Tag: elder brother

  • گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

    گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو قتل کردیا

    راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل دیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول حسن علی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ انصر محمود نے اپنے چھوٹے بھائی کو گھریلو جھگڑے پر فائر کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس نے مقتول کے والد کا ابتدائی بیان بھی لے لیا ہے اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

  • ٹی وی ریموٹ نہ دینے پر 16سالہ لڑکے نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

    ٹی وی ریموٹ نہ دینے پر 16سالہ لڑکے نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

    انقرہ : ترک شہر اناتولیہ میں ٹی وی ریموٹ دینے سے انکار پر 16 سالہ لڑکے نے بڑے بھائی کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر اناتولیہ میں واقع ایک رہائشی عمارت میں ٹی وی دیکھنے کے لیے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی سے چینل تبدیل کرنے کے لیے ریموٹ مانگا لیکن بڑے بھائی نے ریموٹ دینے سے انکار کردیا جس کے باعث دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان بحث ہوتے ہوتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور پھر اچانک چھوٹے بھائی نے باورچی خانے سے سبزی کاٹنے والی چھری لاکر بڑے بھائی پر پے در پے وار شروع کردیئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اہل خانہ 18 سالہ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر استپال لے کر گئے لیکن ڈاکٹرز تمام تر کوششوں کے باوجود زخمی لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20 نومبر کو پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 16 سالہ بیٹا اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ کمرے میں بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا کہ اچانک دونوں میں جھگڑا ہوگیا، لیکن تلخ کلامی انجام اتنا بھیانک ہوگا اس کا علم نہیں تھا۔