Tag: EID

  • لاہور: عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار

    لاہور: عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار

    لاہور: صوبہ پجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے عید الفطر کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ سی سی پی او کہتے ہیں عید پر 20 ایس پیز اور 50 ڈی ایس پیز سمیت 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیر صدارت اجلاس میں عید کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

    شہر کی 27 سو مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

    سی سی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ حساس مساجد کے اطراف میں پولیس کے گشت کو مؤثر بنایا جائے اور پارکنگ کو مساجد سے 200 میٹر کی دوری پر رکھا جائے۔

    انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو فلیگ مارچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔


  • رواں ماہ پاکستانی عوام کو دو تنخواہیں ملیں گی

    رواں ماہ پاکستانی عوام کو دو تنخواہیں ملیں گی

    اسلام آباد/ لاہور: وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی رواںماہ کی تنخواہ عید کی تعطیلات سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ علاحدہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو عید سے قبل جون کی تنخواہ ادا کردی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کردیا ہے اوراس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 26 سے 28 جون تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق 26 جون کو پیر سے منگل اور بدھ کو تمام سرکاری اور نجی ادارے، بینکس اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

    عید کی تعطیل سے قبل دو دن کی ہفتہ وار تعطیل بھی ہیں یعنی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ رواں مہینے کی 22 یا 23 تاریخ تک ادا کردی جائے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز

    اسلام آباد : ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔

    وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے مسجد قاسم خان کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یوسف مسجد قاسم خان کا دورہ اور مالاناپوپلزئی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے ملک بھر میں روزہ اور عید ایک ہی دن منانے کے لئے صوبائی حکومتوں سے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو اسلام آباد میں مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا رویت ہلال کمیٹی کے سینئر رکن مولانا عبد الغفور نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مشترکہ اجلاس بلانے پر راضی کر لیا جائے گا۔

    شاید یہ ایک روایت بن گئی ہے کہ ہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطر کے رویت ہلال پر تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے، ، پشاور میں ہرسال مسجد قاسم علی خان کےمفتی شہاب پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی سےہٹ کراپنااجلاس بلاتے اورایک روز پہلے ہی رمضان اورعید کرڈالتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت نے پاکستان کے سفارتی عملے کو عیدمنانے سے روک دیا

    بھارت نے پاکستان کے سفارتی عملے کو عیدمنانے سے روک دیا

    نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی سفارت خانے کے عملے کو عید منانے کی اجازت دینے سےانکارکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفارتی عملے نے عید کے موقع پراہلِ خانہ کے ہمراہ نئی دہلی سے باہرجانے کی اجازت طلب کی تھی۔

    پاکستان کے سفارتی عملے کا موقف تھا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اجمیر شریف، آگرہ اورجے پور جانا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے بغیرکسی معقول وجہ کہ یہ درخواست مسترد کردی۔

    اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے سفارتی عملے پرفیشن شو میں شرکت اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات پرپابندی عائد کی تھی۔

    واضح ہے کہ آئین کے مطابق بھارت ایک سیکیولرملک ہے جہاں ہر شخص کو اپنی مذہبی روایات پر عمل پیرا ہونے کی مکمل آزادی حاصل ہے تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے آئے دن ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں جوکہ شخصی اور مذہبی آزادی کے منافی ہیں۔

    بھارت نے اس عید الضحیٰ پر متعدد ریاستوں میں گائے ذبح کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جس سے مسلمانوں کا مذہب پر آزادی سے عمل پیرا ہونے کا بنیادی اختیارصلب ہوتا ہے۔

  • ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    ساحل سمندر سے گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، شہریوں کا مطالبہ

    کراچی : سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے دو دریا میں عید کے چوتھے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پکنک منانے کی غرض سے ساحل سمندر کا رخ کیا ہوا تھا ،پولیس نے پکڑ دھکڑ کے دوران خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔

    ساحل پر بیٹھے ہوئے متعدد لوگوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر لے گئی جس پر خواتین نے احتجاج بھی کیا، شہریوں کاکہنا ہے کہ پولیس دفعہ 144 کے نام پر پکڑ دھکڑ کرکے کمائی کا دھندہ شروع کیا ہوا ہے ، کسی سے پانچ سو تو کسی سے دو ہزار لیکر چھوڑا جارہا ہے ۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر تفریح کے غرض سے آنے والے لوگوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیا جائے ۔

  • عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ناظم آبا د کے علاقے میں سیف اللہ کے اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکے۔

    مقتولین کی شناخت ریحانہ اوت فضل خالق کے ناموں سے ہوئی ہے، ادھرہل پارک کے قریب جواریوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکرعبدالمنان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس کادعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، لانڈھی مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفیظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچ گئے،عید جوانوں کےساتھ منائیں گے

    آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچ گئے،عید جوانوں کےساتھ منائیں گے

    وزیرستان : آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے۔جہاں وہ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان پہنچ گئے جہاں وہ آج رات فوجی جوانوں کے ساتھ مورچوں میں قیام کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل عید کی نماز فوجی افسروں اور جوانوں کے ساتھ اد اکریں گے۔ جنرل راحیل شریف عید کا دن آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن مورچوں پرگزاریں گے۔

  • نیویارک میں ’عید‘ پراسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان

    نیویارک میں ’عید‘ پراسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان

    نیویارک: نیویارک کے پبلک اسکولوں میں دومسلم تہواروں کوعام تعطیلات کے کلینڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے سب سے مقدس تہوارعیدالفطر اورعیدالاضحیٰ کے موقع پر امریکی شہر نیویارک کے اسکولوں میں عام تعطیل ہوگی۔

    عید الفطر جو کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران آرہی ہے اسے بھی عام تعطیل قرار دیا ہے اورسمراسکول جانے والے طلباء اس چھٹی سے مستفید ہوسکیں گے جبکہ عید الا ضحیٰ کے لئے دی جانے والی عام تعطیل 24 ستمبر کو ہوگی۔

    شہرکے میئربل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ اس سے نیویارک شہر کی گونا گوئی ظاہرہوگی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ کرکے انہوں نے الیکشن کمپیئن کے دوران مسلم کمیونٹی سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

    اس سے قبل نیویارک انتظامیہ یہودی اورعیسائی مذہبی تہواروں بپر بھی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ نیویارک کے پبلک اسکولوں میں مسلمان طلبہ کی تعداد 10 فیصد ہے اور یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ جب امریکہ کے کسی شہرمیں ایسا فیصلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ورمونٹ، میساچیوٹس اورنیوجرسی بھی مسلم تہواروں پرعام تعطیل کا اعلان کرچکے ہیں

  • نوازشریف عید قرباں رائے ونڈ میں منائیں گے

    نوازشریف عید قرباں رائے ونڈ میں منائیں گے

    اسلام آباد:عید قربان پر سیاست دانوں نے بھی بھرپورتیاری کی ہے، سیاسی رہنما عید قربان کہاں منائیں گے ،اس حوالے سے رپورٹ کے مطابق سیاست دانوں نے بھی عید کی تیاری کررکھی ہے ۔

    وزیراعظم نوازشریف عید قربان رائیونڈ میں منائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی عید  سیلاب زدگان کے ساتھ۔ ہوگی۔کپتان عمران خان نے تو پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ وہ عید دھرنےمیں یعنی اسلام آباد میں منائیں گے۔

    انقلابی رہنماعلامہ طاہر القادری کی عید بھی عوامی کارکنان کے ساتھ اسلام آباد میں ہی ہوگی۔سابق صدر آصف علی زرداری عید پرلاہور میں ہونگے، جبکہ ان کے صاحبزادہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں عید منائیں گے۔

    چودھری برادران عید اپنے آبائی شہر گجرات میں منائیں گے ،جبکہ چودھری پرویزالٰہی بھی عید پر متاثرین سیلاب کے ساتھ ہونگے.عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااسفند یارولی عید پراپنے آبائی علاقےولی باغ چار سدہ میں ہونگے۔

    جبکہ مولانا فضل الرحمان سعودی عرب میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں اور جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق عید قربان آبائی علاقے دیر میں منائیں گے۔

  • عید تک سیاسی بحران حل کیا جائے،میاں افتخار حسین

    عید تک سیاسی بحران حل کیا جائے،میاں افتخار حسین

    لاہور:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عید تک سیاسی بحران حل کیا جائے، کہیں ایسا نہ ہو کہ عید کے بعد بازی کوئی اورلے جائے اور سب دیکھتے رہ جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیاسی بحران خطرناک ہے، عید تک حل نہ نکالا گیا تو پھر کوئی اوربازی لے جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم نے عمران خان کو تیسری قوت تسلیم کر لیا ہے، رویے میں سنجیدگی لائیں، عوامی نیشنل پارٹی کو بھی دھاندلی کی شکایت ہے لیکن واویلا نہیں کیا، ساڑھے 3 سال باقی ہیں، پرویزخٹک گھر واپس آجائیں۔

    خیبر پختونخواہ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردی کے معاملے پرغیر سنجیدہ ہیں، حکمران اب بھی دہشت گردوں کے خلاف نرم گوشہ رکھتے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف فوج کی کھل کرحمایت نہیں کررہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی، ناراض آئی ڈی پیز واپس گئے تو دہشت گردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی اورصوبائی حکومت امن کیلئے مخلص ہیں تو فوج کی کھل کرحمایت کریں۔