Tag: EidulFitr

  • ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

    ملک بھر میں عیدالفطر آج سادگی سے منائی جا رہی ہے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے،جس میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کرونا سے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں مانگی گئیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد میں سعودی سفیر سمیت دیگر سفرا نے نماز عید ادا کی۔نماز سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عید الفطر کی نمازگورنر ہاؤس کے لان میں ادا کی۔اراکین صوبائی اسمبلی،چیف سی پی ایل سی نے بھی نماز عید ادا کی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے کو یاد کرتے ہوئے عید نہایت سادگی سے منائیں،ضرورت مندوں کو اس عید پر یاد رکھیں۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اللہ پاکستان سے کرونا جیسی وبا کاجلدخاتمہ کرے،کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی وخوشحالی،دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔

    مختلف زبانوں میں عید الفطر کا کیا نام ہے؟

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،چیف سیکرٹری اور دیگر شخصیات نے گورنر ہاؤس پشاور میں نماز عید ادا کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدکی نماز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ادا کی۔

    عید الفطر کی سنتیں جانیں اوراس عید کو یادگاربنائیں

    وفاقی وزیر ریلوے نے نماز عید سے قبل والدہ کی قبر پر حاضری دی۔شیخ رشید نے اپنی والدہ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔

  • عید پرمحروموں اورمسکینوں کوخوشیوں میں شریک کیا جائے‘ طاہرالقادری

    عید پرمحروموں اورمسکینوں کوخوشیوں میں شریک کیا جائے‘ طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے عید الفطر کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید پرمحروموں اورمسکینوں کوخوشیوں میں شریک کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہور میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ، پاکستانی قوم کے لیے سعادت والا دن ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ دعا ہے آج کا دن پاکستان کے لیے باعث برکت ہو، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کومشکلات سے نکالے اورامن دے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنزکیے جبکہ سیاسی، نظریاتی سطح پردہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشنزسے عارضی طورپردہشت گردی ختم ہوتی ہے، انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف قوم مؤثر کردار ادا کرے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکومتی سطح پرملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوا، امن پرمشتمل نصاب رائج دینےکی ضرورت تھی۔

    ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سپہ سالار کی جوانوں کے ساتھ عید

    سپہ سالار کی جوانوں کے ساتھ عید

    راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ سادگی سے عید منائی۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی اور ان کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔

    لائن آف کنٹرول پر ہونے والی نماز میں پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، سپہ سالار نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور سب سے گلے بھی ملے۔ سپہ سالار کو اپنے درمیان پاکر نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے لائن آف کنٹرول پر سارا سال فوجی جوان تعینات رہتے ہیں جہاں سے بیٹھ کر وہ دشمنوں کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی جارہیت کا بروقت جواب دیتے ہیں۔

    پڑھیں: پاک فوج کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

    پڑوسی ممالک خصوصاً بھارت کی جانب سے ایل او سی کی متعدد بار خلاف ورزی کی جاچکی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے فوجی فائر بندی کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی شہری بستیوں پر حملہ کرتے ہیں تاہم پاک فوج روایتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرواتی ہے۔