Tag: #EidMiladunNabiصلى

  • عید میلاد النبی : رشی کپور جامع مسجد دہلی پہنچ گئے

    عید میلاد النبی : رشی کپور جامع مسجد دہلی پہنچ گئے

    ممبئی: دنیا بھر میں گزشتہ روز جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس بابرکت دن سے جڑی مذہبی عقیدت کو یادگار بنانے کے لیے جہاں عام لوگوں نے خصوصی محافل کا اہتمام کیا وہیں بالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات نے بھی 12 ربیع الاول کی مبارک باد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلمانوں کو اس بابرکت دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔

    مزید پڑھیں: عید میلاد النبی ﷺ پرمعروف شخصیات کا نذرانہ عقیدت

    بالی ووڈ ادکار نے دہلی مسجد میں بنائی جانے والی تصویر کے ساتھ عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئی دہلی مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جارہی ہے‘۔

    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وضاحت دیتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جامع مسجد اور چاندنی چوک پہنچے تھے جہاں موجود لوگوں نے اُن کا بہت خوبصورت استقبال کیا۔

    بالی ووڈ اداکار نے اپنے ٹویٹ میں تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بگ بی نے بھی مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسجد نبوی ، گنبد خضرا کے ساتھ نعتیہ اشعار کی تصاویر شیئر کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عید میلاد النبی ﷺ پرمعروف شخصیات کا نذرانہ عقیدت

    عید میلاد النبی ﷺ پرمعروف شخصیات کا نذرانہ عقیدت

    کراچی: دنیا بھر میں ولادتِ باسعادتِ مبارک حضرت محمد ﷺ کے موقع پر جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس ضمن میں جلسے جلوس، ریلیاں اور روح پرور محافلوں کا انعقاد کیا گیا۔

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی ولادت باسعادتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو مذہبی جوش و جذبے سے منایا اور تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی۔

    پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ربیع الاول کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمان نبوی ﷺ تحریر کیا ’تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے وہ چیز پسند نہ کرے جو اُسے خود پسند ہے‘۔

    حمزہ علی عباسی نے نبی ﷺ کی زندگی کا ایک واقعہ شیئر کیا، جس کے مطابق آپ ﷺ مکہ سے لشکر کے ساتھ کسی دوسرے مقام پر تشریف لے جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی نظر ایک مادہ کتے  پر پڑی جو اپنے بچوں کو دودھ پلا رہی تھی۔

    اس منظر کو دیکھتے ہی آپ ﷺ نے جوئے ابنِ سرقا کو حکم دیا کہ وہ اس زخمی کتے کے پاس کھڑے رہے جب تک سارا لشکر یہاں سے نہ گزر جائے۔

    حمیمہ ملک نے بھی ٹویٹ کے ذریعے عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کی۔

    اے آر وئی ڈیجیٹل کے ڈرامے ایسی ہے تنہائی میں اداکاری کرنے والے سمیع خان نے بھی ٹویٹ کے ذریعے مبارک باد پیش کی۔

    ہمایوں سعید نے عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ نے اپنی پوری زندگی کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا اور ہمیشہ معاشرے میں خوشیاں بکھیرنے میں اپنا کردار ادا کیا‘۔

    پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر نے اپنے ٹویٹر پر عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہم نے اس مسرت والے موقع پر ویزا درخواست دینے والوں اور سفارت خانے کے ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی۔

    برطانوی ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے سفارت خانے کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی۔

    مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے محفل میلاد میں آپ ﷺ کی شانِ رسالت میں نعتِ مقبول پیش کی۔

    وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے حلقے سے نکلنے والے جلوس میں شرکت کی

    جاتی عمرہ رائیونڈ میں محفل میلاد اور مہمانوں کے لیے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے حلقے سے نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کی۔

    علاوہ ازیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں نے مذہبی جوش و جذبے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کا دن منایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔