Tag: Eight ‘people

  • حب: مسافر کوچ الٹنے سے 2 لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق

    حب: مسافر کوچ الٹنے سے 2 لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق

    حب: صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا ہے، حادثے میں لیویز اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیلہ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ بائیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں دو لیویزاہلکار،تین خواتین اور دو بچےشامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے لسبیلہ کے قریب بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

  • قطیف میں سعودی فورسز کی کارروائی، آٹھ مشتبہ افراد ہلاک

    قطیف میں سعودی فورسز کی کارروائی، آٹھ مشتبہ افراد ہلاک

    ریاض : سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ القطیف کے علاقے طاروت میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مطلوب افراد کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے اطلاع دی کہ ان کا تعلق حال ہی میں تشکیل پانے والے دہشت گردی کے ایک سیل سے تھا۔

    سعودی عرب کی پریزیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انتہا پسندوں کا یہ گروہ علاقے میں عوامی مقامات اور سکیورٹی کی جگہوں پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے تحقیقات کے بعد طاروت کے علاقے سنابس میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں ان کی خفیہ کمین گاہ کا پتا چلا لیا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ اس کے بعد حکام نے ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق دس بجے حفظ ماتقدم کے طور پر ان مشتبہ انتہا پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کی تھی اور انھیں ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اس حکم کا کوئی مثبت جواب دینے کے بجائے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اپارٹمنٹ کے آس پاس موجود لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تمام آٹھ افراد مارے گئے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے کسی اہلکار یا ساتھ واقع عمارتوں میں رہنے والے کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔