اپریل سے 07 مئی بروز ہفتہ تک عید کی چھٹیاں 9 دنوں کی ہوں گی۔

    اتوار یکم مئی سے 04 اپریل تک عام تعطیلات ہوں گی جبکہ جمعرات 5 مئی کو بھی چھٹی کا دن شمار کیا جائے گا کیونکہ وہ دو تعطیلات کے درمیان آتا ہے تاہم ختمی فیصلہ عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر ہی منحصر ہے۔

    یاد رہے کہ کویت کے قانون کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ دو تعطیلات کے بعد آنے والا دن بھی چھٹی میں تصور کیا جاتا ہے۔