Tag: eid ul fitr

  • ماہ شوال: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

    ماہ شوال: چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

    کراچی : رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا کل تیسواں روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں ماہ شوال  1439 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    کراچی کے علاوہ دیگر صوبائی اور ضلعی علاقوں میں رویت ہلال کی کمیٹیوں کا اجلاس متعلقہ دفاتر میں منعقد ہوا جہاں علماء کرام کی موجودگی میں شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے اور موصول ہونے والی شہادتوں کو مرکزی کابینہ کی طرف بھیجا گیا۔

    مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ماہرین فلکیات، نیو افسران سمیت وزارت مذہبی امور کے نمائندے اور رویت ہلال کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے شوال کے رویت کی کوئی قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا کل تیسواں روزہ ہوگا اور  پاکستان میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔

    اس سے قبل ریسرچ ہلال کونسل نے چاند نظر آنے کے کم امکانات ظاہر کیے تھے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شوال کےچاندکی پیدائش14جون رات 12بجے ہوئی اور  شام تک اس کی عمر 19گھنٹے 3منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا مطلع جزوی ابر آلود اور صاف ہے جس میں چاند آسانی کے ساتھ دیکھا جاسکے گا، غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کا دورانیہ 39 منٹ تک کا تھا۔

    اجلاس سے قبل مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی، وقت ختم ہونے کے بعد میں ہی پورے ملک کے لیے اعلان کروں گا۔

    اُن کا کہنا تھاکہ رویت ہلال کمیٹی کااجلاس بندکمرےمیں ہوگا،چاندکی رویت سےمتعلق اندازوں اورمفروضوں پر کوئی کان نہ دھرے ، تمام شہادتیں بھی بندکمرےمیں لی جائیں گی اور کسی کو کوئی خبرلیک کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مفتی منیب کا مزید کہنا تھاکہ شرعی اعتباز سے شہادتوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا، میں مولوی ہوں نجومی نہیں جو ابھی سے چاند کا بتا دوں۔

    ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زونل کمیٹیوں کی جانب سے شہادتیں نہ ملنے کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی پہنچائی گئی جبکہ کراچی میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

    خلیجی ممالک، انڈونیشیاء ، جاپان، امریکا سمیت مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں کل مسلمان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منائیں گے علاوہ ازیں پڑوسی ملک بھارت میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد وہاں عید 16 جون کو منائی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

    عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

    عید الفطر- عالم اسلام کا ایک مذہبی تہوار ہے جو ماہ رمضان المبارک کے اختتام کی نشان دہی کرتا ہے اور ہر سال بڑی عقیدت و جوش و خروش سے یکم شوال کو منایا جاتا ہے، شوال اسلامی کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے۔

    عید کا لفظ عربی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی خوشی، جشن، فرحت اور چہل پہل کے ہیں۔ فطر کا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے ، جن میں اختتام اور نیا آغاز عید سے موسوم کیے جاتے ہیں۔ عید الفطر کے دن روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے، اس روز اللہ تعالٰیٰ بندوں کو روزہ اور عبادتِ رمضان کا ثواب عطا فرماتے ہیں، لہذا اس تہوار کو عید الفطر قرار دیا گیا ہے۔

    عید الفطر کی رسموں میں مسلمانوں کا آپس میں بغل گیر ہوکر ’’عید مبارک‘‘ کہنا اور گرم جوشی سے ایک دوسرے سے نہ صرف ملنا اور رشتہ داروں اور دوستوں کی آؤ بھگت کرنا شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بڑ ے بوڑھے بچے اور جوان نت نئے کپڑے زیب تن کرتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں، ایک دوسرے کی دعوت کرتے ہیں، مختلف قسم کے کھانے پکائے جاتے ہیں اور جگہ جگہ میلے ٹھیلے منعقد ہوتے ہیں ؛ جن میں اکثر مقامی زبان اور علاقائی ثقافت کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔

    تاہم ہمارے لیے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ عید کے موقع پر کس طرح اہتمام فرماتے تھے تاکہ اس جیسا اہتمام کرکے ہم مسرت کے اس موقع پر کائنات کے خالق کےحبیب ﷺ کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔

    عیدالفطر کی سنتیں


    1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]

    2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

    3. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]

    4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

    5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3]

    6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

    7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

    8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]

    9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

    10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

    11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]

    12. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

    13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]

    14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ – ا اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]

    اللہ ہماری رمضان المبارک کی عبادتوں کو قبول کرے اور ہمیں عید کی خوشیاں ، اپنے رسول ﷺ کی سنت کے مطابق منانے کی توفیق عنایت کرے۔

  • ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دھوم مچانے آرہی ہے

    ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دھوم مچانے آرہی ہے

    کراچی : سلمان اقبال فلمز اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور مزاحیہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز مداحوں کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز، اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ عید الفطر کے روز اے آر وائی ڈیجیٹل پر دکھائی جائے گی۔

    جوانی پھر نہیں آنی کا ریکارڈ توڑنے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا عید الفطر کے روز  ورلڈ وائڈ پریمیئر ہوگا۔

    پاکستان میں بھرپورپذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو50 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن تھی۔

    فلم ڈسٹری بیوٹرز، سنیما مالکان اور میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ برس جن فلموں نے بہت اچھا بزنس کیا تھا اور شہرت پائی تھی، ان میں ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ سر فہرست تھی۔

    گاؤں کے لڑکے اور شہرکی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم میں ہیروئن کو پنجاب نہ جانے کی ضد اب بھی ہے۔ مذکورہ فلم کی کہانی ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان تکونی محبت (ٹرائی اینگل) کے گرد گھومتی ہے، فلم کے دیگر کرداروں میں احمد علی بٹ اور صبا وسیم بھی شامل ہیں، جبکہ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عیدالفطرسادگی سےمنائی جائے‘صدر اوروزیراعظم

    عیدالفطرسادگی سےمنائی جائے‘صدر اوروزیراعظم

    اسلام آباد: صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے عید الفطر کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عید پر دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کو یاد رکھا جائے۔

    تفصیلات کےمطابق صدرِپاکستان نےعیدالفطرکےموقع پراپنے پیغام میں کہاکہ عید کے اس مسرت بھرے موقع پر میں عالم اسلام کو اوراہل پاکستان کو بالخصوص دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    صدرممنون حسین نے کہاکہ یہ دن ہمیں باہمی رنجشیں اور کدورتیں ختم کر کے بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے۔

    صدرِمملکت نےاپنےپیغام میں کہا کہ ان مبارک ساعتوں میں رب کعبہ کے حضور دُعاگو ہوں کہ وہ وطنِ عزیز کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں ہمیشہ اپنی نعمتوں سے نوازتا رہے۔


    ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے


    دوسری جانب وزیراعظم نےعید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے اجتماعی خوشی کا دِن ہے، یہ ماہِ رمضان کاایک مبار ک دن ہی تھا جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تھا،پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ آج کے دن بھی بھائی چارے کا یہ جذبہ ہر بستی اور محلے میں دکھائی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم پاکستان نے علما ئے کرام سے بھی گزارش کی کہ وہ عید کے خطبات میں امن اور بھائی چارے کا درس دیں اور لوگوں کوان جرائم پیشہ افراد کی حقیقت بتائیں جو بربریت کے لیے مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔

  • ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

    ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

    ملک بھر میں عیدالفطرآج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہےاس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوں گےجس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

    کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار نے بھی ڈیوٹی انجام دیں گےاہم عیدگاہوں پر نمازیوں کو واک تھرو گیٹ سے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

    پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا۔عیدالفطر کے موقع پر پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوگا جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    واضح رہےکہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے عید الفطر کے موقع پر عالم اسلام اور اہل پاکستان کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید پر دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کو یاد رکھا جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    اسلام آباد: شوال کا چاند دیکھنے کےلیےپاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور کی بجائےاسلام آباد میں ہوگا۔مفتی منیب الرحمان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

    دوسری جانب شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین میں آج عید منائی جائے گی ۔اس کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیامیں بھی آج عید منائی جائے گی۔


    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں آج عید الفطرمنائی جائےگی


    برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے ۔پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔عمان میں چاند نظر نہ آنے پر پیر 26 جون کو عید کا پہلا دن ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

    شوال کا چاند25جون بروز اتوار کو نظرآنے کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ چھوٹی عید 26 جون کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہپاکستان میں شوال کا چاند پچیس جون بروز اتوار نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند چوبیس جون کی صبح سات بج کر اکتیس منٹ پر پیدا ہوجائے گا، چاند کی عمر پچیس جون کو غروب آفتاب کے وقت چھتیس گھنٹے سے زائد ہوگی جو کہ روئت کے لئے کافی ہے۔

    سائنسی ڈیٹا کے مطابق بھی پچیس جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باعث میٹھی عید کا چاند واضح دکھائی دے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

    بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر آج منائی جارہی ہے، نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوہے ہیں، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے عید پاکستان کے ساتھ منائی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی نئی دہلی کی جامع مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، سید امام بخاری نے جامع مسجد میں عید کی نماز پڑھائی ۔

    eid-post-1

    بنگلا دیش کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے۔

    بنگلہ دیش کے كشورگنج ضلع میں عید گاہ میدان پر آج عید کی نماز کے دوران بم دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    گزشتہ روز دنیا بھر کے بیشتر ممالک کے ساتھ پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

  • ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

    ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

    اسلام آباد: ملک بھرمیں نماز عید کے اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    ملک بھر کی تمام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی ۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

    اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صدر مملکت ممنون حسین ، نون لیگ کے رہنما مشاہد اللہ اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے علاوہ کئی سیاسی و سرکاری شخصیات نے نمازعید ادا کی۔

    لاہور کی بادشاہی مسجد میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پنجاب حکومت کی مختلف سیاسی و سرکاری شخصیات نے نمازعید ادا کی۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد نمازِعید ادا کی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناح گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی اور ملک اورخصوصا کراچی میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

    عید کی نمازِ کے بعد فرزندانِ اسلام نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارک باد دی اور صدقۃ الفطر ادا کیا۔

    کوئٹہ اور پشاور میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتمات ہوئے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

  • ریحام خان نے آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ بنوں میں عید منائی

    ریحام خان نے آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ بنوں میں عید منائی

    بنوں : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے آئی ڈی پیز بچوں کے ساتھ بنوں میں عید منائی۔

    نیشنل بھابھی نےننھے ہاتھوں میں مہندی لگائے بچوں کو چارگھنٹے انتظار کرایا اور پھر تاخیرسےآنےپرمعذرت کرلی۔ریحام خان بنوں اسپورٹس کمپلیکس پہنچیں۔

    جہاں انھوں نے شمالی وزیر ستان کی متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ عید منائی۔ ان کا کہناتھا کہ وہ ہر خوشی اور غم میں متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔

    اس سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ نے بذریعہ ہیلی کاپٹر بنوں پہنچنا تھا لیکن خراب موسم کے باعث عمران خان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

    ریحام خان بھی بذریعہ روڈ چار گھنٹے کی تاخیر سے آئی ڈی پیز کیمپ پہنچیں جہاں آئی ڈی پیز خواتین نے ان کا استقبال کیا۔ ریحام خان بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں عید مناتے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔

    انہوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور کھانا بھی ان کے ساتھ ہی کھایا۔ تقریب سے خطاب میں ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت آئی ڈی پیز کے ساتھ ہے۔