Tag: Ejaz choudhry

  • تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

    تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے نواز شریف کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمے کی درخواست جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر ملک کے ساتھ غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مذکور کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جرم میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی برابر کے شریک ہیں۔

    انھوں نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جو سابق وزیر اعظم کے ساتھ جرم میں شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں، وہ ملک کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 لاگو کیا جائے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا


    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں اور نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں جب کہ ان کے بیان سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرے شوہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہے،صائمہ اعجاز کا الزام

    میرے شوہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہے،صائمہ اعجاز کا الزام

    اسلام آباد: کسٹم کے مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہے۔

    مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے شوہر کے قتل میں ایان مرکزی کردار لگتی ہے، ایان علی کے کیس کے باعث میرے شوہر کافی پریشان رہتے تھے۔

    ایان علی کیس کے مقتول تفتیشی افسرانسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو دن دہاڑے مار دیا گیا لیکن ان کے قتل کا کسی نے نوٹس تک نہ لیا ایسا لگا کوئی انسپکٹر نہیں چڑیا کا بچہ مرگیا ہو۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے کو قتل کرانے والوں کو منظر عام پر لانا چاہیئے، اللہ تعالیٰ کے بعد سپریم کورٹ سے انصاف کی طلبگار ہوں۔

    مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کو مبینہ طور ائیرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے انسپکٹر کے قتل پر ان کی بیوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے شوہر کو ایان علی کے مقدمے میں تحقیقات کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے‘‘۔

    کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی بھی درخواست دائر کی تھی ، بعد ازاں ایان علی کو کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل میں ملزم نامزد کردیا گیا، ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ میں دائر کی گئی تھی۔


    Wife of slain Customs official sees Ayyan Ali… by arynews

  • ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری کے قتل کیس میں نامزد

    ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری کے قتل کیس میں نامزد

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل میں ملزم نامزد ہوگئیں۔

    کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی بھی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کونئی مشکل نے گھیرلیا۔ کیس سے بری ہونے کے بعد بھی ڈالر گرل کی مشکلیں کم نہ ہوسکیں۔

    ایان علی کو کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل میں ملزم نامزد کردیا گیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ میں دائر کی گئی درخواست میں کیس میں فریق بننے والی مقتول تفتیشی افسر کی اہلیہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست بھی دے ڈالی۔

    درخواست میں ایان کے علاوہ سپرٹینڈنٹ کسٹم اور ایک ڈاکٹر کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے وزارت داخلہ سے دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

    مزید پڑھیں :

    ایان علی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے . اہلیہ مقتول انسپکٹر

     

  • اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    اعجازچوہدری نوازلیگ چھوڑکرپی ٹی آئی میں شامل

    منڈی بہاؤالدین : کپتان کا جادو ایک اور مسلم لیگی ایم این اے پر چل گیا۔اعجاز احمد چوہدری نے مسلم لیگ کو خیر باد کہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔

    حکومت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

    اعجاز چوہدری منڈی بہاؤالدین سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اعجاز چوہدری کے گھر پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

    اعجاز چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی اپنے مفاد کیلئے کام نہیں کیا میرے حلقے کے لوگ سیلاب کی وجہ تباہ ہوگئے،لیکن یہاں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے۔

    منڈی بہاؤالدین کے عوام کو عمران خان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں لہٰذا میں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کردیا ہے،اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل جب ہی حل ہوتے جب وہ اپنے ہی وسائل سے اپنے مسائل حل کریں،اس کا واحد حل بلدیاتی انتخابات ہیں،جس میں مقامی لوگ فنڈ کا استعمال اپنی ضروریات کے مطابق کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اعجاز چوہدری قومی اسمبلی کی نشست خالی کردیں گے۔

  • بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

    بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

    گجرات : پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہےکہ پارٹی کی پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والے بے وفا جاوید ہاشمی کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں میں یہی کہتا رہا کہ جاوید ہاشمی کو کسی صورت بھی جیتنا نہیں چاہئے، گجرات میں جمعہ چوبیس اکتوبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ گجرات کا جلسہ ناصرف تاریخ ساز ہو گا بلکہ سرگودھا کے جلسہ سے بھی بہتر اور مثالی ہو گا ۔

    انھوں نے کہا کہ جلسہ کی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پنجاب حکومت جلسہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی ۔

    انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل کور کمیٹی کے تمام اجلاسوں میں جاوید ہاشمی موجود ہوتے رہے اور تمام تر پروگرام کا ان کو علم تھا مگر ہماری سمجھ میں آج تک یہ بات نہیں آئی کہ آخر ان کا مسئلہ  کیا تھا جو انھوں نے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ایسے بے وفاء کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دئے گئے چیک آج بھی کیش نہیں ہو سکے جبکہ حکومت کو سیلاب متاثرین پر لگے ٹیکس اور آبیانہ فوری طور پر معاف کر دینا چاہئے۔

    پنجاب میں بجلی کے زائد بلوں کے مد میں اب تک ستر ارب روپے وصول کر چکی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے زائد بل فوری طور پر ختم کئے جائیں۔