Tag: Ejaz Chaudhary

  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کب ہوگا؟ اعجاز چوہدری نے بتادیا

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کب ہوگا؟ اعجاز چوہدری نے بتادیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری نے پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیرغور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ عمران خان ہی ان کا لیڈر ہے، رات12بجے عدالتیں کیوں کھولی گئیں اس کا جواب دینا ہوگا؟

    اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں ججوں پر یقین ہوتا تو ہم ایسی باتیں نہ کرتے، آج ملکی تاریخ کی سب سے نااہل کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔

  • لیگی رہنما بےبنیاد الزامات لگا کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، اعجاز احمد چوہدری

    لیگی رہنما بےبنیاد الزامات لگا کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، اعجاز احمد چوہدری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام احسن اقبال جیسے جعلی ارسطو اورسیاسی بہروپیوں پر اعتبار نہیں کرتے ن لیگی رہنما پی ٹی آئی پر بےبنیاد الزامات لگا کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع سے ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال جھوٹا واویلا کرنا اور رونا دھونا بند کریں، وزیر اعظم عمران خان اِن کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیں گے، کئی دہائیوں تک پاکستان پر حکمرانی کرنے والے آج معصوم بنے پھر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ناکام لیگ تھی ناکام ہے اور ناکام ہی رہے گی، عوام کا خون چوسنے والے آج عوام کے جھوٹے ہمدرد نہ بنیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کوصحیح سمت پرڈال دیا ہے، ملکی معیشت، اسٹاک ایکسچینج میں بہتری اور کرنٹ خسارہ ختم ہوچکا ہے، ملکی معیشت کو ڈبونے اور خالی خزانہ دے کر جانے والوں کی تنقید بلاجواز ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالے گی اور پاکستان کا اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام واپس دلوائےگی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آزاد خارجہ پالیسی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے اپنا کام آزادانہ کررہے ہیں اوربلاتفریق احتساب کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ والوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

  • کشمیریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، اعجاز چوہدری

    کشمیریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، اعجاز چوہدری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے کشمیریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

    بھارتی افواج نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، بھارت ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے۔

    کلسٹر بم سے معصوم بچے اور شہری شہید ہوئے، عالمی برداری اور اقوام متحدہ کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، کلسٹر ٹوائے بم شہریوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے، بھارتی فورسز نے کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔

    پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑ اہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اعجاز احمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔

    پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت امریکی صدر کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرنا پڑی، کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی خونی واقعہ چاہتا ہے بھارت پاکستان کی جانب انگلی اٹھا کر عالمی رائے کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

  • اپوزیشن کچھ بھی کرلے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچاسکتی‘ اعجاز چوہدری

    اپوزیشن کچھ بھی کرلے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچاسکتی‘ اعجاز چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مارسے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ کرپشن بچانے کے لیے مجرموں کا گروہ پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے مگر پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر قبل از وقت الیکشن کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    اعجاز چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے،آئندہ انتخابات میں بھی عوام انہیں مسترد کردیں گے، مریم صفدر اور بلاول بھٹو زر داری کا شور شرابہ کام نہیں آئے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کا مال واپس کیے بغیر جان نہیں چھوٹنے والی، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا اب روئیں ناں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملکی ادارو ں کے خلا ف زبان درازی سے باز آجائے، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلا ف باتیں کرنے والے غداروں کو سزا ملے گی، آل شر یف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کا شیرازہ بکھرچکا ہے۔

    اعجاز چوہدری نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اورغلط پالیسیوں کے باعث قومی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا اور سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا روٹی، کپڑا اور مکان کا جھوٹا نعرہ لگانے والی جماعتوں کو ترقی کر تا ملک برداشت نہیں ہورہا۔