Tag: EID

  • عید الفطر:ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

    عید الفطر:ملک بھرمیں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

       عید کی خوشی میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جس کے نتیجے میں معمولی جرائم میں قید متعدد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا،فیصل آباد میں عید پر سزاؤں میں کمی کے بعد تینوں جیلوں سے ایک سو ننانوے قیدیوں کو رہائی مل گئی۔

    جیل ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے ایک سو بیاسی، سینٹرل جیل سے چودہ اور بورسٹل سے تین قیدی رہا کئے گئے۔ قصور مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور جیل کے مخلتف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خواتین قیدیوں میں کپڑے اور عید کے تحائف پیش کیے۔

    اس موقع پر سیشن جج نے اکیس قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ۔ یہ قیدی معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔ کراچی میں مقدمات کا سامنا کرنے والے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد نے عید سے قبل رہائی کی درخواست دی ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں تاہم ان کی درخواستیں التوا میں ہیں کیونکہ مختصر وقت میں ان درخواستوں کو نارمل وقت میں نمٹانا ججوں کے لیے مشکل ہو گی۔

  • بھارت : عید کی تیاریاں زورشور سے جاری

    بھارت : عید کی تیاریاں زورشور سے جاری

    بھارت میں بھی عید کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا۔

    بھارت کے مختلف شہروں میں عیدالفظر کے قریب آتے ہی بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں،عید کی روائتی ڈش سوئیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    عوام عید کی خریداری میں مصروف ہیں تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کےسبب زیادہ تر خریدار صرف نت نئے ملبوسات کی قیمتیں پوچھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔

    دکانداروں کا کہنا ہےمہنگائی کےباعث ابھی تک وہ سیل دیکھنے میں نہیں آرہی جو گزشتہ سال بیسویں روزے سے شروع ہوگئی تھی،تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ چاند رات تک ان کی سیل میں بڑی حد تک اضافہ ہو جائے گا۔